counter easy hit

آسٹریلیا میں ٹیسٹ فتح ؛ پاکستان کو21 سالہ پیاس بجھانے کی آس

آسٹریلیا میں ٹیسٹ فتح ؛ پاکستان کو21 سالہ پیاس بجھانے کی آس

کینز: پاکستان نے حالیہ ٹورکے دوران آسٹریلیا میں ٹیسٹ فتح کی21 سالہ پیاس بجھانے کی آس لگا لی، بلند عزائم لیے ٹیم نے تیاریاں شروع کردی ہیں،کپتان مصباح الحق نے کینز میں موجود اسکواڈ کو جوائن کرلیا، مہمان کرکٹرز نے خوشگوار موسم میں وارم اپ اور مختلف مشقیں کرنے کے بعد فیلڈنگ پریکٹس کی،سلپ کیچز پر خصوصی […]

بھارتی ریاست تامل ناڈو کی وزیراعلیٰ جے للیتا چل بسیں

بھارتی ریاست تامل ناڈو کی وزیراعلیٰ جے للیتا چل بسیں

چنئی: گزشتہ کئی ماہ سے زیرعلاج بھارتی ریاست تامل ناڈو کی وزیراعلیٰ جے للیتا دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو کے دارالحکومت چنئی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ جے للیتا گزشتہ رات دل کادورہ پڑنے کے باعث چل بسیں، جے للیتا گزشتہ […]

میکسیکو میں پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان تصادم میں 14 افراد ہلاک

میکسیکو میں پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان تصادم میں 14 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی: لاطینی امریکی ملک میکسیکو میں مسلح افراد نے گشت پر مامور پولیس کی گاڑی پرحملہ کردیا تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں 14 حملہ آور مارے گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکن ریاست ویراکرز میں مسلح افراد نے گشت پر مامور پولیس وین پر اچانک حملہ کردیا جس کے بعد علاقے […]

ایم کیو ایم پاکستان کے کارکن کی دوران حراست ہلاکت، ایس ایچ او معطل

ایم کیو ایم پاکستان کے کارکن کی دوران حراست ہلاکت، ایس ایچ او معطل

کراچی: گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے کارکن وسیم راجا کی دوران حراست ہلاکت پر ایس ایچ او پاک کالونی کو معطل کردیا گیا ہے جس کے بعد متحدہ قومی موومنٹ نے اپنا دھرنا ختم کردیا۔   اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے کارکن وسیم راجا کے قتل کے خلاف دھرنا دیا گیا۔ […]

پاک فوج کے بہادرسپوت میجرشبیرشریف شہید کا 46 واں یوم شہادت

پاک فوج کے بہادرسپوت میجرشبیرشریف شہید کا 46 واں یوم شہادت

 لاہور: پاک فوج کے بہادرسپوت میجر شبیر شریف شہید کا 46 واں یوم شہادت عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے۔  لاہورمیں میانی صاحب قبرستان میں شہید میجرشبیرشریف کے مزارپرپروقارتقریب ہوئی جس میں شہید کے بھائی اورسابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے بھی شرکت کی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ قبرستان میں شہید کے مزارپر فرنیٹر فورس […]

نواز شریف کے پاس نہ ثبوت ہیں اور نہ ہی ساری دولت کا جواب، عمران خان

نواز شریف کے پاس نہ ثبوت ہیں اور نہ ہی ساری دولت کا جواب، عمران خان

بنی گالہ: سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے قوم اور پارلیمنٹ سے جھوٹ بولا جب کہ ثابت ہوگیا کہ نواز شریف کے پاس نہ ثبوت ہیں اور نہ ہی ساری دولت کا جواب۔ بنی گالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نعیم بخاری اور […]

شریف خاندان نے کاروباری مفادات کیلئے ملک کی عزت داﺅ پر لگا دی ہے،نعمت اللہ

شریف خاندان نے کاروباری مفادات کیلئے ملک کی عزت داﺅ پر لگا دی ہے،نعمت اللہ

شریف خاندان نے کاروباری مفادات کیلئے ملک کی عزت داﺅ پر لگا دی ہے پیرس(ایس ایم حسنین) نعمت اللہ ،وائس چیئرمین، تحریک انصاف ، فرانس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتیوں کے ساتھ ذاتی دوستیاں نبھانے اور چند ٹکوں کے بزنس کیلئے حکومت نے اپنے مشیر داخلہ اور صحافیوں کی عزت نفس کا […]

پانامہ کیس حل ہوا تو دہائیوں بعد پاکستان سنہرے دور میں داخل ہوگا ، چوہدری سجاد

پانامہ کیس حل ہوا تو دہائیوں بعد پاکستان سنہرے دور میں داخل ہوگا ، چوہدری سجاد

پانامہ کیس حل ہوا تو دہائیوں بعد پاکستان سنہرے دور میں داخل ہوگا  پیرس(ایس ایم حسنین )چوہدری سجاد ڈوگہ، راہنماپاکستان مسلم لیگ ق ،فرانس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکمران دل سے نکال دیں کہ پانامہ کامعاملہ بغیر نتیجے کے ختم ہو جائے گا۔ عوام اس کو منطقی انجام تک پہنچانا اپنا مشن […]

ن اور پی پی ایک ہی سکے کے دور خ ہیں: چوہدری عبدالرﺅف

ن اور پی پی ایک ہی سکے کے دور خ ہیں: چوہدری عبدالرﺅف

ن اور پی پی ایک ہی سکے کے دور خ ہیں فرانس(ایس ایم حسنین)چوہدری عبدالرﺅف ڈوگہ، جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ق ،فرانس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام ان کے ٹوپی ڈرامے سے تنگ آچکے ہیں۔جب اقتدار میں ہوں تو انہیں عوام کا خیال نہیں آتا اور اپوزیشن میں ہوتے ہوئے انہیں […]

اقتصادی راہداری پاک چین مثالی تعلقات کی عکاس ہے، سرتاج عزیز

اقتصادی راہداری پاک چین مثالی تعلقات کی عکاس ہے، سرتاج عزیز

 اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ علاقائی تعاون اورتجربات سےاستفادے سے خطے میں ترقی واستحکام لایا جا سکتا ہے پاک چین اقتصادی راہداری دونوں ممالک کےمثالی تعلقات کی عکاسی ہے۔ اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ علاقائی تعاون اورتجربات سےاستفادے کے ذریعے […]

ضرب عضب میں وہ کامیابیاں حاصل کیں جو افغانستان میں 16 ممالک نہ کرسکے، خواجہ آصف

ضرب عضب میں وہ کامیابیاں حاصل کیں جو افغانستان میں 16 ممالک نہ کرسکے، خواجہ آصف

 اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عالمی میڈیا کے تاثر کے برعکس پاکستان ایک پرامن ملک ہے ہم نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے وہ کامیابیاں حاصل کی ہیں جو افغانستان میں نیٹو کے 16 ممالک مل کر بھی حاصل نہ کرسکے۔ اسلام آباد میں پاک اٹلی تجارتی کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے […]

شہباز شریف کا لندن میں طبی معائنہ، ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا

شہباز شریف کا لندن میں طبی معائنہ، ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا

لاہور: ماہر ڈاکٹروں نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے طبی معائنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا معمول کا میڈیکل چیک اپ 3 ماہ قبل ہونا تھا تاہم وہ سرکاری اور نجی مصروفیات کے باعث وقت پر طبی معائنہ نہ کراسکے […]

عمران خان کے سہارے چھن گئے اب وہ سیاسی یتیم ہوگئے ہیں ، طلال چوہدری

عمران خان کے سہارے چھن گئے اب وہ سیاسی یتیم ہوگئے ہیں ، طلال چوہدری

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) لیگ کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے سہارے چھن گئے اور اب وہ سیاسی یتیم ہوگئے ہیں۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کیس روزانہ کی بنیاد پرسناجائے، مخالفین کے پاس الزامات ہیں ثبوت نہیں […]

ہمیں وسائل کے بغیرہاتھ پیرباندھ کرپھینک دیا گیا ہے، میئر کراچی

ہمیں وسائل کے بغیرہاتھ پیرباندھ کرپھینک دیا گیا ہے، میئر کراچی

 کراچی: مئیر کراچی وسیم اخترکا کہنا ہے کہ ہمیں وسائل کے معاملے میں ہاتھ پیرباندھ کرپھینک دیا گیا ہے لیکن ہم ہمت نہیں ہاریں گے. کراچی میں جاری صفائی مہم کے جائزے کے موقع پر جب پارٹی کارکنوں اور متعلقہ اداروں کے اہلکاروں نے ان کا پھولوں کی پتیاں نچھاورکرکے استقبال کیا تو انہوں نے کہا کہ ہم […]

پاناما کیس؛ سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کے وکیل کے سامنے 3 سوال رکھ دیئے

پاناما کیس؛ سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کے وکیل کے سامنے 3 سوال رکھ دیئے

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں وزیر اعظم کے وکیل کے سامنے حسن ، حسین اور مریم نواز کی کمپنیوں ، زیر کفالت کے معاملے اور تقاریر میں سچ بولنے سے متعلق 3 سوالات رکھ دیئے ہیں۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے پانامالیکس کی تحقیقات سے […]

بھارتی رویہ جون 1999ءمیں بھی ایسا ہی تھا

بھارتی رویہ جون 1999ءمیں بھی ایسا ہی تھا

پاکستان کے مشیر خارجہ کی ”ہارٹ آف ایشیائ“ کانفرنس میں شرکت کے لئے امرتسر میں موجودگی پر معترض ہماری قومی حمیت کے خود ساختہ ٹھیکیداروں کو چند حقائق غالباََ یاد نہیں رہے۔ ان میں سے اہم ترین حقیقت یہ ہے کہ افغانستان میں دائمی امن کے قیام کے لئے اس تنظیم کو متعارف ہمارے برادر […]

مظلوم روہنگیا مسلمان

مظلوم روہنگیا مسلمان

اگر دنیا کے کسی دورافتادہ گوشے میں کسی غیر مسلم کی نکسیر بھی پھوٹ جاتی ہے تو انسانی حقوق کے تحفظ کی ٹھیکیدار اورعلمبردار نام نہاد تنظیمیں آسمان سر پر اٹھالیتی ہیں لیکن جب مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جاتے ہیں تو ان تنظیموں کو گویا سانپ سونگھ جاتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں آزادی […]

بھارت کا ایک سفر

بھارت کا ایک سفر

میں ان دنوں پھر لاہور میں ہوں اپنے گاؤں سے میلوں دور اس شہر میں ایک مصنوعی زندگی بسر کر رہا ہوں ضرورت کی ہر چیز کے لیے ایک بازار ہے جہاں میں اپنی مہینے بھر کی کمائی لٹا دیتا ہوں جب کہ میرے گاؤں میں اس کا کوئی تصور بھی نہیں ہوتا۔ گاؤں میں […]

ٹویٹرانہ جمہوریت اور وٹس ایپ آمریت !

ٹویٹرانہ جمہوریت اور وٹس ایپ آمریت !

’ سوشل میڈیا اور ابلاغ ’’ کے موضوع پر اگر کوئی شخص کچھ کہنے کے لیے سب سے زیادہ غیر موزوں ہے تو وہ میں ہوں۔مگر غلطی میری ہے۔مجھے اپنے مدعوئین کو پیشگی آگاہ کرنا چاہیے تھا کہ بھائی اس موضوع پر بات کرنے کے لیے صرف ان اصحاب کو زحمت دیں جن کے پاس […]

سوشل میڈیا میں دلچسپ انداز میں وڈیو بنوانے والے ساکت کتے کی دھوم

سوشل میڈیا میں دلچسپ انداز میں وڈیو بنوانے والے ساکت کتے کی دھوم

بوسٹن: پوری دنیا میں کچھ لمحوں کے لیے ساکت افراد کی وڈیوز بہت مقبولیت حاصل کررہی ہیں اور اس ویڈیو کو ’مینیکوئن چیلنج‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ایسے مقابلوں میں عام افراد، فنکار، طالبعلم اور کھلاڑی وغیرہ فریم بدلتے کیمرے کے سامنے تقریباً ساکت ہوجاتے ہیں اور باری باری کیمرہ سب کے قریب جاکر ان […]

موبائل فون سمیت چھوٹے آلات چارج کرنے والا کوٹ تیار

موبائل فون سمیت چھوٹے آلات چارج کرنے والا کوٹ تیار

ٹوکیو: جاپان کے ایک ڈیزائنر نے شمسی توانائی سے بجلی بناکر موبائل اور ٹیبلٹ جارچ کرنے والا ایک کوٹ تیار کیا ہے جو آپ کے فون کو کبھی بند نہیں ہونے دیتا۔ تاہم اس کی قیمت بہت زیادہ ہے جو پاکستانی 25 ہزار روپے کے برابر ہے۔ کوٹ کی پشت پر چار اور آگے دو عدد […]

بالی ووڈ میں رنبیر اور انوشکا نے مقبولیت میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

بالی ووڈ میں رنبیر اور انوشکا نے مقبولیت میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی: بھارت کے مقبول ترین جریدے ٹائمزآف انڈیا کے’’ٹی اسکور‘‘ نے بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور اداکارہ انوشکا شرما کو مقبولیت میں نمبرون قرار دیا ہے۔ بھارتی  مقبول ترین جریدے ٹائمز آف انڈیا نے اداکاروں کی عوام میں مقبولیت کو جاننے کے لیے’’ٹی اسکور‘‘نامی سلسلہ شروع کیا ہے جس میں الیکٹرانک ، پرنٹ […]

پہلا ون ڈے؛ اسمتھ نے کیوی امیدوں کو کچل کر رکھ دیا

پہلا ون ڈے؛ اسمتھ نے کیوی امیدوں کو کچل کر رکھ دیا

سڈنی: پہلے ون ڈے اسٹیون اسمتھ نے فتح کی کیوی امیدوں کو کچل کر رکھ دیا، انھوں نے بڑی سنچری سے آسٹریلیا کو 68 رنز سے مات دے دی، 325 رنز کے تعاقب میں جانے والی نیوزی لینڈ ٹیم 256 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے  325 رنز کے بڑے ہدف کا […]

بی پی ایل : شاہد آفریدی کی جارحانہ بیٹنگ کے باوجود رنگپور رائیڈرز کا سفر تمام

بی پی ایل : شاہد آفریدی کی جارحانہ بیٹنگ کے باوجود رنگپور رائیڈرز کا سفر تمام

ڈھاکا:  بنگلہ دیش پریمیئرلیگ میں شاہدآفریدی کی جارحانہ بیٹنگ کے باوجود ان کی ٹیم رنگپور رائیڈرز کا ایونٹ میں سفر اختتام پذیر ہوگیا، اسے پلے آف کھیلنے کیلیے کومیلا وکٹورینز پر فتح کی ضرورت تھی تاہم 8 رنز سے شکست کامنہ دیکھنا پڑا۔ فاتح سائیڈ نے6 وکٹ پر 170 ر نز بنائے، امرالقیس 52، خالد لطیف […]