yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    بین الاقوامی خبریں
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بلاول بھٹو کیلئے بڑے چیلنج!

Web Editor April 9, 2019 1 min read
Big challenge for Bilawal Bhutto!
Share this:

اِس برس 4اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 40ویں برسی منائی گئی۔ دیکھنا یہ ہے کہ آج پاکستان کس طرف جا رہا ہے اور ذوالفقار علی بھٹو کی بنائی گئی سیاسی جماعت موجودہ حالات میں کہاں کھڑی ہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت، خاص طور پر بلاول بھٹو زرداری ملکی تاریخ کے ایک اور اہم موڑ پر کیا کردار ادا کر سکتے ہیں؟

پاکستان پیپلز پارٹی 20ویں صدی کی چھٹی دہائی میں قائم ہوئی، دیکھتے ہی دیکھتے پیپلز پارٹی اُس وقت کے مغربی پاکستان کی سب سے بڑی اور مقبول سیاسی جماعت بن گئی تھی۔ اُس کا منشور اور پروگرام وقت کی آواز تھا۔ بھٹو شہید کو اُس وقت کے حالات کا نہ صرف تاریخ کے تناظر میں گہرا ادراک تھا بلکہ ان کا عوام کی نبض پر ہاتھ تھا۔ بھٹو نے یہ پارٹی قائم کرنے کے لئے دس سال پہلے سے ہوم ورک شروع کردیا تھا۔ وہ اس وقت کے سیاسی رہنمائوں، محنت کشوں، طلباء اور وکلاء رہنمائوں، دانشوروں، شاعروں اور ادیبوں کو جانتے تھے اور اُنہیں اس بات کا بھی ادراک تھا کہ کس لیڈر کی کیا اہمیت ہے۔ 30 نومبر 1967 کو ڈاکٹر مبشر حسن کی رہائشگاہ پر جب پارٹی کا تاسیسی اجلاس منعقد ہوا تو اس میں وہ تمام لوگ موجود تھے، جو گزشتہ دو عشروں کی سیاست میں نمایاں کردار کے حامل تھے۔ اُس وقت بھی سیاسی قوتوں کا راستہ روکنے کے لئے ’’پروڈا‘‘ اور ’’ایبڈو‘‘ جیسے احتساب کے سیاہ قوانین کا بے رحمانہ اطلاق ہوا تھا اور احتساب کا عمل جاری تھا لیکن پیپلز پارٹی اور اس قیادت پر کوئی ہاتھ نہ ڈال سکا اور اس سیاسی جماعت نے سیاست کو ڈرائنگ رومز سے نکال کر سڑکوں پر پہنچا دیا۔ پھر جب پاکستان کا بحران اپنے منطقی انجام کو پہنچا اور پاکستان دو لخت ہوا تو باقی ماندہ پاکستان میں اگر کوئی ادارہ باقی بچا تھا تو وہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی کی شکل میں تھا، جس نے ملک اور اداروں کی تعمیر نو کی۔ پیپلز پارٹی نے پاکستان کو پہلا متفقہ آئین دیا۔ اس متفقہ آئین کی وجہ سے پاکستان میں ایک ورکنگ اتفاق رائے آیا۔ بھٹو نے یہ پیغام دیا کہ لیڈر وہ ہوتا ہے، جو ملک میں تقسیم اور پولرائزیشن کو ختم کرے اور اتفاق رائے پیدا کرے۔

مقتدر حلقوں نے ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف پاکستان قومی اتحاد (پی این اے) کی تحریک کے ذریعہ ملک میں ایک بار پھر پولرائزیشن پیدا کی۔ یہ پولرائزیشن یا تقسیم ملک کے لئے تباہ کن تھی۔ بھٹو کی شہادت کے بعد بیگم نصرت بھٹو نے پارٹی کی کمان سنبھالی اور اس تقسیم کو ایک بار پھر جمہوری اور غیر جمہوری میں بدل دیا۔ بیگم نصرت بھٹو کے سیاسی وژن سے تحریکِ بحالیٔ جمہوریت (ایم آر ڈی) قائم ہوئی، جس میں وہ لوگ بھی شامل تھے، جو کبھی پی این اے کا حصہ تھے اور بھٹو کی پھانسی کا مطالبہ کررہے تھے۔ ایسے لوگوں کے ساتھ بیٹھنا اُس وقت پیپلز پارٹی کی قیادت کے لئے مشکل ترین فیصلہ تھا لیکن اس سے سیاسی قوتوں کی وہ تقسیم ختم ہوگئی، جو غیر جمہوری قوتوں کے مفاد میں ہوتی ہے۔ پھر دنیا نے دیکھا کہ ایم آر ڈی اس خطے کی تاریخ کی سب سے بڑی مزاحمتی تحریک بن گئی۔ بیگم نصرت بھٹو کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو نے پارٹی کی قیادت سنبھالی تو وہ بھی تمام قوتوں کو اپنے ساتھ لے کر چلیں۔ پرویز مشرف کی آمریت کے خلاف اتحاد برائے بحالیٔ جمہوریت (اے آر ڈی) میں تمام جمہوری، وطن پرست اور ترقی پسند قوتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد رہیں۔ پارٹی کے قیام سے لے کر محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت تک ملک بڑے بحرانوں سے دوچار رہا ہے۔ پیپلز پارٹی نے ان بحرانوں کے باوجود سیاسی پولرائزیشن کو ختم کر کے پاکستان کی اُن بحرانوں میں بھی سمت درست رکھی۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کے بعد آصف علی زرداری نے بھی 18ویں آئینی ترمیم منظور کرا کے سیاسی پولرائزیشن کو بہت حد تک ختم کردیا۔ پیپلز پارٹی کے لئے بھی بہت مشکل دور آئے۔ ان سے بھی پارٹی نکلتی رہی۔

اب بلاول بھٹو زرداری کے لئے بڑے چیلنجز ہیں۔ پیپلز پارٹی اپنے نظریات اور اصولوں سے ہٹ کر ایک بھیڑ بن چکی ہے۔ قیادت زیادہ تر غلط ہاتھوں میں چلی گئی ہے، جہاں کرپشن، اقربا پروری اور بیڈ گورنس ہے۔ پی پی پی خارجہ فرنٹ، اندرونی ملک کے بارے میں، طلبہ، محنت کشوں، کسانوں اور دانشوروں سے دور ہو گئی ہے۔ آج پھر پاکستان انتشار کا شکار ہے۔ سیاسی پولرائزیشن میں اضافہ ہو چکا ہے۔ خود سیاسی جماعتیں بھی انتشار کا شکار ہیں۔ پاکستانی سماج میں نئے تضادات ابھر رہے ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں تباہ کاریوں کا ایک خطرناک تاریخی مرحلہ مکمل ہونے کے بعد وہاں سے نئے طوفان اٹھنے کے حالات بن گئے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے احتساب کا پرانا ہتھیار اب پہلے سے زیادہ بے رحمی کے ساتھ استعمال کیا جارہا ہے۔ پاکستان کی موجودہ سیاسی پولرائزیشن میں صف بندی سب سے مختلف ہے۔ تحریک انصاف اور عمران خان کی سیاست زیادہ دیر تک چلنے والی نہیں۔ یہ سیاست فکر اور نظریات سے عاری ہے۔ اس میں بھانت بھانت کے لوگ ایک دوسرے کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ ان سے 18ویں آئینی ترمیم اور قومی مالیاتی ایوارڈ (این ایف سی) کو متنازع بنانے کی کوششیں ہو رہی ہیں، جن پر قومی اتفاق رائے تھے۔ پاکستان کی وفاقی اکائیوں کو تقسیم کر کے نئے صوبے بنانے کی بھی باتیں ہورہی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے سیاسی قلعہ سندھ سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفاقی وزیر بیرسٹر فروغ نسیم نے وزیراعظم سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئین کے آرٹیکل 149 کے تحت سندھ میں مداخلت کریں کیونکہ پیپلز پارٹی کا اینٹی کراچی اور اینٹی سندھ اسٹینڈ ہے۔ سندھ کے شہری علاقوں میں احساسِ محرومی بڑھ رہا ہے۔ اگرچہ سندھ کو تقسیم کرنے اور یہاں نیا صوبہ بنانے کا مطالبہ نہیں ہورہا ہے لیکن یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں نئے صوبے کا مطالبہ کررہی ہے۔ پنجاب میں نیا صوبہ بنانے کے اسباب سندھ میں پیدا نہ ہونے دیئے جائیں۔ شہری سندھ کی سیاسی قوتیں اپنے لوگوں کو یہ باور کروا رہی ہیں کہ انہیں سندھ میں نوکریوں میں جائز حصہ نہیں دیا جارہا۔

بلاول بھٹو زرداری کے لیے بہت چیلنجز ہیں۔ پاکستان 1960 کے عشرے کی طرح آج پھر بڑے بحرانوں سے دوچار ہے۔ پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو زرداری کا پاکستان کی سیاست میں اہم کردار ہے۔ ان چیلنجز اور بحرانوں سے نکلنے کے لیے بلاول بھٹو زرداری کو اپنے نانا، نانی اور والدہ کے سیاسی وژن سے رہنمائی حاصل کرنا ہو گی۔ اپنی نئی صف بندیاں کرنا ہوں گی، سمت کا تعین کرنا ہو گا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Pakistan Civil Aviation Authority (PCAA) Jobs 7/2019 for AD Aviation Security and Vigilance Posts
Previous Post ایڈی ایوی ایشن سیکورٹی اور نگرانی کے مراسلے کے لئے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (PCAA) نوکریاں 7/2019
Next Post مہراھن یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو نوکریاں 201 9 71 کے لئے + جی آر کلرز، کمپیوٹر آپریٹرز، ہنر مند اور سپورٹ اسٹاف
Mehran University of Engineering & Technology Jamshoro Jobs 2019 for 71+ Jr Clerks, Computer Operators, Skilled & Support Staff

Related Posts

چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا

May 9, 2026

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.