yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

مولانا در محمد لہڑی، جھلاوان کی ایک برگزیدہ ہستی

Yes 2 Webmaster December 18, 2015 1 min read
Balochistan
Share this:
Balochistan
Balochistan

تحریر : شبیر احمد لہڑی
سرزمین بلوچستان جہاں اپنی لازوال تاریخ ،بے مثال روایات اور گراں قدر قدرتی عطیات کی بدولت پوری دنیا میں ایک ممتاز حیثیت رکھتی ہے وہاں اس خطّہ کو ایک مردم خیز دھرتی کے طور پر برگزیدہ ہستیوں ،نامورشخصیتوں اورعظیم انسانوں کوجنم دینے کااعزاز بھی حاصل ہے۔ اس کے بے آب وگیاہ پہاڑوں ،گمنام وادیوں اوردورافتادصحرائوں میں ایسے درویش منش انسان پیداہوئے جو علم وعمل ،زہدوتقوٰی اورغیرتِ ایمانی کی دولت سے انسانی عظمت کے لازوال داستان چھوڑچکے ہیں۔اس خطے کے حوالے سے جب بھی مورّخ قلم اُٹھاکراس دھرتی کے متعلق اپنی معلومات ،خیالات ،تجزیات اورمشاہدات زیرقلم لاکریہاں کی جغرافیائی،قبائلی ،سیاسی اورمذہبی حالات کاتذکرہ کرے گاتوصفحہ اول پراس دھرتی کے ان عظیم فرزندوں کاتذکرہ اس کی مجبوری بن جائے گی جن کے روشن کردارکی اثرات سے یہاں بسنے والے انسانوں کی سماجی ،قبائلی اوردینی پہلوئوں کی ایسی تعمیرہوئی کہ آج ان علاقوں میں دین دوستی اورانسانی عظمت کی پاسداری کی قابل رشک روایات دیکھنے کو ملتی ہیں ۔یوں تویہ پوراخطہ اپنی مردم خیزی میں بے مثال ہے جس کے ہرکوچہ وپہاڑ ،صحراورمیدان عظیم انسانوں کی جنم گاہ بنارہا،خصوصاً تاریخی اہمیت کاحامل جھلاوان کاعلاقہ وڈھ اس اعتبار سے قابل افتخارمقام رکھتاہے یہا ں پرقبائلی حوالے سے ہویادینی ،ایسی نامورشخصیات گزرے ہیں جونہ صرف اس علاقہ بلکہ پورے خطّے کی پہچان بن گئے ۔ان میں سے ایک عظیم ہستی ،عالم دین ،استاذ العلماء حضرت مولانادُرمحمدلہڑی کی شخصیت ہیں ،جوعلم، زہدوتقوٰی اوراستغناکابے مثال نمونہ تھے

جس کی انتھک محنتوں ،مخلصانہ کاوشوں اوربابرکت قدموں کی وجہ سے اس علاقہ میں دین کی ایک ایسی چراغ روشن ہوئی جس کی نورانی کرنوں سے چاروں طرف پھیلے جہالت کے اندھیرے چھٹ کرتوحیدکی دائمی روشنی کی بنیادیں مزید پختہ ہوگئیںان کے والدبزرگوار کانام ملّاجلال الدین تھاجومیہاندروڈھ میںسکونت پذیرتھے ،وہاں ١٣٣٥ہجری میںمولانا کی پیدائش ہوئی علمی گھرانہ سے تعلق کے بناپربچپن سے ہی دینی ماحول میّسرہوا۔بنیادی تعلیم آٹھ سال کی عمرمیں حاصل کی اس کے بعد دوسال مولانانوراحمد قلندرانی کے پاس توتک میں میں علم حاصل کرنے میں گزارے جب مولانانوراحمدکاانتقال ہواتوعلاقہ مولی میں ایک عالم باعمل درویش صفت ہستی مولانامحمدصالح لہڑی جواپنے دورمیں توحید کے ایک پکے داعی کی حیثیت سے معروف تھے ،کی خدمت میں ایک سال گزاری وہاں سے توحید کاحقیقی جذبہ لیکر مدرسہ مظہرالعلوم کھڈہ مارکیٹ کراچی میں مولانامحمدصادق جیسے متحرک علمی اورانقلابی شخصیت کی فیوض سے مستفید ہوتے رہے اوروہی سے سندفراغت حاصل کی۔

حصول علم کے سفر سے فارغ ہونے کے بعددوبارہ آبائی وطن لوٹنے اوروہاں دین کی خدمت کامصمم ارادہ کرلیاکیونکہ علاقہ کی حالت اس کے سامنے تھی جہاں بدعت اورفرسودہ قبائلی رسوم میں جکڑے ہوئے لوگ دینی ماحول سے دورجہالت کی گمراہیوں میں بھٹک رہے تھے گوں کہ اس دور میں جہاں ایک طرف غربت نے ڈیرے ڈالی ہوئی تھی جس کے باعث بلوچستان کے ان دورافتادپسماندہ پہاڑی علاقوں میں زندگی گزارناایک تلخ اورتکلیف دہ عمل تصورہوتا تھاتودوسری جانب مختلف گمراہ کن عقائد کے شکاراور سخت گیر قبائلی رسم وروا ج کے پابند لوگوں میں کسی عالم دین کاحقیقی دین اورشریعت کے احکام کاپرچارایک مشکل کن اورصبر آزمامرحلہ بھی تھاجس کے لیئے ایمانی جذبہ اوربلندپایہ کی استقامت درکارتھی ،جوان مردکوہستانیوںکاشیوہ تھا۔جب آپ واپس وڈھ تشریف لائے توعلاقہ کی ایک علم دوست اورنامورقبائلی شخصیت میرجمعہ خان شاہی زئی نے مدرسہ کے لیئے زمین وقف کرکے مولانادُرمحمدسے مدرسہ کھولنے کی درخواست کی یوں ١٣٥٠ہجری میں مولانامحمدرمضان زئی کی رفاقت اورمشاورت سے مدرسہ کاسنگ بنیاد رکھاگیا۔

دارلعلوم کے نام سے موسوم اس علمی ادارے کاناظم میرحاجی جمعہ خان مرحوم نامزد ہوادیگرارکان میں حاجی دین محمد لانگو،جلال الدین لانگو،محمدعثمان براھیم زئی ،مولوی نورمحمد رمضان زئی ، حاجی رسول بخش شادمان زئی شامل تھے ۔مدرسہ کاسنگ بنیاد رکھنے کے بعد وہاں باقاعدہ علم کی بابرکت مجلسیںشروع ہوگئیں قال اللہ اورقال رسول اللہ کی مسحورکن گونج سے فضائیں معطرہوئے دین کی اشاعت اورترویج میں مولانا دُرمحمد نے شب روز ایک کی ۔آپ کی علمی خدمات سے لوگ متاثرہوکرآپ کے گرویدہ ہوتے گئے اورعلاقے میں ”سائیں دُرجان ”کے نام سے مشہورہوگئے جولوگوں کی آپ سے محبت اورعقیدت کی دلیل تھی ۔مولانا نے درس وتدریس کے ساتھ غلط رسومات اورگمراہ کن عقائد کاقلع قمع کرنے کے لیئے عملی جدوجہد کاآغاز کیاعلاقہ میں من گھڑت کہانیوں سے منسوب ،ایسے پرانے درخت جنہیں لوگ جہالت کی وجہ سے عقیدت کے طورپرعبادت اورمشکل کشائی کے لیئے متعین کرکے انہیں مقدس سمجھتے تھے،فوراًمولانادُرجان نے ایسے تمام درخت کٹواکرلوگوں کے عقائد کوشرک سے محفوظ کرکے راہ راست کی طرف ان کی رہنمائی کی،اسی طرح مختلف بیماریوں کے لیئے نام نہاد روحانی فقیروں کے مکاّرانہ طریقہ علاج پرپابندی لگواکرانہیں قید کروائی تاکہ یہاں کے سادہ لوح عوام کی جان ومال ان گمراہ رہزنوں سے محفوظ رہ سکیں

اس وقت کے سخت گیرقبائلی معاشرہ میں عورتوں کے شرعی حق ِوراثت کونظر انداز کرکے انہیں میراث سے محروم کردیتے تھے ،مولانادُرجان کی شب وروزتبلیغ سے آخرکار وہاں کے مقامی باشندے اس ناانصافی اورغیرشرعی عمل سے توبہ کرکے عورتوں کے لیئے میراث میں متعین حصّہ اداکرنے لگے اور یوں دین کی خدمت کے ساتھ انسانی حقوق کی پاسداری اور حقوق نسواں کی تحفظکاعظیم کارنامہ بھی سرانجام دیا،پورے علاقے کادورہ کرکے بستیوں اورکلیوں میں مساجد تعمیرکروائے اوران کے لیئے پیش امام مقرر کرنے کاانتظام کیا۔

مدرسہ دارلعلوم وڈھ کی علمی فضائوں میں سینکڑوںطلباء مولانادُرجان کی درس سے فیض یاب ہوکرخلق خُداکی رہنمائی کے لیئے اطراف ِعالم میں پھیل گئے حضرت کے مشہور تلامذہ کی فہرست میں مفسرالقرآن الشیخ عبدالکریم الاثری (استاذجامعہ مدینہ منورہ )اُستاذالعلماء مولانااللہ داد، مولوی عبدالرئوف پندرانی ،مولاناعبداللہ جان بانی مدرسہ فروغ الاسلام وڈھ،مفتی عبداللہ لہڑی، مولوی محمدیعقوب خِدرانی ،مولوی گل محمدلہڑی(مولاناکے چھوٹے بھائی )،مولوی عبدالحکیم گزگی،مولوی فتح محمد موروگرّ،مولوی مشتاق احمد کلی صالح محمد،مولوی غلام حیدربراہیم زئی،مولوی نصراللہ میراجئی ،میاںپیرمحمد،مولوی عبداللہ شیخ بُھٹ،میاں عبدالغفور دراکھالہ ،مولوی عبدالرحمان شیخ،مولوی عبدالواحد لہڑی، مفتی محمد ابراہیم میہاڑی نال،میاں یارمحمدساسولی پارکو،مولوی غلام رسول خِدرانی ،اورشیخ الحدیث مولانامحمود لہڑی کے نام شامل ہیں ،ان کے علاوہ سینکڑوں طالبان دین آپ کی صحبت اورعلمی مجلسوں سے مستفیدہوتے رہے۔

حضرت کی دینی خدمات کادائرہ بہت وسیع ہے ان کااحاطہ کرناچند سطورمیں ممکن نہیں بلکہ ان کے زندگی کے کئی انقلابی گوشے اب تک پوشیدہ ہیں جنہیں منظرعام پرلانے کے لیئے انتھک سعی کی ضرورت ہے اس کے لیئے حضرت کے ہی کوئی جفاکش شاگرد آگے آکراس نامکمل سوانح کو پائے تکمیل تک پہنچاسکتاہے ۔جھلاوان کے سنگلاخوں میں علم وعرفان کایہ سمندر١٣٧٠ہجری تک تشنگان ِتوحید کوسیراب کرتے رہے،دارلعلوم کی پرنورفضائوں میں علم کی بابرکت مجلسیں جاری وساری تھیں اس دوران جامعہ کے ہمدرد حاجی جمعہ خان انتقال کرگئے ،مولانا نے حاجی صاحب مرحوم کے کے لیئے ختم قرآن پڑھوائے ۔حاجی صاحب کی رحلت کے دوماہ بعد ہی سرزمین جھلاوان کاعظیم فرزنداوراپنے دورکاولی کامل مولاناد’رجان بھی داعی اجل پرلبیک کہتے ہوتے ہوئے اس دارفانی سے کوچ کرگئے(اِناّلللہ واِنّاالیہ راجعون)۔

حضرت کے سانحہ ارتحال کے بعدمفتی عبداللہ لہڑی مدرسہ کے مہتمم مقرر ہوئے ان کے انتقال کے بعد مولوی محمودلہڑی مسنداہتمام پرفائزرہے۔الحمدلِللہ مولانادُرجان لہڑی کے ہاتھوں کالگایاہوایہ شجرِسایہ دارآج بھی کلی صالح محمدوڈھ میں قائم ،سرسبز اورعلوم دینیہ کی روشنی پھیلانے کامسلسل زریعہ بناہواہے۔

اس وقت علاقے کے معروف عالم دین حضرت مولانانعمت اللہ مینگل صاحب مدرسہ کے مہتمم کے طورپراحسن طریقے سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں جب کہ نظامت کی زمّہ داری آج بھی علم دوست خاندان کے افراد میں سے معتبرشخصیت میرشکرخان شاہی زئی صاحب کے پاس ہے ،دُعاہے کہ اللہ تعالیٰ مولانادُرجان لہڑی کے اس مقدس مشن کوتاقیامت جاری وساری رکھے (آمین)

Shabir Ahmad Kotla
Shabir Ahmad Kotla

تحریر: شبیر احمد لہڑی

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Jhelum Press Club
Previous Post پریس کلب جہلم اور 16 دسمبر
Next Post ٓآصف جرال رہنماپاکستان تحریک انصاف فرانس جناب زاہد ہاشمی کو پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کا ضلعی مرکزی نائب صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
ٓآصف جرال رہنماپاکستان تحریک انصاف

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.