yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

انجام۔۔

Web Editor April 12, 2019 1 min read
Consequence
Share this:

Consequenceبعض اوقات کسی قاری کا ایک فقرہ ماضی کی وادیوں میں دھکیل دیتا ہے۔ جتنی عمر اُسی قدر طویل ماضی، جتنا طویل ماضی اُسی قدر بڑا یادوں کا ذخیرہ، حالانکہ یہ یادیں نہیں مشاہدات ہوتے ہیں، جو انسان زندگی کے سفر میں اپنے حافظے میں محفوظ کرتا رہتا ہے۔ بہت سی یادیں مٹ جاتی ہیں، کچھ مدہم ہو جاتی ہیں اور کچھ زندگی بھر سدا بہار پھولوں کی مانند مہکتی رہتی ہیں۔ بروز منگل میرا کالم چھپا، جس میں خیبر پختونخوا کے اسپیکر کے مشورے کا ذکر تھا کہ عوام دو کے بجائے ایک روٹی کھائیں۔ جنوبی پنجاب کے کسی قصبے میں تعلیم و تدریس سے وابستہ ایک قاری کا ایس ایم ایس ملا کہ اب تو مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ مرچ بھی آٹھ سو روپے کلو ہو گئی ہے، ورنہ پرانے زمانے میں غریب عوام مرچ کی چٹنی بنا کر روٹی کھا لیا کرتے تھے۔ یہ فقرہ پڑھتے ہی مجھے بچپن کی ایک دعوتِ شیراز یاد آگئی، جو آج بھی میرے حافظے میں ایک تصویر کی مانند موجود ہے۔ قیامِ پاکستان کو ابھی چند ہی برس گزرے تھے۔ میں پرائمری اسکول میں شاید پانچویں جماعت کا طالبعلم تھا۔ دیہاتوں میں دو تین کے علاوہ باقی گھر کچے ہوتے تھے۔ قصبوں میں البتہ صورتحال بہتر تھی، غربت بہت تھی کیونکہ بدیسی حکمرانوں کو رعایا کی خوشحالی سے کوئی دلچسپی نہ تھی، البتہ یہ دور امن، یگانگت اور سکون کے حوالے سے یادگار دور تھا۔ جرائم عنقا تھے اور کبھی چوری چکاری کا ذکر تک نہ سنا تھا۔ طالبعلموں کا دوستوں کے گھروں میں آنا جانا اور مل کر والی بال، فٹ بال، گلی ڈنڈا کھیلنا معمول کی بات تھی۔ ایک روز مجھے میرا ایک ہم جماعت انور اسکول کے بعد اپنے گھر لے گیا۔ انور کی ماں نے کمرے کے درمیان میں دستر خوان بچھایا، اس کی بہنوں نے خربوزے کاٹے اور ان کے چھلکے اتارے، اس کے والد صاحب لسی کی ایک چھوٹی سی پٹوری لے آئے۔ انور کی امی نے تنکوں کے بنے ’’چھابے‘‘ میں تنوری روٹیاں رکھیں اور ان پر گھی کی ہلکی سی مالش کی، سبز مرچوں اور دھنیے پودینے کی چٹنیاں درمیان میں رکھیں۔ سارا خاندان گول دائرے کی شکل میں دستر خوان کے اردگرد بیٹھ گیا۔ میں نے گھی میں چپڑی تنوری روٹی مرچ کی چٹنی اور خربوزے کے ساتھ کھائی اور بعد میں گھر کی بنی لسی کے دو گلاس پیے تو یوں لگا جیسے تازہ دم ہو گیا ہوں۔ آج کی زبان میں کہا جا سکتا ہے کہ یوں لگا جیسے سارے وٹامن کھا لئے۔ یہ ایک نسبتاً متوسط گھرانے کا لنچ تھا، ویسے متوسط گھرانوں میں سالن بھی پکتے تھے۔ فریج نہیں ہوتے تھے اس لئے تنگ دلی بھی نہیں تھی۔ شام کو بچ جانے والی ہنڈیاں مختلف گھروں میں تقسیم کر دی جاتی تھیں اور اس تقسیم میں غریب خاندانوں کا خاص خیال رکھا جاتا تھا۔ عجیب بات ہے کہ میں نے ملازمت کے سفر میں حکمرانوں، سربراہانِ مملکت، سفارتکاروں حتیٰ کہ اقوام متحدہ کی رنگا رنگ دعوتیں کھائیں، جو بھول گیا ہوں لیکن انور کے گھر کھائی ہوئی مرچ کی چٹنی نہیں بھولا۔ اس لئے میں نے جب یہ فقرہ پڑھا کہ اب مرچ کی چٹنی بھی غریب کی رسائی سے بالاتر ہو گئی ہے تو دل کو ایک دھچکا سا لگا، صدمہ سا ہوا اور مجھے چٹنی کی دعوتِ شیراز یاد آگئی۔

بچپن کا قصہ یاد آیا تو ایک خوفناک حد تک بارعب زمیندار اور انگریز حکومت کا خطاب یافتہ وفادار چوہدری یاد آگیا، جو انگریزوں کے دور میں اس علاقے کا متکبر حکمران تھا۔ تھانیدار بھی اس کی مرضی کا پابند ہوتا تھا۔ میں نے بزرگوں سے اس کے رعب داب اور جبر کی کہانیاں سنیں، جن میں یہ بات بھی شامل تھی کہ جب چوہدری ملازمین کے ساتھ اپنے وسیع وعریض دارے میں بیٹھا ہوتا تو وہاں چڑی بھی پر نہ مارتی اور لوگ ڈر کے مارے اس سڑک سے گزرتے نہیں تھے۔ اپنے ایک بزرگ سے ایک ا یسا واقعہ بھی سنا جو ذہن نشین ہو گیا۔ دوسری عالمی جنگ جاری تھی، انگریز حکمرانوں کو اپنی وسیع سلطنت(جس میں سورج غروب نہیں ہوتا تھا) کی حفاظت اور بقا کیلئے نوجوان خون کی ضرورت تھی، چنانچہ انگریز حکمرانوں نے اپنے ہرکاروں کو متحرک کیا اور فوج میں بھرتی کیلئے افسران بھیجے۔ میرے اس بزرگ نے بتایا کہ چوہدری کے وسیع لان میں سینکڑوں کی تعداد میں جوان بیٹھے ہوئے تھے اور انگریز فوجی افسر رولز کے مطابق بھرتی کے عمل میں مصروف تھا۔ اس بزرگ نے ایک شناسا نوجوان سے پوچھا کہ کیا تم اپنی مرضی سے فوج میں بھرتی ہورہے ہو۔ وہ نوجوان خوف کے مارے بول نہ سکا اور اپنی پشت سے قمیص ہٹا دی۔ اس کی پشت پر چھڑیوں کی مار کے نشانات پھیلے ہوئے تھے۔ ہوا یوں کہ جب خان بہادر صاحب کو انگریز کا حکم ملا تو وہ اپنے سپاہی نما کارندوں کے ساتھ گھوڑوں پر سوار ہوئے اور دیہاتوں کا رخ کیا۔ انہیں جہاں جہاں گلیوں، گھروں یا کھیتوں میں نوجوان نظر آئے، اُنہیں وہ جانوروں کی مانند ہانک کر لے آئے۔ انگریز حکمران اپنے وفاداروں کی قدر کرتا تھا اور انہیں خدمات کے عوض مختلف طریقوں سے نوازتا بھی تھا۔ علاقائی حکمرانی بذات خود ایک نوازش تھی، جس کی لذت آمرانہ عادات اور متکبر مزاج کو جنم دیتی تھی۔ میرے علاقے کے بہت سے گھبرو کڑیل جوان جنگ عظیم کا ایندھن بن گئے، میں نے بچپن میں بہت سے ایسے سابق فوجی دیکھے جنہیں جنگ عظیم نے ذہنی امراض میں مبتلا کر دیا تھا۔ ایک ایسا ریٹائرڈ سپاہی بھی دیکھا جو گھر کی کھڑکی میں بیٹھا ہر گزرنے والے کو لیفٹ رائٹ کہتا رہتا تھا۔

وقت تیزی سے گزر جاتا ہے اور زندگی پہلو بدلتی رہتی ہے۔ پاکستان معرضِ وجود میں آگیا۔ انگریز چلے گئے، آہستہ آہستہ ملکی فضا بدلتی چلی گئی اور خوف کے سائے مٹنے لگے۔ لوگوں میں آزادی کے احساس نے دیرینہ خوف کی زنجیریں توڑنا شروع کردیں اور زبانوں پہ لگے قفل ٹوٹ کر گرنے لگے۔ ہمارے علاقے کا حکمران چوہدری بوڑھا ہو گیا، اس کا رعب و بدبہ رخصت ہو گیا۔ اسے مختلف بیماریوں نے گھیر لیا اور رہی سہی کسر فالج کے حملے نے پوری کردی۔ ہم چھوٹے چھوٹے لڑکے اور پرائمری اسکول کے طالبعلم ماضی کے خوف سے بےنیاز چوہدری کے وسیع گرائونڈ میں کھیلا کرتے تھے۔ چوہدری کے نوکر اسے ایک پہیوں والے صوفے پر بٹھا کر گھر سے دارے میں لے آتے، جہاں وہ بےبسی اور لاغری کی تصویر بنا برآمدے میں بیٹھا رہتا، پھر ہم نے کئی بار دیکھا کہ چوہدری کے وہی نوکر جو اس کے سامنے آنکھیں جھکائے خوف کے مارے بت بنے کھڑے رہتے تھے، اب کبھی کبھی چوہدری کے چہرے پر چانٹے بھی رسید کردیتے تھے، غصے سے ایک آدھ گالی بھی بلاجھجک دے دیتے تھے۔ چشم بینا ہو تو انسان قدم قدم پر عبرت سمیٹتا اور سبق حاصل کرتا جاتا ہے۔ میں نے اپنی نگاہوں سے تکبر، رعونت اور رعب ودبدبہ کو چکنا چور اور بےبسی میں بدلتے دیکھا۔ اس لئے جب میں حکمرانوں، بیوروکریٹوں، روساء، شہرت کے تکبر میں مبتلا دانشوروں اور میڈیا حضرات کو دیکھتا ہوں تو مجھے چوہدری کا وہ متکبر رخسار یاد آجاتا ہے، جس پر اس کے ملازم چپت رسید کرتے تھے، بالآخر تکبر کا کچھ ایسا ہی انجام ہوتا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Peshawar High Court Jobs 2019 for 43+ Stenographers, Stenotypists, Computer Operators, Jr Clerks & Other Staff
Previous Post پشاور ہائی کورٹ ملازمت 2019 کے لئے 43 + سٹینگرافس، سٹینوٹائپسٹ، کمپیوٹر آپریٹرز، جے کلرز اور دیگر اسٹاف
Next Post آفس اسسٹنٹ کے لئے سی پی این پاکستان پاکستان کی ملازمتیں 2019
CPNE Pakistan Jobs 2019 for Office Assistant

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.