yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

وزیر خزانہ کے بچے امریکی اور وزیراعظم کے بچے برطانوی۔

MH Kazmi April 26, 2019 1 min read
The children of the Finance Minister, British and American children of the Prime Minister.
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) بدقسمتی سے پاکستان کی مہار اِن دنوں غیر سنجیدہ لوگوں کے ہاتھ میں ہے لیکن ہم سب جانتے ہیں کہ حکمرانی دنیا کا سنجیدہ ترین کام ہے تو خارجہ معاملات اُس کا سب سے سنجیدہ اور حساس شعبہ، جو سب سے زیادہ سنجیدگی اور ذمہ داری کا تقاضا کرتا ہے۔ نامور کالم نگار سلیم صافی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔خارجہ پالیسی میں یوں تو دنیا کے ہر ملک کے ساتھ تعلقات کی اپنی اپنی اہمیت ہوا کرتی ہے لیکن پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات زیادہ ذمہ داری کے متقاضی ہوتے ہیں۔ پھر پڑوسی ممالک کی فہرست میں ایران کے ساتھ تعلقات کا معاملہ سب سے زیادہ نازک اور حساس ہے، جو سب سے بڑھ کر ذمہ داری کا تقاضا کرتا ہے۔ وجہ اُس کی یہ ہے کہ ایران ایک اسلامی ملک ہے، جس سے متعلق پاکستان کے ایک مذہبی طبقے کی اپنی حساسیت ہے لیکن دوسری طرف وہ پاکستان کے سب سے بڑے حریف یعنی انڈیا کا قریبی دوست اور اسٹرٹیجک پارٹنر ہے لیکن دوسری طرف پاکستان ایران کے سب سے بڑے حریف یعنی سعودی عرب کا قریبی دوست اور اسٹرٹیجک پارٹنر ہے۔ ایران نے پاکستان کی سرحد کے قریب چابہار میں انڈیا کو کردار دے رکھا ہے اور اب پاکستانی سائیڈ پر گوادر میں سعودی عرب سرمایہ کاری کرنے آرہا ہے۔ بدقسمتی سے اِن دنوں ایران اور سعودی عرب کی پراکسی وار بھی زوروں پر ہے جبکہ پاکستان اور انڈیا کی پراکسی وار تو ہمہ وقت زوروں پر رہتی ہے۔ اِس میں دو رائے نہیں ہو سکتی کہ ایرانی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی جبکہ ایران مخالف عناصر نے بھی اِس کے خلاف پاکستانی سرزمین استعمال کرنے کی کوشش کی، تاہم سرزمین کے استعمال ہونے کی مختلف نوعیتیں ہوا کرتی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اِن عناصر نے وہ سرزمین اُس ریاست کی سرپرستی میں استعمال کی ہے یا پھر اُس کے بغیر۔ ایران کے بارے میں یہ بات یقین سے کہی جا سکتی ہے کہ اُس کے خلاف پاکستانی سرزمین کے استعمال میں کبھی پاکستانی ریاست ملوث نہیں رہی۔ جنداللہ اور جیش العدل نے اگر پاکستانی سرزمین سے اُن کے خلاف کارروائیاں کی ہیں تو پاکستانی ریاست نے نہ صرف اُن لوگوں کے خلاف کارروائیاں کیں بلکہ اُن کے ہاتھ جو افراد آئے، اُن کو گرفتار کر کے ایرانی حکومت کے حوالے بھی کیا ہے۔ اِسی طرح ماضی میں الزام لگتا رہا کہ عبدالمالک ریگی پاکستان میں ہے لیکن پھر جب اسے ایرانی حکومت نے گرفتار کیا تو پتا چلا کہ وہ کابل میں قیام کے بعد ہوائی جہاز میں بیرون ملک جارہے تھے جبکہ اُس کے برعکس ایران نے کبھی پاکستان کو مطلوب افراد اپنی سرزمین سے گرفتار کر کے حوالے نہیں کئے۔ علاوہ ازیں سعودی عرب کی طرح ایران نے بھی پاکستانی شہریوں کو اپنا پراکسی بنانے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے یہاں فساد برپا ہوتا رہا لیکن جس طرح جواب میں پاکستان نے کبھی سعودی شہریوں کو اپنا پراکسی نہیں بنایا، اِسی طرح پاکستان نے کبھی ایران کے اندر ایرانی شہریوں کو بھی اپنا پراکسی بنانے کی کوشش نہیں کی۔ اِسی طرح ایران کے جو علاقے پاکستان کے خلاف استعمال ہوئے اور ہو رہے ہیں، وہاں پر ایرانی حکومت کی گرفت نہایت مضبوط ہے اور حکومتی اجازت یا چشم پوشی کے بغیر سرگرمیوں کا ہونا ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہے لیکن ایران کے خلاف پاکستان کے جو علاقے استعمال ہوئے وہاں پاکستانی حکومت کی رِٹ آج بھی نہایت کمزور ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہاں پاکستانی فورسز کو مسلسل آپریشن کرنا پڑرہے ہیں۔ پاکستان کی طرف بلوچستان میں حکومت پاکستان کو جن چیلنجز اور مشکلات کا سامنا ہے، وہ ایرانی حکومت کو اپنے صوبوں میں قطعاً نہیں۔ وہاں ایرانی حکومت کی رِٹ خاصی مستحکم ہے۔ اِس تناظر میں دونوں کے شکوے شکایات بجا ہیں اور دونوں حکومتوں کا فرض ہے کہ اُن کو دور کریں لیکن دونوں کو یکساں قصور وار قرار دینا قطعاً قرین انصاف نہیں۔ یوں دونوں کو اگر غیر بھی یکساں قصوروار قرار دیں تو مناسب نہیں لیکن یہاں تو پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے دونوں کو یکساں ذمہ دار قرار دیا۔ ایرانی صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اُنہوں نے یہ غلط اعتراف کر ڈالا کہ پاکستانی سرزمین پر موجود گروہ ایران کے خلاف کارروائیاں کرتے ہیں حالانکہ اِن عناصر نے پاکستانی سرزمین سے کارروائیاں تو کی ہیں لیکن پاکستانی سرزمین پر اُن کے باقاعدہ ٹریننگ کیمپس ہیں اور نہ ٹھکانے۔ دوسری طرف ایران روانگی سے دو روز قبل عمران خان صاحب کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایرانی حکومت سے یہ کہہ کر احتجاج کر چکے تھے کہ بلوچ عسکریت پسندوں کے ایران میں باقاعدہ کیمپ موجود ہیں۔ ایک طرف وزیر خارجہ نے وزیراعظم کے دورے سے صرف دو روز قبل نامناسب طریقے سے ایران کے خلاف پریس کانفرنس کر ڈالی اور دوسری طرف وزیراعظم نے ایران جا کر پاکستان کو ایران کی طرح یکساں مجرم قرار دیا۔ آخر یہ کیا تماشہ ہے۔ المیہ یہ ہے کہ ایک طرف وزیراعظم صاحب پر اِن حساس معاملات سے متعلق عالمی فورمز پر زبانی تقاریر کرنے کا خبط سوار ہے اور دوسری طرف وہ ان کی نزاکتوں کو نہیں سمجھتے۔ اِس لئے جب بھی زبان کھولتے ہیں، کوئی نہ کوئی مشکل کھڑی کر دیتے ہیں ۔ پہلے افغان طالبان کے ساتھ ملاقات کی خواہش ظاہر کی اور پھر اُس کے لئے بچوں کی طرح ضد کی۔ چنانچہ طالبان کی طرف سے انکار کی وجہ سے ایک طرف پاکستان کی سبکی ہوئی اور دوسری طرف طالبان کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہوئے۔ پھر افغانستان میں عبوری حکومت سے متعلق بیان داغ دیا جس کی وجہ سے افغان حکومت کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہوئے۔ پھر مودی کے دوبارہ وزیراعظم بن جانے کی صورت میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بہتری کا تجزیہ پیش کیا۔ غرض جب بھی زبان کھولتے ہیں تو کوئی نہ کوئی گل کھلاتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کہیں اس غیرذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے یہ حکومت سیکورٹی رسک تو نہیں بن رہی؟ یہ صرف ایران، افغانستان اور ہندوستان کے معاملات نہیں۔ امریکہ تقاضا کررہا تھا کہ سی پیک کے معاہدات کی تفصیلات اس کو بتادی جائیں لیکن پاکستان انکار کرتا رہا۔ اب ایسے شخص پاکستان کے وزیر خزانہ بن گئے کہ جن کی بیوی امریکی ہیں اور اولاد بھی وہیں مقیم ہے۔ وہ صرف حکومت کرنے پاکستان آتے ہیں۔ وزیر خزانہ کے بچے امریکی اور وزیراعظم کے بچے برطانوی۔ یہ ہے نیا پاکستان، سوال یہ ہے کہ کہیں یہ سیٹ اپ سیکورٹی رسک تو نہیں بن رہا۔ غداری کے فتوے بانٹنے والے پاکستان کی سیکورٹی کے ذمہ داروں نے کیا کبھی اس پہلوپر بھی غور کیا ہے؟

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Aaron Al-Rashid told the story of inside
Previous Post ہارون الرشید نے اندر کی کہانی بتا دی
Next Post پاکستان میں آج اہم ترین ملازمتوں کے مواقع
Top Jobs Alert in Pakistan

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.