yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

دُکاندار حیران۔۔۔۔ حکومت نے اسلام آباد میں روز مرہ زندگی میں استعمال ہونے والی اہم چیز پر پابندی لگا دی

MH Kazmi July 17, 2019 1 min read
The shopkeeper surprised ... The government banned the main item used in daily life in Islamabad
Share this:

The shopkeeper surprised ... The government banned the main item used in daily life in Islamabad

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں مافیاسے ہے،کابینہ نے درآمدی خوردنی تیل پر ٹیکس 7فیصد سے کم کرکے 2فیصد کردی، اگست میں شجر کاری مہم کے دوران14کروڑ پودے لگائے جائیں گے،14اگست کے بعداسلام آبادمیں پلاسٹک بیگ پر مکمل پابندی ہوگی، بنانے اور استعمال پربھاری جرمانہ کیاجائے گا،تاجروں کے جائز مسائل حل کریں گے مگرٹیکس رجسٹریشن پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزرا مراد سعید اور ملک امین اسلم کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مشیر اطلاعات و نشریات داکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں عوام کے مسائل کے حل کیلئے مختلف تجاویز زیر غور آئیں، قرضوں میں ڈوبی ہوئی عوام کے ساتھ سابقہ ادوار میں جو نا انصافی ہوئی اور مغلیہ خاندان نے ٹیکس جس شاہانہ انداز میں خرچ کیا اس کے بارے میں کابینہ کو بتایا گیا، سرسبز پاکستان وزیراعظم کا ویژن ہے اس حوالے سے مختلف اقدامات سے کابینہ کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا کے بغیر نہ کرپشن اور نہ ہی کلین گرین پاکستان مہم کامیاب ہوسکتی ہے، ہم کرپشن اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے جنگ لڑ رہے ہیں، جب تک سب اس میں شامل نہیں ہوں گے ہم کامیاب نہیں ہوسکتے، کلین گرین مہم پر آنے والی نسلوں کیلئے اور کرپشن فری پاکستان معیشت کی آزادی کیلئے ہے،14 اگست کو ہم جسمانی طورپر آزاد ہوئے تھے اور معاشی طورپر آزادی کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا،میڈیا پبلک سروس میسیج کے طورپر کلین گرین مہم چلائے۔انہوں نے کہاکہ ریکوڈک کیس کا عالمی عدالت میں ہمارے خلاف فیصلہ آنے کے بعد اس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے اور وزیر قانون فروغ نسیم کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی گئی ہے، کمیٹی کے دیگر ممبران میں وزیر ریونیو حماد اظہر، عشرت حسین، شہزاد اکبر، سید قاسم و دیگر ممبر ہوں گے، کمیٹی فیصلے کی وجوہات ذمہ داروں کا تعین اور کیس کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیلی میل میں آنے والی سٹوری کے بارے میں بھی کابینہ میں بات ہوئی، فیصلہ کیا گیا کہ کابینہ کے ہر اجلاس میں سابقہ حکمرانوں نے جہاں جہاں دورے کیے اس کی تفصیلات بتائی جائیں گی اور اس کومیڈیا کے سامنے لایا جائے گا، ای کامرس پالیسی فریم ورک کی منظوری دی گئی جس جس وزارت ایڈیشنل چارج پر لوگ کام کررہے ہیں اس کے بارے میں فیصلہ کیا گیا کہ تین ماہ کے اندر خالی اسامیوں کو پُر کیا جائے گا میرٹ کی بنیادپر تعیناتی کی جائے گی، توصیف ایچ نائیک کو چیئرمین نیپرا لگانے کی منظوری دی گئی، وزیراعظم سستا گھر پروگرام کیلئے زمین کے ریکارڈ میں ابہام کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے جس پر صوبوں کے ساتھ مل کر لینڈ ریونیو ریکارڈ کو ٹھیک کیاجائے گا اور اس کیلئے ایک نظام بنایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف ملے،چیئرمین سی ڈی اے عامر علی کو سی ڈی اے چیئرمین میں تین ماہ کی توسیع کردی گئی ہے،وزیراعظم نے آٹا، گھی کی قیمتوں میں اضافے کانوٹس لیتے ہوئے صوبوں سے اس حوالے سے معلومات لینے کی ہدایت کی ہے، مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں پر سخت نظر رکھی جائے گی۔ مشیر اطلاعات نے کہاکہ یہ سازش ہورہی ہے،درآمدی خوردنی تیل پر ٹیکس ساتھ فیصد سے کم کرکے 2فیصد کردیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں مافیا سے ہے،ہم ان کا گٹھ جوڑ توڑیں گے،مافیا تاجروں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے ، تاجروں کے جائز مطالبات حل کریں گے مگر ٹیکس رجسٹریشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،ان کو ہرصورت اپنے آ پکو رجسٹر کرنا ہوگا۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ قوم اب ہم سے رزلٹ چاہتی ہے اور کرپشن کی ریکوری کے حوالے سے ہم پر دباؤ ہے،وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریکوری کا عمل تیز کیا جائے،جب ریکوری شروع ہوجائے گی تو اس کے بارے میں بھی عوام کو آگاہ کیا جائےگا۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Bollywood's famous Bailey Dancer told the secret of her popularity
Previous Post بالی ووڈ کی نامور بیلی ڈانسر نے اپنی مقبولیت کا راز بتا دیا
Next Post بیوی کے ساتھ جمعہ کے دن یا رات کو ہمبستری کرنے کی فضیلت کیا ہے؟ ایمان افروز واقعہ
What is the virtue of having sex with a wife on Friday or night? Faithful events

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.