
President met with Prime Minister
صدر مملکت ممنون حسین سے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے صدر مملکت کو گزشتہ روز ہونے والے کابینہ کی نیشنل سیکورٹی کمیٹی کے اجلاس کی تفصیلات بھی بتائیں۔ اس موقع پردونوں رہنماؤں نے سی پیک منصوبے میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔








