yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اہلِ لنکا نے ہی لنکا ڈھا دی

Web Editor April 30, 2019 1 min read
Lanka residence also drowned Lanka
Share this:

انگریزی محاورہ ہے کہ لڑائی کے بعد جو مکا یاد آئے اسے اپنے منہ پر مار لیں۔

تین برس پہلے آل سیلون جمیعت العلما نے متعلقہ سرکاری محکموں کو خبردار کیا کہ کچھ انتہا پسند مسلمان نوجوانوں کو شدت پسندی کی جانب راغب کر رہے ہیں۔بالخصوص ظہران ہاشم نامی ایک شخص سوشل میڈیا اور بطورِ خاص یوٹیوب چینل کے ذریعے زہریلا پروپیگنڈہ کر رہا ہے۔ مگر متعلقہ سرکاری محکموں نے جمعیت کی اس وارننگ کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔

گزشتہ برس مارچ میں گوتم بدھ کے ایک مجسمے کو نامعلوم افراد کی جانب سے مسخ کرنے کی ایک مقامی واردات کے بہانے سنہالہ انتہا پسند راہبوں کے اکسانے پر مقامی بودھوں نے وسطی اور مشرقی سری لنکا میں مسلمانوں کی املاک پر ہلہ بول دیا۔ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔بارہ دن کی ایمرجنسی لگی اور حالات پر قابو پا لیا گیا۔چھان بین سے معلوم ہوا کہ کشیدگی کو ہوا دینے میں بودھ انتہا پسندوں کے ساتھ ساتھ ایک چھوٹے سے انتہا پسند مسلمان گروہ نیشنل توحید جماعت کا بھی کردار تھا کہ جس کا سرغنہ ظہران ہاشم ہے۔تاہم متعلقہ اداروں نے اس معاملے کو بھی مزید چھان بین کے قابل نہیں جانا۔

اس غفلت کی لاشعوری وجہ شاید یہ ہو کہ تاریخی اعتبار سے سری لنکا کی دس فیصد مسلمان اقلیت کو ایک پرامن برادری سمجھا جاتا ہے۔ان میں سے اکثر سیکڑوں برس پہلے جزیرہ نما عرب اور مشرقی افریقہ سے آنے والے تاجروں سے اپنے نسلی ڈانڈے ملاتے ہیں۔سیاست میں کبھی اتنے متحرک نہیں رہے کہ کوئی نسلی گروہ انھیں اپنے مفادات کے لیے خطرہ سمجھے۔زیادہ تر نوکری پیشہ یا کاروبار سے منسلک  اور نسبتاً خوشحال اور پڑھے لکھے ہیں۔

( اس کا اندازہ آپ کو خود کش بمباروں کے پروفائل سے بھی ہو سکتا ہے۔مثلاً محمد یوسف ابراہیم مصالحوں کے سب سے بڑے تاجر ہونے کے ناتے سری لنکا کے مصالحہ کنگ کہلاتے ہیں۔ان کے دو بیٹے اکیس اپریل کے خود کش حملوں میں شامل تھے۔ایک خود کش بمبار عبدالطیف جمیل محمد لندن کی کنگسٹن یونیورسٹی سے ایرو اسپیس انجینئرنگ میں گریجویٹ تھا۔خود کش بمباروں کے سرغنہ ظہران ہاشم کا تعلق بھی ایک کروڑ پتی کاروباری گھرانے سے تھا۔بعد از واردات جب سیکیورٹی دستوں نے اس کے گھر پر چھاپہ مارا تو ظہران کے دو بھائیوں نے خود کو والد ، والدہ، اہلیہ اور تین بچوں سمیت اڑا لیا اور آٹھ سرکاری سپاہی بھی ہلاک ہوئے )

اب سوال اٹھتا ہے کہ کیا اتوار اکیس اپریل کی اس المناک واردات سے بچا جا سکتا تھا جس کے نتیجے میں چالیس غیر ملکیوں سمیت ڈھائی سو سے زائد باشندے ہلاک ، پانچ سو سے زائد زخمی، تین چرچ اور تین ہوٹل اور دو ارب ڈالر کی سیاحتی صنعت پل بھر میں برباد ہو گئی؟

تاملوں کے ساتھ چھبیس برس تک جاری خانہ جنگی جس کا خاتمہ ایک لاکھ سے زائد ہلاکتوں اور بنیادی شہری آزادیوں اور انسانی حقوق کی قربانی کی قیمت پر دو ہزار نو میں ہوا۔اس دوران سری لنکا کی فوج اور انٹیلی جینس ایجنسیوں  کو میدانِ جنگ اور پسِ میدان ِ جنگ جاری لڑائی جیتنے کے گر بھارت، پاکستان اور اسرائیل کے اداروں نے سکھائے۔ لہذا یہ بات ناقابلِ فہم ہے کہ سری لنکا کے پاس وہ پیشہ ورانہ تجربہ نہیں جو خفیہ طور پر متحرک گروہوں تک رسائی اور سرکوبی  کے لیے ضروری ہوتا ہے۔

یہ بات اب شک و شبہے سے بالا ہو چکی ہے کہ  اکیس اپریل کے سانحے سے سترہ روز پہلے بھارتی خفیہ ایجنسی را نے سری لنکا کے اہلکاروں کو خبردار کر دیا تھا کہ ایسٹر کے آس پاس مسیحی عبادت گاہوںاور کولمبو میں بھارتی سفارتخانے پر حملہ ہو سکتا ہے۔اس اطلاع میں ہوٹلوں پر حملے کے امکان کا تذکرہ نہیں تھا۔

جب اکیس اپریل کو واردات ہو گئی تو فوراً بعد وزیرِ اعظم رانیل وکرما سنگھے نے بیان دیا کہ اگر کوئی ایسی اطلاع تھی تو ان کے علم میں نہیں۔شاید صدر کو علم ہو کیونکہ دفاع اور داخلہ کے معاملات صدر میتھری پالا سرسینا دیکھتے ہیں۔ صدر نے لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میری ڈیسک تک ایسی کوئی فائل نہیں پہنچی۔جس کے نتیجے میں پیشگی احتیاطی تدابیر اختیار کی جا سکتیں۔

یہ وہ المناک صورتِحال ہے جو کسی بھی ریاست کو مفلوج کرنے کے لیے کافی ہے اور دیگر ریاستوں اور ان کے اداروں کو اس سے سبق سیکھنے کی اشد ضرورت ہے۔سری لنکا کا انتظامی بریک ڈاؤن گزشتہ برس اکتوبر میں شروع ہوا جب صدر سرسینا نے اچانک وزیرِ اعظم رانیل کی حکومت برطرف کر کے قائدِ حزبِ اختلاف راجہ پکسے کو نیا وزیرِاعظم مقرر کر دیا۔( راجہ پکسے دو ہزار پانچ سے پندرہ تک سری لنکا کے صدر رہے۔انھیں دو ہزار پندرہ کے انتخابات میں شکست ہوئی )۔

ملک سیاسی طور پر دو حصوں میں بٹ گیا۔اکیاون روز تک ملک میں دو وزیرِ اعظم رہے۔جب سپریم کورٹ نے برطرف وزیرِ اعظم وکرما سنگھے کو بحال کر دیا اور صدارتی حکم کو غیر آئینی قرار دے دیا تو بظاہر سیاسی بحران ختم ہوگیا مگر صدر اور وزیرِ اعظم کے دفاتر کے درمیان رابطہ عملی طور پر معطل ہی رہا۔حتیٰ کہ وزیرِ اعظم کو نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاسوں میں بھی مدعو نہیں کیا گیا۔اس کا اثر قومی اداروں اور اعلی اہلکاروں پر پڑا جنھیں یہی نہیں معلوم تھا کہ کسے کس کو جوابدہ ہونا ہے اور کیا کیا انتظامی فیصلے اوپر والوں کے لیے چھوڑنے ہیں اور کون سے فیصلے نچلی سطح پر کرنے ہیں۔اور پھر اس فالج زدہ  نظام میں پڑنے والے شگافوں کا فائدہ دہشت گردوں نے آسانی سے اٹھا لیا۔

اگرچہ صدر اور وزیرِ اعظم نے قوم کے سامنے اجتماعی ریاستی ناکامی کا اعتراف تو کیا ہے مگر کوئی بھی استعفیٰ دینے کو تیار نہیں۔صدر نے قربانی کا بکرا پولیس سربراہ اور سیکریٹری دفاع کو بنا کر انھیں برطرف کر دیا۔حکومت پر تنقید روکنے کے لیے سوشل میڈیا پر لگائی گئی پابندیوں کی معیاد بڑھا دی گئی ہے۔ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔اس کے تحت سیکیورٹی اہلکار کہیں بھی کسی کو بھی گرفتار کر کے نوے روز تک بلا وارنٹ قید رکھ سکتے ہیں۔ اخبارات کو قومی سلامتی اور امنِ عامہ کے نام پر سنسر کیا جاسکتا ہے تاکہ حکومتی ناکامی پر تنقید کو لگام دی جا سکے۔

سری لنکا میں ایمرجنسی انیس سو اکہتر سے دو ہزار گیارہ تک نافذ رہی اور آٹھ برس بعد واپس لوٹ آئی ہے۔اس عرصے میں میڈیا نے تابعداری سیکھ لی۔ اب سوشل میڈیا کو لگام دینے کا مرحلہ ہے۔عوام کی توجہ سرکاری ناکامیوں سے ہٹانے کے لیے نمائشی اقدامات  بھی کیے جا رہے ہیں۔ مثلاً منہ ڈھانپنے پر پابندی۔بقول صدر نقاب کی روایت نے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا۔گویا اصل مسئلہ ریاستی اداروں کا مفلوج ہونا نہیں بلکہ نقاب ہے۔ریاستی نااہلی پر بھلے نقاب پڑا رہے مگر جنتا کے چہرے پر قبول نہیں۔

ملک میں مسلم اقلیت کے خلاف غم و غصہ فطری ہے مگر اکیس اپریل کے بعد کئی مقامات پر اقلیتوں پر حملوں اور املاک کو نقصان اور نقلِ مکانی کی خبریں دبانے سے حکومت کا خیال ہے کہ حالات جلد معمول پر آجائیں گے۔مجھے ایسا کیوں لگتا ہے کہ سب ریاستیں ایک ہی طرح سے کام کرتی ہیں سوائے نیوزی لینڈ کے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Lady Reading Hospital / LRH Peshawar Jobs 2019 for Chairman / Management
Previous Post لیڈی / ریڈنگ ہسپتال / ایل آر ایچ پشاور چیئرز 2019 کے چیئرمین / مینجمنٹ کے لئے
Next Post Forman Christian کالج کی نوکری 2019 درس و تدریس کے لئے
Forman Christian College Jobs 2019 for Teaching Faculty

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.