counter easy hit

اسلام آباد

الیکشن کمیشن: 70 ہزار سے زائد پولنگ سٹیشن گوگل میپ سے منسلک

الیکشن کمیشن: 70 ہزار سے زائد پولنگ سٹیشن گوگل میپ سے منسلک

لوگ گھر بیٹھے اپنے پولنگ سٹیشن کا نقشہ ، تصویر اور فاصلے کی معلومات حاصل کر سکیں گے:الیکشن کمیشن میں اجلاس ،چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا اور چاروں ممبران کی شر کت اسلام آباد: آئندہ عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے ملک کے 70ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنز کو گوگل میپ سے منسلک کر […]

پی ایس 114: دوبارہ الیکشن کے فیصلے کے خلاف ن لیگی امیدوار کی اپیل خارج

پی ایس 114: دوبارہ الیکشن کے فیصلے کے خلاف ن لیگی امیدوار کی اپیل خارج

سپریم کورٹ نے سندھ کےصوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 114 میں دوبارہ الیکشن کرانے کے فیصلے کے خلاف ن لیگی امیدوار کی اپیل خارج کردی۔ پی ایس 114 کراچی سے مسلم لیگ ن کے عرفان اللہ مروت نے کامیابی حاصل کی تھی، ان کے مد مقابل امیدوار ایم کیو ایم کے رؤف صدیقی نے […]

غیرملکی فنڈنگ کی تحقیقات الیکشن کمیشن سے کرانے پر مہلت طلب

غیرملکی فنڈنگ کی تحقیقات الیکشن کمیشن سے کرانے پر مہلت طلب

سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیر خان ترین کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل نے دلائل میں کہاہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کے الزامات کاجائزہ صرف وفاقی حکومت لے سکتی ہے، غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے سپریم کورٹ سمیت الیکشن کمیشن کے […]

پاکستان آئندہ چند سالوں میں ایشین ٹائیگر بن جائے گا، وزیراعظم نوازشریف

پاکستان آئندہ چند سالوں میں ایشین ٹائیگر بن جائے گا، وزیراعظم نوازشریف

ننکانہ صاحب: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان جس تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے تو آئندہ چند سالوں میں ایشین ٹائیگر بن جائے گا۔ وزیراعظم نواز شریف موٹر وے ایم تھری کی تعمیر کی کوالٹی کا جائزہ لینے کے لئے ننکانہ صاحب پہنچے جہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا […]

پریس ریلیز کو بنیاد بنا کر حکومت اور فوج کو آمنے سامنے رکھا گیا: آصف غفور

پریس ریلیز کو بنیاد بنا کر حکومت اور فوج کو آمنے سامنے رکھا گیا: آصف غفور

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ہماری سمجھ کے مطابق وزارت داخلہ سے حتمی خط جاری ہونا تھا ، ہماری پریس ریلیز حکومتی شخصیت یا ادارے کے خلاف نہیں تھی،مگر ہماری پریس ریلیز والے دن سے لیکر آج تک حکومت اور فوج کو آمنے سامنے رکھا گیا۔ انہوں […]

ڈان لیکس کا معاملہ حل ہو گیا، فوج نے ٹوئٹ واپس لے لی

ڈان لیکس کا معاملہ حل ہو گیا، فوج نے ٹوئٹ واپس لے لی

پاکستان آرمی نے ڈان لیکس سے متعلق حکومتی نوٹیفکیشن کو مسترد کیے جانے کی اپنی ٹویٹ کو واپس لیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاملہ اب حل ہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے 29 اپریل کو ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا […]

ڈان لیکس معاملہ پر وزارت داخلہ کا اعلامیہ جاری

ڈان لیکس معاملہ پر وزارت داخلہ کا اعلامیہ جاری

ڈان لیکس سے متعلق وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے 29 اپریل کو ڈان لیکس کی مکمل 4 سفارشات کی منظوری دے دی جبکہ کمیٹی نے ڈان اخبار، ایڈیٹر اور رپورٹر کا معاملہ اے پی این ایس کے سپردکردیا۔ وزارت داخلہ کے اعلامیہ میں کہا گیا […]

نیوز لیکس سے متعلق معاملات طے پاگئے

نیوز لیکس سے متعلق معاملات طے پاگئے

 اسلام آباد: اعلٰی ترین سول اور عسکری قیادت کے درمیان ڈان لیکس سے متعلق معاملات طے پاگئے ہیں۔ اسلام آباد میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم نواز شریف سے طویل ملاقات کی، اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار بھی موجود تھے، وزیر اعظم اور آرمی چیف […]

بنی گالہ میں غیرقانونی تعمیرات، عمران خان سے جواب طلب

بنی گالہ میں غیرقانونی تعمیرات، عمران خان سے جواب طلب

بنی گالہ میں غیرقانونی تعمیرات سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے عمران خان سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے سی ڈی اے سے گزشتہ 20 سال میں بنی گالہ میں کی گئی الاٹمنٹس کی تفصیلات اور غیر قانونی تعمیرات روکنے سے متعلق اقدامات کی رپورٹ بھی طلب کرلی، جبکہ معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو […]

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، جے آئی ٹی تحقیقات اور ڈان لیکس رپورٹ پر مشاورت

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، جے آئی ٹی تحقیقات اور ڈان لیکس رپورٹ پر مشاورت

 اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سیاسی صورتحال اور جے آئی ٹی کی تحقیقات سمیت ڈان لیکس رپورٹ پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں چوہدری نثار، خواجہ آصف، اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب اور آصف […]

عمران کو بیان حلفی کے ساتھ دستاویز جمع کرانے کی ہدایت

عمران کو بیان حلفی کے ساتھ دستاویز جمع کرانے کی ہدایت

آف شور کمپنیوں کے کیس میں سپریم کورٹ نے عمران خان کو بیان حلفی کے ساتھ دستاویز جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ عمران خان کے وکلاء کا ایک چکر آج سپریم کورٹ میں بھی لگا جہاں چیف جسٹس آف پاکستان نے حنیف عباسی کی درخواست کی سماعت کی اور عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔ […]

الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی کی درخواست بحال

الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی کی درخواست بحال

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست بحال کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔ چین الیکشن کمشنرجسٹس ریٹائرڈ سرداررضا کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق ہاشم علی بھٹہ کی درخواست بحال کرنے سے متعلق اپیل کی سماعت […]

الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی گئی۔ الیکشن کمیشن نے توہین عدالت اورغیر ملکی فنڈنگ کیس کی الگ الگ سماعت کا فیصلہ سنادیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کا موقف مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو […]

رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو نوید سنادی

رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو نوید سنادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے رمضان میں گرمی کم ہونے کی نوید سنا دی، میٹ آفس کے مطابق مئی کا موسم کچھ بہتر ہوگا، رمضان میں بھی گرمی تنگ نہیں کرے گی، کچھ ہی دنوں میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارش بھی ہوگی۔محکمہ موسمیات اسلام آباد کے مطابق آج بھی ملک کے […]

وزیراعظم نے اسلام آباد میں میٹروبس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم نے اسلام آباد میں میٹروبس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد میں میٹرو بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے اسلام آباد میں میٹرو بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ میٹرو ٹریک پشاورموڑ سے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ تک 25.6 کلومیٹر طویل ہوگا جسے 4 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میٹرو […]

ملک میں اتنے گھپلے ہیں، جتنا کہا جائے کم ہے، وزیراعظم

ملک میں اتنے گھپلے ہیں، جتنا کہا جائے کم ہے، وزیراعظم

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اس ملک میں بہت گھپلے ہیں ،بہت سے معاملات کی تحقیقات ہونی ہیں ،اگرہم تحقیقات میں لگ گئے توسارا وقت اسی میں لگ جائے گا۔ ایک وقت آئے گا یہ چیزیں اپنی منطقی انجام تک پہنچیں گی،ہم ترقیاتی کاموں سےتوجہ ہٹانا نہیں چاہتے۔ وزیراعظم نوازشریف نے پشاور […]

سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی جے آئی ٹی تشکیل دیدی

سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی جے آئی ٹی تشکیل دیدی

سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی جے آئی ٹی تشکیل دے دی، ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر واجد ضیاء کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ اسٹیٹ بینک کے عامر عزیز، ایس ای سی پی کے بلال رسول، ایم آئی کے بریگیڈیئر کامران خورشید، نیب کے عرفان نعیم منگی اور آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر نعمان […]

افغان سرحد سے فائرنگ امن کوششوں کے لئے نقصان دہ ہے، وزیراعظم

افغان سرحد سے فائرنگ امن کوششوں کے لئے نقصان دہ ہے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ افغان سرحد سے فائرنگ کے واقعات امن کی کوششوں کے لئے نقصان دہ ہیں لہذا افغان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کرے۔ وزیر اعظم نوا زشریف نے پاک افغان بارڈر پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ افراد […]

پاناما کیس کی جے آئی ٹی کی شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ترجمان تحریک انصاف

پاناما کیس کی جے آئی ٹی کی شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ترجمان تحریک انصاف

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی کی شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ پرہمیں پورا اور مکمل اعتماد […]

طیبہ تشدد کیس؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بچی کے والدین کو طلب کرلیا

طیبہ تشدد کیس؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بچی کے والدین کو طلب کرلیا

 اسلام آباد: گھریلو تشدد کا شکار کمسن ملازمہ طیبہ تشدد کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بچی کے والدین کو طلب کرلیا جب کہ عدالت کا کہنا ہے کہ فرد جرم کا فیصلہ بیان ریکارڈ کرنے کے بعد کیا جائے گا۔ اسلام آبادہائی کورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی نے طیبہ تشدد کیس کی سماعت کی۔ […]

جے آئی ٹی کی تشکیل کا حکم آج جاری کر دیا جائیگا، جسٹس اعجاز افضل

جے آئی ٹی کی تشکیل کا حکم آج جاری کر دیا جائیگا، جسٹس اعجاز افضل

سپریم کورٹ کی خصوصی بنچ میں پاناما عمل درآمد کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی تشکیل کا حکم آج جاری کر دیا جائے گا۔ جسٹس اعجاز افضل نے پاناما فیصلے کی غلط تشریح پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک […]

بھارت میں ہندو انتہا پسندی اور عدم برداشت عروج پر ہے، ترجمان دفترخارجہ

بھارت میں ہندو انتہا پسندی اور عدم برداشت عروج پر ہے، ترجمان دفترخارجہ

 اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ بھارت میں مذہبی اقلیوں کو ہراساں کیا جانا روز کا معمول ہے جب کہ ہندوانتہا پسندی اور عدم برداشت عروج پر ہے۔ دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت سے پاکستانی طلبہ کو واپس بھیجنےکے معاملے پر […]