میانوالی(یس نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف سے اختلافات اور لندن روانگی سے متعلق خبروں اور طرح طرح کے تبصروں کے دوماہ بعد عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی منظرعام پرآگئے اور اپنے ایک ویڈیو پیغام میں عید کی مبارکباد دیتے ہوئے پی ٹی آئی سے علیحدگی یا قیادت سے کسی قسم کے اختلافات کی دوٹوک الفاظ میں تردید کردی۔
اپنے پیغام میں عطاءاللہ خان نے کہاکہ ”دوستو، السلام علیکم،عیدقربان کی آمدآمد ہے ، میری طرف سے دل کی گہرائیوں سے عید مبارک ہو، اللہ قربانی قبول فرمائے اورسب کو توفیق دے ،پچھلے دوماہ سے پاکستان میں نہیں تھا،میرے ،عمران خان اور پی ٹی آئی کے بارے میں عجیب وغریب قسم کے اخباری بیان اور سوشل میڈیا پر بیان مشہور کیے گئے ،میں ان سب بیانات کی مذمت کرتاہوں، میں نے کبھی ایساتصور ہی نہیں کیا کہ پی ٹی آئی کو چھوڑدوں ، یا خان کے بارے میں کوئی غلط بات سوچوں ، ایسا ہو ہی نہیں سکتا“۔
MH Kazmi
25,237 ArticlesJournalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276
View All Posts