yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

دہشت گردی کی عفریت پر تازہ کتاب

MH Kazmi February 2, 2017 1 min read
The fresh book on monster of terrorism by Miqtada Mansoor on today
Share this:

دہشت گردی کیا ہے؟ اس کی بنیاد کب پڑی؟ کس عمل کو دہشت گردی کہا جائے اور کون سا عمل دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا ؟ یہ وہ ان گنت سوالات ہیں، جن پر اہل قلم کئی صدیوں سے سینہ قرطاس کو سیاہ کرتے چلے آرہے ہیں، مگر اس کے باوجود آج تک دہشت گردی کی کوئی واضح اور باضابطہ تعریف سامنے نہیں آسکی ہے۔ اقوام متحدہ بھی اس سلسلے میں ابہام کا شکار رہی ہے۔ البتہ اس نکتے پر اتفاق ہوا ہے کہ وہ عمل جس کے نتیجے میں بے گناہ افراد لقمہ اجل بنیں اور املاک تباہ ہو، دہشت گردی ہے۔

پاکستان دہشت گردی کی لپیٹ میں اپنی غلط منصوبہ بندی ، غیر ضروری ایڈونچر ازم کی خواہش اور اغیار کے بہکاوے کے نتیجے میں آیا۔ وطن عزیز میں مذہبیت کے سائے اس وقت سے گہرے ہونا شروع ہوئے ، جب فروری1949میں دستور ساز اسمبلی نے قرارداد مقاصد منظور کی۔ مگر انھیں مہمیز بھٹو مرحوم کے بعض اقدامات نے لگائی۔ ایک طرف آئین میں دوسری ترمیم کے نتیجے میں متشدد فرقہ واریت کو فروغ ملا۔ دوسری طرف 1976میں افغانستان میں ظاہر شاہ کا تختہ الٹا جانے کے بعد افغان بنیاد پرست رہنماؤں کو اسلام آباد مدعو کرکے انھیں افغان حکومت کے خلاف منظم جدوجہد پر اکسائے جانے کے عمل نے خطے میں مذہبی شدت پسندی کا بیج بویا۔

دسمبر1979میں روسی فوجوں کے افغانستان میں داخل ہونے کے ردعمل میں متذکرہ بالا گروہوں کو امریکا نے سوویت یونین کے خلاف استعمال کیا۔ جنرل ضیا نے مذہبی شدت پسندی اور متشدد فرقہ واریت کو قومی بیانیہ بنا دیا۔ جنیوا معاہدے کے بعد جب امریکا اس خطے سے بے نیاز ہوا توان جتھوں کے روزگار کا مسئلہ نزاعی شکل اختیارکر گیا۔ 9/11کے بعد جب پاکستان افغانستان میں برسرپیکار جنگجو جتھوں کی حمایت سے دست کش ہونے پر مجبور ہوا تو یہ جتھے خود پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے بہت بڑا چیلنج بن گئے۔ پاکستان کا ریاستی بیانیہ وضاحتی کنفیوزڈ ہونے کی وجہ سے رائے عامہ منقسم ہے۔ یوں پاکستان اپنے ہی پروردہ عناصر کے انتقام کا نشانہ بن گیا۔

دہشت گردی پر بہت کچھ لکھا گیا ہے اور آج بھی لکھا جارہا ہے۔ حال ہی میں ہمارے دوست سلمان عابد کی کتاب ’’دہشت گردی: ایک فکری مطالعہ‘‘ منظر عام پر آئی ہے۔ کتاب میں 31موضوعات ہیں جن میں دہشت گردی کے مظہر پر کھل کر گفتگو کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ سلمان چونکہ حقیقت پسندانہ سوچ کے حامل دانشور ہیں، اس لیے انھوں نے اس موضوع کا واقعتاً فکری جائزہ لینے کی کوشش کی ہے۔

کتاب میں شامل ہر مضمون اپنی جگہ اہمیت کا حامل ہے، اگر دیگر مضامین سے صرف نظر کرتے ہوئے صرف ایک باب پر گفتگوکریں جس میں اس سوال کو موضوعِ بحث بنایا گیا ہے کہ یہ جنگ کس کی ہے؟ تو بہت سے حقائق سامنے آتے ہیں۔ اس مضمون میں فاضل مصنف نے مختلف کالم نگاروں کے کالموں سے اقتباسات شامل کرکے اس سوال کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس سلسلے میں اگر احمد رشید، ڈاکٹر اقبال احمد مرحوم اور دیگر مصنفین کی کتابوں سے استفادہ کیا جاتا، تو موضوع خاصا وقیع ہوجاتا۔ لیکن اس کے باوجود اس باب کے مندرجات اس سوال کے حوالے سے مصنف کے ذہن کی وضاحت کو ظاہر کرتے ہیں۔

ہمارے یہاں بیشتر دانشور اور تجزیہ نگار دانستہ طور پر 1980کے عشرے میں شروع ہونے والی افغان جنگ میں پاکستان کے کردار کو نظرانداز کرتے ہوئے دہشت گردی کے مظہر کو9/11کے بعد کی پاکستانی حکومت کی حکمت عملیوں سے مشروط کرتے ہیں، جوکہ فکری بددیانتی پر مبنی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ 1980کے عشرے میں امریکا اور چندخلیجی دوست ممالک کی امداد، تعاون اور آشیر باد سے افغانستان میں شروع ہونے والی گوریلا جنگ میں پاکستان کی بیشتر مذہبی جماعتیں شریک تھیں۔ جس کا انھیں ہر لحاظ سے فائدہ پہنچ رہا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ جب محمد خان جونیجو کی حکومت نے جنیوا معاہدے پر دستخط کیے،تو بیشتر مذہبی جماعتیں ان کے اس اقدام کی مخالف ہوگئیں اور جنرل ضیا الحق نے ان کی حکومت کا خاتمہ کردیا۔

وفاقی وزارت تعلیم کے سروے کے مطابق قیام پاکستان کے وقت پورے پاکستان میں دینی مدارس کی مجموعی تعداد 3سو سے کچھ زیادہ تھی۔ جو 1980 کے آنے تک 2ہزار8سو سے تجاوز کرگئی۔لیکن 1980کے عشرے سے 2010کے درمیان مدارس کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہوا۔اس وقت دینی مدارس کی تعداد 30ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ جن میں 35لاکھ کے قریب طلبہ زیر تعلیم  ہیں۔اگر اس تیزی کے ساتھ عصری علوم کے تعلیمی اداروں میں اضافہ ہوتا، تو ملک ترقی یافتہ دنیا کے پہلو بہ پہلو پہنچ چکا ہوتا۔ معروف ماہر عمرانیات ڈاکٹر طارق رحمان کے مطابق اول تو ان مدارس کا نصاب ساڑھے تین سو برس پرانا ہے جو جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں ہے۔ دوئم، ان مدارس میں اسلام کی بنیادی اصول و ضوابط سے زیادہ فقہی اور مسلکی معاملات کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ اس لیے طلبہ حقیقی دینی اسکالر بننے کے بجائے فرقہ وارانہ تنگ نظری کے چنگل میں پھنس جاتے ہیں جو مذہبی شدت پسندی اور متشدد فرقہ واریت کے فروغ کا ذریعہ بنتی ہے۔

سلمان عابد نے مذہبی شدت پسندی اور دہشت گردی کے بڑھتے رجحان کا اپنے مضمون ’’دہشت گردی اور دینی مدارس‘‘  میں ہر پہلو سے احاطہ کرنے پر توجہ دی ہے۔ انھوں نے اس مسئلے پر غیر جانبداری کے ساتھ محتاط انداز میں قلم اٹھایا ہے اور مختلف اہل قلم کی تحاریر کے اقتباسات کی روشنی میں اپنی بات کو آگے بڑھانے کی کوشش کی ہے۔ جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ فاضل مصنف محض تنقید برائے تنقید نہیں کررہا بلکہ اپنی بات کے حق میں ٹھوس حوالہ جات بھی پیش کر رہا ہے جو بحث کو علم کے دائرے کے اندر رکھنے کی خواہش کا اظہار ہے۔اس باب میں مدارس کے نصاب پر مختلف زعما کی صحت مند تنقید سے بھی استفادہ کیا گیا ہے اور طریقہ تدریس میں تبدیلی کے لیے مشورے بھی دیے گئے ہیں۔

دہشت گردی کے بارے میں منتخب پارلیمان، اسٹبلشمنٹ، عصری تعلیمی اداروں، فوجی عدالتوں، سیاسی و مذہبی جماعتوں اور ذرایع ابلاغ کے کردار کے علاوہ کئی اہم موضوعات پر کھل کر بات کی گئی ہے۔اس کے علاوہ گوکہ جابجا بین الاقوامی مفادات اورغیر ملکی اثرو نفوذکا تذکرہ موجود ہے، مگر اس موضوع پر ایک مکمل باب کی کمی شدت سے محسوس ہوئی۔ کیونکہ پاکستان میں ہونے والی دہشت  گردی میں اندرون ملک عوامل سے بڑھ کر بیرونی عوامل کا کلیدی کردار ہے، جنھیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔ کتاب کا دیباچہ سیاسیات کے استاد پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری رضوی نے لکھا ہے، جب کہ مقدمہ معروف دانشور فرخ سہیل گویندی کا تحریرکردہ ہے۔ اس کے علاوہ سابق سیکریٹری خارجہ شمشاد احمد خان اور معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر رسول بخش رئیس کے تعارفی کلمات بھی شامل ہیں۔

بہر حال زیر بحث کتاب سلمان عابد کی جرأت مندانہ کوشش ہے، کیونکہ پاکستانی معاشرے میں جسے تین دہائیوں سے عدم برداشت کی طرف دھکیل دیا گیا ہو اوردلیل کی بنیاد پر مکالمے کی روایت پروان چڑھنے سے روک دیا گیا ہو، وہاں ایسے مضوعات پر قلم اٹھانا بہت بڑے حوصلے کی بات ہے۔ ایک عمدہ کتاب ، جو طلبا وطالبات کے علاوہ ہر اس شہری کے علم میں اضافے کا سبب بنے گی، جو دہشت گردی کی عفریت سے چھٹکارا پا کر ملک میں امن وآشتی کے ماحول کا خواہاں ہے۔ کتاب جمہوری پبلیکشنز نے شایع کی ہے جس کی قیمت 780روپے ہے، جو ہمارے خیال میں بہت زیادہ ہے۔ اس پر مصنف اور پبلشرکو غورکرنے کی ضرورت ہے ،کیونکہ کتاب کو ہر خاص وعام بالخصوص طلبا وطالبات تک اس کی رسائی کے لیے قیمت کا کم ہونا ضروری ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Be finished the politics on military courts by Muzammil Saherwardi on today
Previous Post فوجی عدالتوں پر سیاست ختم کی جائے
Next Post دروازے
Darwazay by Amjad Islam Amjad on today

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.