counter easy hit

ڈینگی تدارک پلان پر عملدرآمد پر کوئی غفلت برداشت نہیں کرونگا ، وزیر اعلیٰ پنجاب

ڈینگی تدارک پلان پر عملدرآمد پر کوئی غفلت برداشت نہیں کرونگا ، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ ڈینگی کے مرض سے نمٹنے کے لئے تمام متعلقہ محکمے اور ادارے چوکس رہیں ، ڈینگی کے مرض کے تدارک کیلئے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد میں کوئی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کروں گا۔ لاہور سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب […]

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق رکنیت سے محروم

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق رکنیت سے محروم

لاہور (جیوڈیسک) عمران خان کی بال پر نون لیگ کی اہم ترین وکٹ اڑ گئی ، الیکشن ٹربیونل نے این اے ایک سو بائیس کے انتخابی نتائج کالعدم قرار دے دیئے ۔ سردار ایاز صادق اسمبلی رکنیت سے محروم ہوگئے۔ حلقے میں دوبارہ الیکشن کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔ بڑے انتظار کے بعد […]

جرمن کار ریلی ، سباسچئن اوگیئر نے برتری حاصل کر لی

جرمن کار ریلی ، سباسچئن اوگیئر نے برتری حاصل کر لی

جرمنی : جرمن کار ریلی کے دوسرے روز فرانس کے عالمی چیمپئن سباسچئن اوگیئر نے برتری حاصل کر لی ، جرمن کار ریلی کے دوسرے روز دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے،،، ڈرائیورز نے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کیلئے خوب مہارت دکھائی۔ فرانس کے عالمی چیمپئن سباسچئن اوگیئر نے بہترین پرفارمنس دیتے ہوئے فن لینڈ […]

فلم ’جذبہ‘ کیلئے ایشوریا رائے اپنی آواز میں گانا ریکارڈ کروائیں گی

فلم ’جذبہ‘ کیلئے ایشوریا رائے اپنی آواز میں گانا ریکارڈ کروائیں گی

بالی وڈ : بالی وڈ میں اپنی اداکاری اور ڈانس کی صلاحیتوں سے منفرد نام و مقام بنانے والی سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن اب گلوکارہ بھی بن گئی ہیں۔ ایشوریا اپنی آنے والی ایکشن سے بھر پور فلم ’جذبہ‘ کے لیے اپنی آواز میں ایک گانا ریکارڈ کروائیں گی۔ اس سے قبل مادھوری، […]

مولانا فضل الرحمن کا فاروق ستار کو ٹیلی فون، استعفوں کے فیصلے پر نظر ثانی کی ہدایت

مولانا فضل الرحمن کا فاروق ستار کو ٹیلی فون، استعفوں کے فیصلے پر نظر ثانی کی ہدایت

اسلام آباد : جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا متحدہ کے رہنما فاروق ستار کو ٹیلی فون، استعفوں کے فیصلے پر نظرثانی کی ہدایت، فاروق ستار نے بتایا کہ وزیر اعظم نے متحدہ اور آپ کے ثالثی کے کردار کی کوئی قدر نہیں کی۔ متحدہ کو اسمبلی میں واپس لانے کے […]

دو ہفتے میں جواب نہ ملا تو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دوں گا: عمران خان

دو ہفتے میں جواب نہ ملا تو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دوں گا: عمران خان

لاہور : این اے 122 کے فیصلے کے بعد زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہمارا مقصد جمہوریت کا نظام لانا ہے اگر الیکشن شفاف ہوں گے تو لوگ ناکام حکومتوں کو ووٹ کی طاقت سے باہر کریں گے۔ انہوں نے کہا عام انتخابات میں […]

وزیراعظم نے این اے 122 کے فیصلے کو قانونی عمل کا حصہ قرار دیدیا

وزیراعظم نے این اے 122 کے فیصلے کو قانونی عمل کا حصہ قرار دیدیا

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے این اے 122 کے فیصلے کو قانونی عمل کا حصہ قرار دے دیا۔ کہتے ہیں تمام جماعتوں کو فیصلے کا احترام کرنا چاہئے۔ قانون کے مطابق اپنا حق استعمال کریں گے۔ این اے 122 پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ آنے پر ایک بیان میں وزیراعظم نواز شریف نے […]

ایاز صادق نے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا

ایاز صادق نے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا

لاہور : ایاز صادق نے این اے 122 کے الیکشن ٹریبونل کے جج کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایاز صادق نے کہا مسلم لیگ ن کی روایات کے مطابق فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا وزیراعظم نواز شریف سے ابھی پارٹی کے لائحہ عمل کے […]

کراچی میں فری اینڈ فیئر آپریشن چاہتے ہیں: خورشید شاہ

کراچی میں فری اینڈ فیئر آپریشن چاہتے ہیں: خورشید شاہ

سکھر : خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے کر اچی کی صورتحال پر کبھی کمیٹی بنانے پر اعتراض یا انکار نہیں کیا۔ وزیر اعظم کو انہوں نے ہی تجویز دی تھی کہ مولانا فضل الرحمان ہی ایم کیو ایم کو منا سکتے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مودی سرکار جارحانہ […]

مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ٹوئنکل کھنہ کے بڑے مداح نکلے

مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ٹوئنکل کھنہ کے بڑے مداح نکلے

ممبئی : بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ ٹوئنکل کھنہ کی اداکاری کے ساتھ ساتھ اب ان کی قلم کاری کے بھی مداح بن چکے ہیں۔ ماضی کی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ جو کہ اداکار راجیش کھنا اور اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ کی بیٹی اور نامور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار […]

فلموں کی کامیابی سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی، زیبا بختیار

فلموں کی کامیابی سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی، زیبا بختیار

کراچی : اداکارہ و ہدایتکارہ زبیا بختیار نے کہا ہے کہ بحران کا شکار پاکستان کی فلم انڈسٹری کو ایک نئی زندگی مل گئی اور جو لوگ کہا کرتے تھے کہ اب پاکستان میں فلموں کا بننا مشکل نظر آتا ہے ان کو مایوسی ہوئی اور ہمارے ملک کے نوجوانوں نے نامکمن کو ممکن بنا […]

اوول ٹیسٹ، انگلینڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنا لئے

اوول ٹیسٹ، انگلینڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنا لئے

اوول: اوول میں آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن انگلینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار رہی اور کھیل کے اختتام پر آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنا لیے تھے ۔ آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کے بلے باز کینگروز بولرز کے سامنے بے بس نظر آئے۔ […]

کولمبو ٹیسٹ، بھارت اپنی پہلی اننگز میں 393 رنز پر آوٹ

کولمبو ٹیسٹ، بھارت اپنی پہلی اننگز میں 393 رنز پر آوٹ

کولمبو : بھارت نے دوسرے دن اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا اور پوری ٹیم کھانے کے وقفے کے بعد تین سو ترانوے رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ کے ایل راہول ایک سو آٹھ اور روہت شرما اناسی رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دوسرے دن کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے تین […]

بیسواں پی سی سی سالانہ یوم آزادی پاکستان کرکٹ میلہ ویانا کی تصوریری جھلکیاں

بیسواں پی سی سی سالانہ یوم آزادی پاکستان کرکٹ میلہ ویانا کی تصوریری جھلکیاں

ویانا ( محمد اکرم باجوہ) بیسواں پی سی سی سالانہ یوم آزادی پاکستان کرکٹ میلہ ویانا 16 اگست کے پروگرام میں آئی سی سی کے پریذیڈنٹ ظہیر عباس بطور مہمان خصوصی سی بارن کرکٹ ا سٹیڈیم کرکٹ میلہ میں تشریف لائے تو اُن کا شاندار استقبال۔ Post Views – پوسٹ کو دیکھا گیا: 91

سالانہ یوم آزادی پاکستان کرکٹ میلہ ویانا میں ظہیر عباس مہمان خصوصی تشریف لائے

سالانہ یوم آزادی پاکستان کرکٹ میلہ ویانا میں ظہیر عباس مہمان خصوصی تشریف لائے

ویانا ( محمد اکرم باجوہ) بیسواں پی سی سی سالانہ یوم آزادی پاکستان کرکٹ میلہ ویانا 16 اگست کے پروگرام میں آئی سی سی کے پریذیڈنٹ ظہیر عباس بطور مہمان خصوصی سی بارن کرکٹ ا سٹیڈیم کرکٹ میلہ میں تشریف لائے تو اُن کا شاندار استقبال۔ پی سی سی کی انتظامیاں صدر ندیم خان ،بانی […]

مسلم لیگ ن عوامی خواہشات کے مطابق اپنی حکمت عملی ترتیب دیتی ہے۔ احسان اللہ فاروقی

مسلم لیگ ن عوامی خواہشات کے مطابق اپنی حکمت عملی ترتیب دیتی ہے۔ احسان اللہ فاروقی

ویانا (محمد اکرم باجوہ) مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی خواہشات کے مطابق اپنی حکمت عملی ترتیب دیتی ہے۔ ہمیشہ وہی کام کرتی ہے جوعوام کے مفاد میں بہترہو۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن)آسٹریا کے جنرل سیکرٹری احسان اللہ فاروقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ […]

آئندہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے

آئندہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے

ویانا (محمد اکرم باجوہ) جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن آسٹریا احسان اللہ فاروقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے اُمیدوار ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ مسلم لیگ ن نے اپنی عوامی خدمت کی بدولت ایک بار پھر تمام پارٹیوں پر سبقت لے لی […]

این اے 122 کا الیکشن کالعدم ، ری پولنگ کا حکم

این اے 122 کا الیکشن کالعدم ، ری پولنگ کا حکم

لاہور : الیکشن ٹریبونل نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے حلقے این اے 122 پر اپنا فیصلہ سنا دیا۔ فیصلے میں الیکشن ٹریبونل نے این اے 122 کا الیکشن کالعدم قرار دیتے ہوئے ری پولنگ کا حکم دے دیا۔ ساتھ ہی الیکشن ٹربیونل نے پی پی 147 اور پی پی 148 پر بھی […]

جماعت اسلامی: ایک انوکھی جماعت !

جماعت اسلامی: ایک انوکھی جماعت !

تحریر: میر افسر امان، کالمسٹ یہ سال ١٩٦٨ء کی بات ہے کہ مجھے ایک پرانے دوست نے ایک ملٹی نیشنل کیمپنی میں ملازمت دلائی۔ اس سے قبل ہم دونوں کراچی کے ایک بنک میں کام کر چکے تھے۔ میں ایک عام سا مسلمان تھا مجھے اسلام کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں تھا۔وہ دوست […]

بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کا اداکارہ گیتا بسرا سے شادی کا فیصلہ

بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کا اداکارہ گیتا بسرا سے شادی کا فیصلہ

ممبئی : بھارت کے معروف اسپنر ہر بھجن سنگھ نے اپنی قریبی دوست بالی ووڈ اداکارہ گیتا بسرا سے طویل تعلقات کے بعد شادی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بالی ووڈ انڈسٹری اور بھارتی کرکٹرز کا آپس میں گہرا تعلق ہے جب کہ ماضی میں بھی کئی نامور کرکٹرز بھارتی اداکاراؤں کی زلفوں کے اسیر ہوچکے […]

پاک بھارت سیریز؛ امیدوں کا آخری دیا بھی بجھ گیا

پاک بھارت سیریز؛ امیدوں کا آخری دیا بھی بجھ گیا

لاہور / نئی دہلی: پاک بھارت کرکٹ سیریز کے انعقاد کی امیدوں کا آخری دیا بھی بجھ گیا، مذاکرات میں ٹال مٹول سے مودی سرکار نے شائقین کرکٹ کو مایوس کر دیا، وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور و قومی سلامتی سرتاج عزیز پڑوسی ملک جائینگے نہ باہمی مقابلوں کے سلسلے میں کوئی مثبت […]

سعودی عرب کا پاکستان کے خلاف بھارتی وزیراعظم کی سازش کاحصہ بننے سے انکار

سعودی عرب کا پاکستان کے خلاف بھارتی وزیراعظم کی سازش کاحصہ بننے سے انکار

اسلام آباد : بھارت مسلم ممالک کوپاکستان کیخلاف کرنے میں ناکام ہوگیا، سعودی عرب نے پاکستان کیساتھ تعلقات سے ہاتھ کھینچنے پردفاعی تعاون کی بھارتی پیشکش مسترد کردی۔ معلوم ہوا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے حالیہ دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران اماراتی حکام سے کہاکہ ہے عرب ممالک بشمول سعودی […]

وزیر اعظم کی نیشنل ایکشن پلان پر عمل تیز اور تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم کی نیشنل ایکشن پلان پر عمل تیز اور تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

اسلام آباد : وزیراعظم نے پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں تیزی لانے اور صوبے کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت جاتی امرا رائے ونڈ میں اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعلیِ شہبازشریف، متعلقہ صوبائی وزرا اور آئی جی […]

مسئلہ کشمیر کے تناظر میں پاک بھارت جنگ کے خطرات!

مسئلہ کشمیر کے تناظر میں پاک بھارت جنگ کے خطرات!

تحریر: نعیم الاسلام چودھری اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اور امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے پاکستان اوربھارت سے اپیل کی ہے کہ دونوں ممالک بین الاقوامی سرحدوں اور لائن آف کنٹرول پر بڑھتی کشیدگی میں تصادم اور ایٹمی جنگ سے بچتے ہوئے اپنی سرحدوں پر تحمل سے کام لیں۔ […]