yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بالی ووڈ کی نامور بیلی ڈانسر نے اپنی مقبولیت کا راز بتا دیا

MH Kazmi July 17, 2019 1 min read
Bollywood's famous Bailey Dancer told the secret of her popularity
Share this:

Bollywood's famous Bailey Dancer told the secret of her popularity

نئی دہلی (ویب ڈیسک)مراکشی نژاد بول وڈ ڈانسر نورا فتیحی نے گزشتہ برس اگست میں ریلیز ہونے والی گانے ’دلبر دلبر‘ کے ریمیک میں شاندار ڈانس کرکے سب کے دل جیت لیے تھے۔دلبر‘ میں شاندار پرفارمنس کے بعد نورا فتیحی کے لیے بولی وڈ کے دروازے کھل گئے تھے۔اگرچہ نورا فتیحی ’دلبر‘ سے قبل بھی بولی وڈ میں کام کر

رہی تھیں، تاہم انہیں شہرت ماضی کے اس مقبول گانے کے ریمیک سے ملی۔’دلبر‘ کے بعد وہ ’کمریا‘ میں بھی پرفارنس کرتی دکھائی دیں اور اب انہوں نے ایک اور ماضی کے مقبول گانے کے نئے ریمیک میں ڈانس کا جادو جگایا، تاہم ان کا یہ گانا شہرت حاصل نہ کرسکا۔نورا فتیحی جلد آنے والی فلم ’بٹلا ہاؤس‘ کے گانے ’ساقی‘ میں ڈانس کرتی دکھائی دیں، تاہم یہ گانا شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔یہ گانا 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ’مسافر‘ کے گانے’ ساقی‘ کا آفیشیل ریمیک ہے، تاہم نیا گانا پرانے گانے کے سحر کو نہ توڑ سکا۔جہاں مداحوں نے ’ساقی‘ کی ناکامی پر نورا فتیحی کو تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں 2004 میں ساقی گانے پر ڈانس پرفارمنس کرنے والی اداکارا کوئنا مترا نے بھی نئے گانے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔گانے کی ناکامی کے بعد اب نورا فتیحی نے اس حوالے سے پہلی بار بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گانے میں پرفارمنس کے لیے انہوں نے محض 3 دن میں تیاری کی۔فلم فیئر کے مطابق نورا فتیحی نے ’ساقی‘ کی ناکامی کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ’ساقی‘ میں پرفارمنس کرنے کی تیاری کےلیے بہت زیادہ وقت نہ ملا اور انہوں نے محض آخری تین دن میں تیاری کی۔ساتھ ہی مراکشی نژاد بولی وڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس گانے میں انہوں نے آگ کے ساتھ ڈانس پرفارمنس کی اور آگ کے ساتھ ڈانس کرنا آسان نہیں ہوتا۔انہوں نے گانے کی میوزک اور اسے دوبارہ بنانے والی

ٹیم اور گلوکاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ’ساقی‘ میں بہتر سے بہتر پرفارمنس کرنے کی کوشش کی۔اداکارہ نے بتایا کہ ’ساقی‘ میں بہت سارے لوگوں کے ساتھ انہیں آگ کے ساتھ رقص کرنا پڑا اور سب سے اہم یہ کہ انہوں نے اس گانے کی تیاری محض تین دن میں کی۔اگرچہ اداکارہ نے کم وقت اور آگ کے ساتھ پرفارمنس کو گانے کی ناکامی قرار نہیں دیا، تاہم انہوں نے ’ساقی‘ میں ڈانس پرفارمنس کو مشکل قرار دیا۔ساتھ ہی نورا فتیحی نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ ’بٹلا ہاؤس‘ میں انہوں نے نہ صرف گانے میں پرفارمنس کی ہے بلکہ وہ اس میں اداکاری بھی کرتی دکھائی دیں گی اور وہ اس فلم کے حوالے سے انتہائی پر امید ہیں۔واضح رہے کہ نورا فتیحی مراکش میں پیدا ہوئیں، تاہم ان کی زیادہ کا زیادہ وقت کینیڈا میں گزرا اور ان کے پاس دونوں ممالک کی شہریت ہے۔نورا فتیحی نے 2014 میں بھارت میں ماڈلنگ، اداکاری و ڈانس کیریئر کا آغاز کیا اور اب تک وہ ہندی سمیت ملایلم، تیلگو اور تامل فلموں میں مختصر کرداروں سمیت ان میں آئٹم گانے کر چکی ہیں۔انہیں سب سے زیادہ شہرت ’دلبر دلبر‘ کے ریمیک سے ملی، بعد ازاں ان کا گانا ’کمریا‘ بھی ریلیز ہوا جو اب ریلیز ہونے والے ’ساقی‘ کی طرح لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔نورا فتیحی نہ صرف بھارت بلکہ مشرق وسطیٰ کی بھی معروف ڈانسر ہیں اور انہوں نے ’دلبر‘ کے عربی ورژن سمیت کئی عربی گانوں میں شاندار پرفارمنس کرکے لوگوں کے دل جیتے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
The 10 worst errors of history, which have changed the world
Previous Post تاریخ کی 10 بدترین غلطیاں، جنہوں نے دنیا کو بدل دیا
Next Post دُکاندار حیران۔۔۔۔ حکومت نے اسلام آباد میں روز مرہ زندگی میں استعمال ہونے والی اہم چیز پر پابندی لگا دی
The shopkeeper surprised ... The government banned the main item used in daily life in Islamabad

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.