yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بحریہ نیشنل انٹر سکول بیس بال چیمپیئن شپ کا بحریہ ٹاؤن میں آغاز

Web Editor May 14, 2018 1 min read
Punjab cup, indoor, archerry, championship, mens, trophy, rawalpindi, division, while, women, trophy, bahawalpur, division, won
Share this:

اسلام آباد(اصغر علی مبارک) پاکستان فیڈریشن بیس بال اور بحریہ ٹاؤن سپورٹس ونگ کے زیر اہتمام بحریہ نیشنل انٹر سکول بیس بال چیمپئن شپ کاعاشق حسین بیس بال سٹیڈیم بحریہ ٹاؤن میں آغاز ہوگیا ہے۔ ایونٹ میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مراکہ کوارٹرز لاہور، علی گڑھ پبلک سکول مانگا منڈی ، گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول مانگا منڈی ، میسیج گرامر سکول ازمیر ٹاؤن لاہور، ڈویژنل پبلک سکول ماڈل ٹاؤن، کریسنٹ سکول شادمان، الائیڈ پبلک سکول دیپالپور، ڈویژنل پبلک سکول فیصل آباد، دانش سکول حاصل پور بہاولپور اور تاج پبلک سکول خیبر ایجنسی فاٹا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔

Punjab cup, indoor, archerry, championship, mens, trophy, rawalpindi, division, while, women, trophy, bahawalpur, division, won
پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکرٹری جنرل شیخ مظہر احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیمپئن شپ کے افتتاح کے موقع پر پاکستان فیڈریشن بیس بال کے چیئرمین شوکت جاوید مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید خاورشاہ نے جوکہ بحریہ ٹاؤن لاہور کے ڈائریکٹر سپورٹس بھی ہیں نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان فیڈریشن بیس بال کے ہیڈ کوچ مصدق حنیف بھی موجود تھے۔
شیخ مظہر احمد نے مزید بتا یا کہ سید فخر علی شاہ صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال نے مہمان خصوصی کا کھلاڑیوں سے تعارف کروایا۔ تعارف کے بعد مہمان خصوصی شوکت جاوید نے بال پچ کرکے ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہمان خصوصی شوکت جاوید نے بحریہ نیشنل انٹر سکول بیس بال چیمپئن شپ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے پاکستان فیڈریشن بیس بال کی تعریف کی۔ اُن کے مطابق اس چیمپئن شپ سے بیس بال کو سکولز اور کالجز میں متعارف کروانے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کا بھی ٹورنامنٹ کے انعقاد میں تعاون کے لئے شکریہ ادا کیا۔
ٹورنامنٹ کے پہلے روز کھیلے گئے میچز میں دانش سکول، ڈویژنل پبلک سکول ماڈل ٹاؤن، الائیڈ پبلک سکول دیپالپور اور گورنمنٹ ہائی سکول مراکہ کوارٹرز نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔
دانش سکول حاصل پور نے ڈویژنل پبلک سکول فیصل آباد کو 10-0 سے شکست دی ۔ دانش سکول کے لئے سلیم ، دانش اور طلحہ نے دو رن سکورکئے جبکہ فرحان ، وسیم ، عمر اور ابوبکر نے ایک ایک رن سکور کرکے اپنا حصہ ڈالا۔
ڈویژنل پبلک سکول لاہور نے علی گڑھ سکول مانگا منڈی کو 3-0سے شکست دی ۔ ڈی پی ایس کے لئے حارث نذیر نے دو رن جبکہ دانش نے ایک رن سکورکیا۔
الائیڈ پبلک سکول دیپالپور نے گورنمنٹ ہائی سکول مانگا منڈی کو 8-0سے ہرادیا۔ الائیڈ سکول کے لئے یوسف، طلحہ اور حافظ حارث نے دو رن سکور کئے جبکہ سمیع احمد اور عادل یاسر نے ایک رن سکورکیا۔
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مراکہ کوارٹرز لاہور نے تاج پبلک سکول خیبر ایجنسی فاٹا کو 3-1 سے شکست دی۔ مراکہ سکول کے لئے عزیز ، مشرف اور محمد شاہ نے ایک ایک رن سکورکیا جبکہ تاج سکول کے لئے محمد نور نے ایک رن سکورکیا۔
میسیج گرامر سکول اور کریسنٹ سکول شادمان کا مقابلہ 1-1 سے برابر رہا۔
کل ٹورنامنٹ کے آخری دن دو سیمی فائنل، تیسری پوزیشن کا میچ اور فائنل سمیت چار میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کل شام 4:30بجے بیس بال گراؤنڈ میں منعقد ہوگی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی بریگیڈئیر (ر) خلیل اللہ بٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر بحریہ ٹاؤن لاہورہوں گے جوکہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Previous Post پنجاب کپ انڈور آرچری چیمپئن شپ مینز ٹرافی راولپنڈی ڈویژن جبکہ ویمن ٹرافی بہاولپور ڈویژن نے اپنے نام کرلی
Next Post سپیکر قومی اسمبلی سے یو رپین یو نین کے سفیرکی ملا قات:, باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
EU, ambassador, meet, speaker, national, assembly, sardar ayaz sadiq

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.