yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

بنیادی مسائل حل ہونے چاہئیں

F A Farooqi February 28, 2016 1 min read
Green Line Project
Share this:
Green Line Project
Green Line Project

تحریر: نعیم الرحمان شائق
وہ ایک عام علاقے کا عام آدمی تھا۔ غریب تھا، سو محنت مزدوری کر کے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتا تھا۔ صبح کو اٹھ کر ناشتا کرنا، پھر بچوں کو اسکول چھوڑنا، پھر محنت مزدوری کرنے کے لیے بازار کا رخ کرنا اور پھر شام کو گھر لوٹ آنا۔ یہی اس کا برسوں کا معمول تھا۔ کبھی کبھار شام کو وہ ٹی وی پر خبریں بھی دیکھ لیتا تھا۔ تاکہ ملک کے بدلتے ہوئے حالات کے بارے میں اسے آگاہی حاصل ہو۔ وہ پانچ جماعتیں پاس تھا۔ اس نے کسی گورنمنٹ اسکول میں کافی عرصہ پہلے، جب وہ بچہ تھا، یہ پانچ جماعتیں پاس کی تھیں لیکن اسے اپنی ان پانچ جماعتوں پر آج کی گریجویشن سے بھی زیادہ فخر تھا۔ اس کے خیال میں اُس کی پانچ جماعتیں، آج کے گریجویشن سے بھی بہتر تھیں۔ بہر حال یہ اس کا خیال تھا۔ اس کے اس خیال سے جزوی طور پر اتفاق کیا جا سکتا ہے، کلی طور پر نہیں۔ پاکستان کی سیاست پر اس کی گہری نظر نہیں تھی۔ کیوں کہ وہ زیادہ پڑھا لکھا نہیں تھا۔ اس کے پاس اتنا وقت بھی نہیں تھا کہ وہ اخباروں کا ڈھیر لگا کر سارا دن پڑھتا رہے لیکن شام کو ٹی وی پر خبریں دیکھنے کی وجہ سے اس کو ملک میں پیش آنے والے واقعات کے بارے میں ضرور علم ہوتا تھا۔

ملک کے وزیر ِ اعظم اس کے شہر یعنی کراچی میں آئے تو اسے معلوم ہوگیا۔ اسے یہ بھی معلوم ہوا کہ وزیر ِ اعظم نے کراچی میں گرین لائن منصوبے کا سنگ ِ بنیاد رکھ دیا ہے۔ اس سے پہلے جب وہ “گرین” کا لفظ سنتا تو اس کے ذہن میں لاہور آجاتا لیکن اب اسے علم ہواکہ وزیر ِ اعظم کراچی میں بھی اس منصوبے کا آغاز کر رہے ہیں۔ اسے یہ بھی معلوم ہوا کہ اس منصوبے پر 16 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے

PM Launches National Health Programs
PM Launches National Health Programs

اس سے پہلے وزیر ِ اعظم آزاد کشمیر گئے تھے، جہاں انھوں نے قومی صحت پروگرام کی بات کی تھی ، وزیر ِ اعظم نے یہ بھی بتایا تھا کہ اس اسکیم سے مظفر آباد کے 82 ہزار لوگ مستفید ہوں گے۔ وہ وزیر ِاعظم کے ان مثبت کاموں سے بہت خوش ہوا ۔ خصوصا وزیرِ اعظم کے قومی صحت پروگرام نے اس کا دل جیت لیا ۔ کیوں کہ اس میں غریبوں کی بات کی گئی تھی اور وہ بھی ایک غریب شخص تھا۔ اس کا اس اسکیم پر خوش ہونا فطری بات تھی۔

وزیر ِ اعظم کے ان مثبت کاموں نے جہاں اسے خوش کیا، وہاں اسے اداس بھی کر دیا۔ وہ غریب تھا اور غریبوں کی طرح سوچتا تھا۔ اس کی اداسی کا تناسب اس کی خوشی سے زیادہ تھا۔ وجہ یہی تھی کہ وہ غریبوں کی طرح سوچتا تھا ۔ جب حکومت کی طرف سے غریبوں کو کوئی نوید سنائی جاتی تو وہ یہ ضرور سوچتا کہ اسے کیا فائدہ ہوگا۔ جب اس کو معلوم ہوتا کہ اسے کوئی فائدہ نہیں ہوگا تو وہ اداس ہوجاتا اور بہت دنوں تک اداس رہتا۔ اب کی بار بھی اس نے یہی سوچا۔ سو وہ اسی نتیجے پر پہنچا کہ ان اسکیموں میں اسے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔ اس لیے وہ بہت اداس ہوگیا۔

وزیر ِ اعظم کا قومی صحت پروگرام پاکستان کے صرف دو شہروں، اسلام آباد اور مظفر آباد تک محدود تھا۔ جب کہ وہ کراچی میں رہتا تھا اور کراچی کی کسی ایسی بستی میں رہتا تھا، جو بڑوں کی توجہ اپنی طرف کھینچنے کی صلاحیت سے عاری تھی۔

Poor People
Poor People

اس لیے اسے اس حقیقیت کا ادراک ہو گیا کہ قومی صحت پروگرام میں اس کے لیے اور اس کی بچوں کے لیے کچھ بھی نہیں رکھا ہوا۔ ہاں ، اگر وزیر ِ اعظم اس اسکیم سے پورے ملک کے غریبوں کو مستفید کر یں تو واقعی یہ اسکیم اس کے لیے سود مند ثابت ہوگی۔ مگر جب تک یہ اسکیم مظفر آباد سے کراچی تک پہنچے گی ، اس وقت تک شاید کوئی اور حکومت آجائے اور یہ اسکیم ختم ہوجائے۔ کیوں کہ کراچی سے مظفر آباد کا راستہ خاصا طویل ہے۔ گرین لائن بس منصوبے میں بھی اس کے لیے کچھ نہیں تھ۔ وہ کسی غریب علاقے میں رہتا تھا۔ جب کہ گرین لائن بس کے روٹ میں اس کے علاقے کا نام و نشان تک نہیں تھا۔

اس کے اپنے بہت سے مسائل تھے۔ جو برس ہا بر س سے اس کے پیچھے لگے ہوئے تھے۔ اس کی خوہش تھی کہ اس کے یہ مسائل ختم ہو جائیں۔ اگر سارے نہیں تو کچھ نہ کچھ تو ضرور ختم ہونے چاہئیں۔ مثال کے طور پر اس کے بچے پرائیویٹ اسکول میں پڑھتے تھے۔ اسے ہر مہینے اپنی تنخواہ اور مزدوری کا بڑا حصہ بچوں کی فیسوں میں دینا پڑتا تھا۔ اس کی غریب معیشت پر اس وقت ایٹم بم گر جاتا، جب اسے دو مہینوں تک ڈبل فیس ادا کرنی پڑتی تھی۔ اس کی ہمت اس وقت جواب دے دیتی تھی، جب اسکولوں کا نیا سال شروع ہوتا تھا اور اسے بچوں کی کاپیاں کتابیں لینی ہوتی تھیں۔

اس کی خواہش تھی کہ گورنمنٹ اسکولوں کے اساتذہ پڑھانا شروع کر دیں، تاکہ وہ اپنے بچوں کو بغیر فیس کے اچھی تعلیم دلا سکے۔ مگر اس کی یہ خواہش برسوں سے پوری نہیں ہو رہی تھی۔ اس کے گھر میں اکثر و بیشتر پانی کا مسئلہ رہتا تھا۔ ہاں ! پانی کا مسئلہ۔ کبھی کبھار تو پانی بالکل نہیں آتا تھا۔ کبھی کبھار خراب اور بد بودار پانی آتا تھا۔ وہ اپنے بچوں کو وہ پانی نہیں پلاتا تھا کہ کہیں اس کے بچے بیمار نہ ہو جائیں۔

جب پانی بالکل نہیں آتا تھا تو وہ سخت اذیت کا شکار ہو جاتا تھا، اسے بڑی محنت اور کوشش کے بعد کسی حد تک پانی ملتا تھا۔ وہ پینے کے لیے باہر سے پانی خریدتا تھا، اس طرح پینے کے پانی میں اس کے کئی پیسے چلے جاتے تھے۔ اس کی خواہش تھی کہ پانی کا مسئلہ حل ہو جائے لیکن یہ مسئلہ کافی عرصے سے حل نہیں ہو رہا تھا۔ وہ سمجھتا تھا کہ حکام ِ بالا کو بنیادی مسائل پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔

Water Problem
Water Problem

پانی کا مسئلہ بنیادی مسائل میں سے ایک ہے۔ جہاں پینے کا پانی نہ ہو، وہاں گرین لائن منصوبوں سے زیادہ پانی کے منصوبوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کی دلی خواہش تھی کہ سب سے پہلے بنیادی مسائل حل ہونے چاہئیں۔ مگر کب حل ہوں گے ؟ یہ سوچ کر اسے کافی مایوسی ہوتی تھی۔

تحریر: نعیم الرحمان شائق
پتا : کراچی
ای میل : shaaiq89@gmail.com
ایف بی: facebook.com/naeemurrehmaan.shaaiq

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Saudi Arabia
Previous Post جینے کا ڈھنگ سعودی عرب سے سیکھا جائے
Next Post امریکا کی زبان پر بھارتی مفاداتی سچ آ ہی گیا
Mark Toner

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.