لاہور: سابق پاکستانی کرکٹر حسن رضا نے فکسنگ اسکینڈل کو اپنے خلاف سازش قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ عرب ٹی وی کےرپورٹر نے فکسنگ اسٹنگ آپریشن کے ذریعے سری لنکا میں کرکٹ میچ فکسنگ کی نئی سازش بے نقاب کی ہے۔ رپورٹر نے سابق بھارتی کرکٹر رابن مورس اور گال اسٹیڈیم کے اسسٹنٹ مینجر تھرانگا اندیکا سے ہونےو الی گفتگو کو خفیہ کیمروں کے ذریعے ریکارڈ کیا جب کہ ان کے ساتھ پاکستان کے کم عمر ترین ٹیسٹ کرکٹر کا اعزاز پانے والے حسن رضا بھی موجود ہیں۔
حسن رضا اگرچہ گفتگو میں شریک نہیں ہوتے تاہم رابن مورس نے مجوزہ پلان کے دوران مثال دیتے ہوئے حسن رضا کا نام لیا۔








