yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

مذاہب کی آڑ میں سیاسی دائو پیچ

F A Farooqi August 2, 2016 1 min read
Bharatiya Janata Party
Share this:
Bharatiya Janata Party
Bharatiya Janata Party

تحریر : محمد آصف اقبال، نئی دہلی
یہ عجب مذاق ہے کہ سیاسی لیڈران نہ صرف مختلف مذہب کے ماننے والوں کے مذہبی راہنما بنے ہوئے ہیں بلکہ عرف عام میں سماج بھی انہیں اسی حیثیت سے دیکھتا ہے۔اس کے باوجود کہ ان کی عملی زندگیاں مذہب بیزاری کے شواہد فراہم کرتی ہیں۔کچھ یہی معاملہ ملک کی اکثرتی طبقہ ہندوئوں کے تعلق سے ہے۔ تووہیں اقلیتوں کی صورتحال بھی کچھ مختلف نہیں ہے۔موجودہ برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی ہندوئوں کے ایک بڑے طبقہ کی ہر سطح پر رہنمائی کرتی نظر آتی ہے۔اور ہندوبھی انہیں اپنا مسیحا سمجھتے ہیں۔ ہندو مذہب و ثقافت کا تحفظ وبقا اور اس کا قیام اِس مخصوص پارٹی سے وابستہ ہوکر رہ گیا ہے۔دوسری جانب سماج کا کمزور طبقہ جسے عرف عام میں دلت کہا جاتا ہے ،وہ بھی اپنے افکار ونظریات کی ترویج ،بقا و تحفظ کے لیے بہوجن سماج پارٹی کی جانب نظریں اٹھاتاہے۔تیسری جانب مسلمان ہیں جو گرچہ اپنی بقا و تحفظ کے لیے کسی مخصوص پارٹی کی جانب متوجہ نہیں ہیں ،اس کے باوجود مختلف سیاسی پارٹیوں سے وابستہ مسلمان سیاست داںیہی ثابت کرنے میں کوشاںرہتے ہیں کہ ہم نے جو اس سیاسی پارٹی سے اپنا تعلق استوار کیاہے ، اس کا مقصد صرف اور صرف یہی ہے کہ مسلمانوں کے مسائل حل ہوں، ان کو تحفظ ملے۔

اوریہاں بھی عموماً اسی پس منظر میں ان مسلمان لیڈران کو دیکھنے کا رواج ہوگیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ مسلمان انہیں کامیاب کرتے ہیں اور اپنا سیاسی و مذہبی مسیحا سمجھتے ہیں۔مذہبی و سیاسی راہنما اس لحاظ سے کہ مذہب پر عمل پیرا وہ رہنے میںاسٹیٹ اور قانون جو مواقع فراہم کرتا ہے ، اس میں وہ مدد گار ہوں گے۔لیکن واقعہ یہ ہے کہ جو تاثر ان سیاسی لیڈران اور ان کی سیاسی پارٹیوں کے تعلق سے قائم کیا گیا ہے وہ حقیقت نہیں ہے۔ بلکہ شواہد یہی ثابت کرتے ہیں کہ ان کے قول و عمل میں تضاد ہے اور مذہب اور مذہبی عقائد و نظریات سے وہ حد درجہ دورہیں۔

Uttar Pradesh
Uttar Pradesh

فی الوقت چونکہ ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں آئندہ سال انتخابات ہونے والے ہیں اس لیے اترپردیش کی سماجی و مذہبی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے ملک میں وقوع پذیر مختلف حادثات اور واقعات پر سیاسی لیڈران اپنا ردعمل سامنے لا رہے ہیں۔آپ کہ سکتے ہیں چونکہ وہ مختلف طبقات ومذاہب کے نمائندے ہیں،اس لیے ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا رد عمل سامنے لائیں۔لیکن ہمارے خیال میں یہ بات اس لیے درست نہیں ہے کہ جس منصوبہ بندی کے ساتھ آج کل سیاسی محاذ پر سرگرمیاں جاری ہیں،وہ اس سے قبل گزشتہ سال ہونے والے واقعات کے بعد ،اپنا رد عمل ظاہر نہیں کر رہے تھے۔آج دلت سماج نے منظم طور پر گجرات واقعہ کے بعد اپنے جذبات کا جس طرح اظہار کیا ہے ،وہ گزشتہ سال رونما ہونے والے واقعات کے بعد نہیں تھا۔لیکن چونکہ ہمیں اس سے سروکار نہیں کہ کون کس وقت کس مسئلہ پر اپنا رد عمل کا اظہار کرتا ہے۔سروکار ہے اس بات سے ہے کہ اس طبقہ کے بیشتر رہنما جو زندگی کے بہترین دور ،دور جوانی میں ،طبقہ کے مسائل کے لیے سعی و جہد کرتے نظر آتے ہیں۔

اپنے نظریہ اور فکر اور سماجی تانے بانے کے خلاف موجود طاقتوں کو زبانی اور کہیں کہیں عملی بھی زیر کرتے نظر آتے ہیں،وہ آخر کار کیوں زندگی کے آخری دور میں داخل ہوتے وقت، اپنی فکر ونظریہ اور سماجی تانے بانے کے خلاف منظم و منصوبہ بند سعی و جہد کرنے والوں کاآلہ کار بن جاتے ہیں؟جس طرح ضعیفی کی حالت میں انسان کے اعصاب کمزور ہو جاتے ہیں ٹھیک اسی طرح سیاسی و سماجی سطح پر وہ اپنے موقف میں اس وقت کیوں کمزور نظر آتے ہیںجبکہ وہ ساسی و سماجی سطح پر ایک مقام حاصل کر لیتے ہیں؟واقعہ یہ ہے کہ سیاسی وسماجی ہر دو سطحوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی ایک دوسرے کے حریف ہیں۔اس کے باوجود بہوجن سماج پارٹی سے وابستہ یا اس طبقہ سے وابستہ افرادزندگی کے آخری دور میں ،اُسی حریف کے ساتھ کیوں کھڑے نظرآتے ہیں جس کے خلاف وہ زندگی بھر آواز اٹھاتے آتے ہیں؟کیا وہ سمجھتے ہیں کہ سیاسی اقتدار ہی سب کچھ ہے؟یا ان کا ماننا ہے کہ سماج میں ذلت کی زندگی سے نکل کر عزت کی زندگی صرف سیاسی سطح پر بظاہر کامیابی ہی کی شکل میں حاصل کیا جا سکتا ؟۔

کیا عزت کی زندگی سیاسی بساط پر کچھ عروج پالینا ہے ؟یا عزت یہ ہے کہ انسان جس عقیدہ اور نظریہ سے وابستہ ہے اس پر کاربند رہتے ہوئے مسائل کا صبر و تحمل کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے اس دارفانی سے رخصت ہو جائے؟ممکن ہے آپ کے ذہن میں یہ سوال اٹھے کہ اردو میں لکھی تحریر کا اس طبقہ سے کیا تعلق جس کا تذکرہ اور مسائل یہاںچھیڑے جا رہے ہیں؟کیونکہ بات کو کہنے کا مناسب طریقہ یہ ہے کہ جو لوگ آپ کے مخاطب ہوں،ان سے ،ان ہی کی زبان میں ان کے سامنے بات کی جائے۔پھر یہاں اس تحریر کو پڑھنے والے عموماً مسلمان ہیں تو مسلمانوں کے سامنے یہ سوالات کیوں اٹھائے جا رہے ہیں؟اگر آپ ایسا سوچ رہے ہیں تو میں سمجھتا ہوں کہ میری کوشش کارآمد ثابت ہو رہی ہے اور رائیگاں نہیں جائے گی۔کیونکہ مخاطب آپ اور ہم ہی ہیں،یعنی وہ عام مسلمان،جو سیاسی محاذ پر اپنے مسائل کے حل،مختلف سیاسی پارٹیوں کے ان لیڈران سے وابستہ کرتے ہیں،جن کی سیاسی پارٹی نے ،کبھی بھی آپ کے مسائل کو حل کرنے کی جانب توجہ نہیں دی۔اب آپ سوچئے اور غور کیجیے کہ ہم بحیثیت مسلمان اُن سیاسی پارٹیوں سے اپنے مسائل کے حل کے لیے کیوں توقعات وابستہ کیے رہتے ہیں؟۔

Muslim Leaders
Muslim Leaders

کیا ان سیاسی پارٹیوں کے لیڈران اور منصوبہ ساز،آپ اور آپ کے مسائل کی جانب کبھی متوجہ ہوئے ہیں؟کیا انہوں نے آپ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کوئی سنجیدہ اور ٹھوس لائحہ عمل تیار کیا ہے؟کیا ان مسلم لیڈران کی جو مختلف سیاسی پارٹیوں سے وابستہ ہیں،اپنی ہی پارٹی میں مسلمانوں کے تعلق سے آواز اٹھانے پر ،متعلقہ لیڈران اور منصوبہ ساز،حوصلہ افزائی کرتے ہیں؟عمل درآمد،رد عمل ،اور مسئلہ کے حل کی جانب پیش قدمی کی جاتی ہے؟اگر ایسا نہیں ہے تو پھر مسلمان ہندوستان کی آزادی کے بعد سے اب تک ،اس ستر سالہ دور اور اس میں درپیش مسائل کے مشاہدے کے بعد ،کوئی اور لائحہ عمل تیار کیوں نہیں کرتے؟اور کیا یہ لائحہ عمل صرف سیاسی لیڈران ہی تیار کرسکتے ہیں؟یا اس لائحہ عمل میں علاقائی سطح پر موجودسیاسی شعور رکھنے والے افراد بھی کوئی موثر کردار ادا کرنے کے قابل ہیں؟

بات کا اختتام اس بیان پر کرتے ہیں جس میں بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے کہا گیا ہے کہ معاشرہ بیدار ہوجائے تو پھر وہ کروڑوں لوگوں کے ساتھ بدھ مت اپنائیں گی۔مایاوتی نے کہا کہ باباصاحب امبیدکر نے بھی بدھ مت اپنانے میں جلد بازی نہیں کی تھی اور زندگی کے آخری وقت میں بدھ مت مذہب اپنایا تھا۔مایاوتی کا یہ بیان مہاراشٹر کے دلت لیڈر اٹھاولے کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔جس میں اتھاولے نے امبیڈکر کے نام پر مایاوتی پر سیاست کرنے کا الزام لگایا تھا اور کہا تھا کہ امبیڈکر کے نام پر سیاست تو کرتی ہیں لیکن ان کے نظریات کو نہیں مانتیں۔جواب میں مایاوتی نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ رام داس اٹھاولے بی جے پی کی غلامی میں باباصاحب امبیڈکر کی تحریک کو صدمہ پہنچا رہے ہیں۔نیز یہ بھی کہ اٹھاولے دلتوں کو غلام بنانے کی ذہنیت رکھنے والے بی جے پی کے ایجنڈے پر کام کرنا بند کریں اور دلت اتحاد کو نہ توڑیں۔وہ یہ بھی کہتی سنی گئیں کہ وہ سچی امبیڈکروادی ہیں اوراترپردیش اسمبلی انتخابات میں اپنی شکست کے خوف سے بی جے پی مذہب کی آڑ میں سیاست کر رہی ہے ۔اسی مقصد سے اس نے حال میں’بدھ دھرم یاترا’شروع کی ہے۔

ساتھ ہی الزام لگایا کہ آرایس ایس اور نریندر مودی نے اپنے سیاسی مفاد کے پیش نظر ہی بدھ مذہب کی تعریف شروع کی ہے،برخلاف اس کے وہ بدھ مذہب کی تعلیمات کو نہیں مانتے اور ان کے ماننے والوں پر ظلم کرنے والوں کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔مایاوتی اور اٹھاولے کے بیان دربیان کے بعد اب آپ بتائیے کہ آپ اپنے مسائل کے حل کے لیے کون سا مذہب اختیار کرنے والیہیں!

Mohammad Asif Iqbal
Mohammad Asif Iqbal

تحریر : محمد آصف ا قبال، نئی دہلی
maiqbaldelhi@gmail.com
maiqbaldelhi.blogspot.com

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Abassador with DG UNESCO
Previous Post جناب معین الحق نے ڈائریکٹر جنرل یونیسکو کو اپنی اسناد سفارت پیش کر دیں
Next Post حاجی محمد جاوید عظیمی آدم ڈے کی تقریب میں شرکت کے لئے 6اگست کو لندن روانہ ہو رہے ہیں
Haji Javeed Azeemi

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.