yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

حامد میر کی معنی خیز انکشافات سے بھر پور تازہ ترین تحریر

MH Kazmi May 14, 2019 1 min read
Latest articles relating to Hamid Mir's meaningful revelations
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) میری بات غور سے سنو، ہماری تباہی کی وجہ حکومت نہیں بلکہ عوام بنیں گے‘‘۔ یہ بات سن کر میں نے زور سے کہا ’’بیچارے عوام کا کیا قصور ہے؟‘‘ اس نے زہریلے انداز میں کہا کہ عوام کا قصور یہ ہے کہ ان میں اکثریت جھوٹوں اور منافقوں کی ہے نامور کالم نگار حامد میر اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لہٰذا جیسے عوام ہیں، ویسے ہی حکمران ان پر مسلط ہو گئے ہیں۔ میں نے ایک دفعہ پھر اختلاف کیا اور دعویٰ کیا کہ اس ملک کے عوام اتنے طاقتور نہیں ہوئے کہ اپنی مرضی کے حکمرانوں کو مسندِ اقتدار پر بٹھائیں۔ اکثر اوقات کسی نہ کسی حکمران کو عوام پر مسلط کر دیا جاتا ہے۔ ذرا دل پر ہاتھ رکھ کر بتائو کہ کیا موجودہ حکومت کو عوام پر مسلط نہیں کیا گیا؟ اس نے میرے سوال کو قہقہے میں اڑا دیا اور پوچھا کہ تم بھی اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر بتائو کہ کیا پچھلی حکومت کو بھی عوام پر مسلط نہیں کیا گیا تھا؟ یہ سن کر میں نے فاتحانہ انداز میں کہا کہ میرے موقف کی تصدیق ہو گئی ہے۔ پچھلی حکومت بھی مسلط کی گئی اور موجودہ حکومت بھی مسلط کی گئی ہے، اس ملک میں اکثر حکومتیں عوام پر مسلط کی جاتی ہیں۔ تم نے مان لیا میں صحیح کہہ رہا ہوں۔ وہ مجھ سے اتفاق کے لئے تیار نہ تھا۔ آج اس کا لہجہ کچھ بدلا بدلا سا تھا۔ اس نے میری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اور شہادت کی انگلی میری طرف تان کر قدرے سخت لہجے میں کہا کہ اپنے آپ کو دھوکہ دینا بند کرو۔ تم سیاستدان نہیں ایک صحافی ہو، سیاستدان نے ووٹ لینا ہوتے ہیں۔ وہ ہزار مصلحتوں کی وجہ سے سچ نہیں بولتا لیکن تمہارا کام صرف سچ بولنا ہے۔ تمہیں ماننا ہوگا کہ اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ جھوٹ اور بددیانتی ہے لیکن تم صحافی لوگ چند سیاستدانوں کو جھوٹا اور بددیانت تو کہتے ہو لیکن اس قوم کو جھوٹا اور بددیانت نہیں کہتے۔ جھوٹی اور بددیانت قوم کا مقدر ہمیشہ جھوٹے اور بددیانت حکمران بنتے ہیں، حکمرانوں کے بدلنے سے اس قوم کے مسائل حل نہیں ہوں گے، اس قوم کو اپنا آپ بدلنا ہوگا۔ اس قوم کی اصلیت ہر رمضان میں بےنقاب ہو جاتی ہے۔ حکمران کوئی بھی ہو رمضان میں ہر دوسرا مسلمان شیطان بن کر روزہ داروں کو لوٹتا ہے۔ اسلام محبوس ہو جاتا ہے اور مسلمان چور بازاری میں آزاد ہو جاتا ہے۔ جو لوگ رمضان کے مقدس مہینے میں جھوٹ اور بددیانتی سے باز نہیں آتے، تم ان بدبختوں کا دفاع کر رہے ہو۔ کم از کم تم تو رمضان میں خوفِ خدا کرو۔ اب میں خاموش ہو گیا تھا، میرے ذہن میں علامہ اقبالؒ کے کچھ اشعار گونج رہے تھے؎ قُرآن کو بازیچۂ تاویل بنا کر ۔۔ چاہے تو خود اک تازہ شریعت کرے ایجاد ۔۔ ہے مملکتِ ہند میں اک طرفہ تماشا ۔۔ اسلام ہے محبوس، مسلمان ہے آزاد! ۔۔ میں سوچ رہا تھا کہ پاکستان بننے سے کئی سال پہلے علامہ اقبالؒ نے اپنی اس قوم کے بارے میں کہا تھا کہ اسلام ہے محبوس، مسلمان ہے آزاد۔ پاکستان بننے کے کئی سال بعد یہاں مسلمان آزاد ہے لیکن اسلام محبوس ہے۔ جو اسلام کہتا ہے مسلمان اس پر چلتا نہیں۔ ہر وقت حکمرانوں کو کوستا رہتا ہے، اپنے گریبان میں جھانکتا ہی نہیں۔ شاید میرا دوست صحیح کہہ رہا تھا کہ پاکستان کو غیر ملکی قرضوں کی زنجیروں میں جکڑنے والے حکمران دراصل اس قوم کے اجتماعی گناہوں کی سزا ہیں۔ ابھی کچھ دن پہلے میں لاہور میں کچھ بھٹہ مزدوروں سے ملا تھا۔ یہ بھٹہ مزدور جن بھٹوں پر کام کرتے ہیں ان کے مالکان کے چھوٹے چھوٹے قرضوں میں جکڑے ہوئے تھے۔ وہ نسل در نسل ان قرصوں کو ادا کرنے میں مصروف رہتے ہیں لیکن قرضے ادا نہیں کر پاتے اور غلامی کی موت مر جاتے ہیں۔ آج میرے پاکستان کی حالت ایک ایسے بھٹہ مزدور کی ہے جو سارا دن محنت کرتا ہے لیکن شام کو اس کے بچوں کو بھوکے پیٹ سونا پڑتا ہے۔ وہ عالمی طاقتوں کی غلامی میں ہر قسم کی خدمات سر انجام دیتا ہے، اپنا خون بھی بہاتا ہے لیکن یہ طاقتیں اسے قرضوں کے بوجھ سے نجات نہیں دیتیں۔ میں سوچ رہا تھا کہ یہ بھٹہ مزدور کس دن ظالموں کے خلاف بغاوت کا علم بلند کرے گا؟ میرا دوست بولے جا رہا تھا، بولے جارہا تھا، اس کے الفاظ میری سماعتوں سے ٹکرا رہے تھے لیکن مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہی تھی۔ میں نے غور سے سننے کی کوشش کی کہ وہ کیا کہہ رہا ہے۔ وہ پوچھ رہا تھا کہ آج کل تم ٹویٹر پر قرآن کی آیتیں کیوں پوسٹ کرتے ہو؟ ’’رمضان کا مہینہ ہے، نیکی کمانے کی کوشش کی ہے‘‘۔ یہ جواب دے کر میں اپنی نشست سے اٹھا اور دوست سے کہا کہ افطار کا وقت قریب ہے، مجھے ایک افطار پارٹی میں پہنچنا ہے تم نے بھی کہیں نہ کہیں افطار کرنا ہوگا لیکن دوست نے کہا میری آخری بات سن لو۔ یہ بتائو تم ٹویٹر پر قرآن کی آیتیں پوسٹ کرتے ہو، علماء کرام رمضان میں ہر تقریر قرآن کی آیت سے شروع کرتے ہیں، قرآن کی آیت پر ختم کرتے ہیں یہاں تک کہ وزیر اعظم کی ہر تقریر بھی قرآن کی آیت سے شروع ہوتی ہے لیکن تم لوگوں کی باتوں میں برکت کیوں نہیں ہے؟ تم سب کے بس میں صرف بے بسی ہے، تم سب کے پاس کثرتِ مال ہے لیکن اندر سے برا حال ہے۔ تم سب اندر سے خوفزدہ ہو، تم لوگ سچ نہیں بولتے، جھوٹ بولنا پاکستان کی خدمت سمجھتے ہو۔ یاد رکھنا سچ چھپا کر اور جھوٹ بول کر پاکستان کا بھلا نہیں کیا جا سکتا۔ میں نے پوچھا:ہم نے کون سا سچ چھپایا ہے؟ دوست نے مسکرا کر کہا:اس ملک کا چیف جسٹس کہتا پھر رہا ہے کہ اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ جھوٹ ہے۔ میں نے تلملا کر پوچھا کہ کیا چیف جسٹس کا تعلق اسی قوم سے نہیں؟ کیا وہ کسی دوسرے ملک سے آیا ہے؟ کیا تم چاہتے ہو کہ میں جسٹس محمد منیر سے پاکستانی عدلیہ کی کہانی شروع کروں اور جسٹس نسیم حسن شاہ کے اعترافات یاد دلا کر جسٹس ثاقب نثار پر ختم کروں؟ دوست نے کچھ مدہم لہجے میں کہا کہ نہ کسی عدالت کی توہین کرو، نہ کسی جج کی توہین کرو، نہ کسی حکمران کو گالی دو، بس سچ بولنا شروع کر دو۔ اس ملک کو حکمران نہیں بدل سکتے، اس ملک کو صرف چند صاحبانِ فکر و دانش ہی بدل سکتے ہیں، اگر اخبار اور ٹی وی پر سچ نہیں بول سکتے تو سوشل میڈیا پر سچ بولو۔ وہاں نہیں بول سکتے تو چوک اور چوراہے پر جاکر سچ بولو۔ پہلے اپنی برائیوں اور خامیوں کا اعتراف کرو پھر دوسروں کی غلطیاں سامنے لائو۔ سچائی چھپا کر اس ملک کے مفاد کا تحفظ کرنے کے دعویداروں کو بتائو کو تم پاکستان کو 1971ء کی طرف واپس لے کر جا رہے ہو، ملک بچانا ہے تو سچ بولنا ہوگا۔ آزادیٔ ا ظہار کی جنگ لڑنا ہوگی۔ آزادیٔ اظہار پر پابندیاں ہی اصل ففتھ جنریشن وار ہے کیونکہ یہ پابندیاں وہ حالات پیدا کرتی ہیں جن سے دشمن فائدہ اٹھاتا ہے۔ میرا دوست اجازت لینے کے لئے اٹھ کھڑا ہوا۔ اس نے مصافحہ کیا اور چلتے چلتے کہنے لگا کہ آج میرا لہجہ تلخ تھا، اس کی معافی چاہتا ہوں لیکن امید ہے کہ تم مجھے کوئی غدار یا ملک دشمن نہیں بلکہ حقیقی تبدیلی کا علمبردار سمجھو گے۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Good luck: terrible crash in major city of Pakistan ..... 5 people were burnt down
Previous Post یااللہ خیر: پاکستان کے اہم شہر میں خوفناک حادثہ ۔۔۔۔۔ 5 افراد جل کر راکھ ہو گئے
Next Post پاکستان کے موجودہ معاشی بحران کا اصل ذمہ دار کون ؟ آئی ایم ایف کی رپورٹ نے پول کھول دیا
Who is responsible for the current economic crisis of Pakistan? The IMF report opened the pool

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.