لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم نیلسن سے ویلنگٹن پہنچ گئی۔ قومی کھلاڑیوں نے آج جم میں ایکسرسائز کی، ٹریننگ سیشن کل ہوگا جبکہ ہفتے کو میزبان ٹیم کے خلاف پہلا ون ڈے کھیلیں گے۔

By Web Editor on January 4, 2018
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم نیلسن سے ویلنگٹن پہنچ گئی۔ قومی کھلاڑیوں نے آج جم میں ایکسرسائز کی، ٹریننگ سیشن کل ہوگا جبکہ ہفتے کو میزبان ٹیم کے خلاف پہلا ون ڈے کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میزبان ٹیم کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گا۔ 5 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 6 جنوری سے ویلنگٹن میں میچ سے ہوگا۔ 9 جنوری کو دوسرا ون ڈے نیلسن، 13 جنوری کو تیسرا ون ڈے ڈونیڈن، 16 جنوری کو چوتھا ون ڈے ہیملٹن جبکہ 19 جنوری کو پانچواں اور آخری ون ڈے ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 22 جنوری کو ویلنگٹن، دوسرا 25 جنوری کو آکلینڈ اور تیسرا 28 جنوری کو ماؤنٹ مانگینوئی میں کھیلا جائے گا۔
Powered by WordPress - Modified arabic version by : Nasir*** © Tous droits réservés - Année - Auteur ***