counter easy hit

صدر مملکت، آرمی چیف اور ایئر چیف مارشل کی ڈاکٹر رتھ فاؤ کی تدفین میں شرکت

صدر مملکت، آرمی چیف اور ایئر چیف مارشل کی ڈاکٹر رتھ فاؤ کی تدفین میں شرکت

کراچی: آنجہانی ڈاکٹر رتھ فاؤ کی تدفین میں صدر مملکت ممنون حسین اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر رتھ فاؤ کی تدفین کراچی کے گورا قبرستان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ کی گئی جس میں صدر مملکت ممنون حسین، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ایئر چیف مارشل سہیل […]

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے چیف اسٹریٹجسٹ کو عہدے سے ہٹا دیا

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے چیف اسٹریٹجسٹ کو عہدے سے ہٹا دیا

واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹیم کے ایک اور اہم رکن وائٹ ہاوس کے چیف اسٹریٹجسٹ اسٹیو بینن کو بھی عہدے سے برخاست کردیا۔ اس سے قبل بھی ٹرمپ ٹیم کے 15 سے زائد اہم ارکان وائٹ ہاؤس چھوڑچکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیو بینن کو صدر ٹرمپ کے سفری پابندیوں کے فیصلے […]

پشاور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی

پشاور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی

پشاور: شہر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافے کے بعد صوبائی حکومت نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ خیبرپختون خوا کے دارالحکومت پشاور میں ڈینگی نے ایک بار پھر وار شروع کردیئے ہیں اور علاقہ تہکال، پشتہ خرہ، سفید ڈھیری سمیت 5 یونین کونسلز میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں […]

آرٹیکل 62،63 آئینہ ہے اسے توڑنے کے بجائے اپنے چہرے صاف کئے جائیں، سراج الحق

آرٹیکل 62،63 آئینہ ہے اسے توڑنے کے بجائے اپنے چہرے صاف کئے جائیں، سراج الحق

کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا  ہے کہ آرٹیکل 62 اور 63 ایک آئینہ ہے اسے توڑنے کے بجائے خود کو ایماندار بناکر اپنے چہرے کو صاف کیا جائے۔ کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ جب سے نوازشریف کے خلاف فیصلہ آیا اس دن سے […]

کراچی: باراتیوں کی بس کو حادثہ، ایک ہلاک 18 زخمی

کراچی: باراتیوں کی بس کو حادثہ، ایک ہلاک 18 زخمی

کورنگی کراسنگ میں لیاری سے کورنگی آنے والے باراتیوں کی بس کو حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو زرائع کے مطابق باراتیوں سے بھری بس پل پر چڑھتے ہوئے ہیوی ٹریفک کے داخلے کو روکنے کے لئے لگی ہوئی رکاوٹ سے ٹکرائی حادثے کے وقت متعدد افراد […]

کراچی دنیا کے ناقابل رہائش 10بدترین شہروں میں شامل، رپورٹ

کراچی دنیا کے ناقابل رہائش 10بدترین شہروں میں شامل، رپورٹ

اقتصادیاتی آگہی کے ایک ادارے نے رہائشی سہولیات کے حوالے سے دنیا کے بہترین اور بد ترین 140شہروں کی فہرست شائع کر دی ۔ کراچی دنیا کے ناقابل رہائش 10بدترین شہروں میں شامل ہوگیا۔ اس فہرست میں پسندیدگی اور سہولیات کے حوالے سے آسٹریلوی شہر میلبورن ایک مرتبہ پھر سب سے اوپر ہے جبکہ بد […]

مصر میں ’رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز‘ کی ويب سائٹ پر پابندی عائد

مصر میں ’رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز‘ کی ويب سائٹ پر پابندی عائد

مصری حکومت نے ذرائع ابلاغ پر نظر رکھنے والے بین الاقوامی گروپ ’رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز‘ کی ويب سائٹ پر اپنے ملک میں پابندی عائد کر دی ہے۔ قاہرہ حکومت کی طرف سے تاحال اس پيش رفت کی کوئی وجہ بيان نہیں کی گئی ہے، جبکہ فرانسيسی دارالحکومت پيرس سے آج جاری کردہ اس گروپ […]

کچھ لوگوں نے غلطیوں کا بوجھ وزارت داخلہ پر ڈال دیا، چوہدری نثار

کچھ لوگوں نے غلطیوں کا بوجھ وزارت داخلہ پر ڈال دیا، چوہدری نثار

چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں نے غلطیوں کا سارا بوجھ وزارت داخلہ اور اسٹیبلشمنٹ پر ڈال دیا ہے۔ یہ لوگ بتائیں کہ اپنی کارستانیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے وہ وزارت داخلہ سے کس قسم کی مدد چاہتے تھے۔ چوہدری نثار پارٹی رہنماؤں کے خلاف کھل کر میدان میں آگئے اور پرویز […]

اسپیکر قومی اسمبلی نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کیخلاف ریفرنس دائر کردیا

اسپیکر قومی اسمبلی نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کیخلاف ریفرنس دائر کردیا

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے ریفرنس آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت […]

ڈی آئی خان: جے یوآئی (ف) کے عطااللہ شاہ فائرنگ سے جاں بحق

ڈی آئی خان: جے یوآئی (ف) کے عطااللہ شاہ فائرنگ سے جاں بحق

ڈی آئی خان میں نا معلوم افراد کی فا ئر نگ سے جے یوآئی (ف) کے مقامی رہنما عطا اللہ شاہ جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق عطااللہ شاہ کو بنوں اڈا کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہوگئے۔ Post Views – پوسٹ کو دیکھا گیا: 63

ڈاکٹر رتھ فاؤ کی آخری رسومات کی ادائیگی

ڈاکٹر رتھ فاؤ کی آخری رسومات کی ادائیگی

کراچی: پاکستان کی مدر ٹریسا کہلائے جانے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ کی آخری رسومات کی ادائیگی جاری ہے۔ ڈاکٹر رتھ فاؤ نے 57 سال قبل پاکستان میں قدم رکھا اور جذام کے مریضوں کے لیے کراچی میں کلینک قائم کیا، انہوں نے 1962 سے اپنی زندگی پاکستان میں جذام کے مریضوں کے لیے وقف کی۔ […]

وزیراعظم سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر کی ملاقات

وزیراعظم سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل جوزف ایل وٹل نے ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نمائندہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی طرف […]

کوئٹہ میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کردی

کوئٹہ میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کردی

کوئٹہ میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کردی ہے جس سے شہر میں ایندھن کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ سانحہ احمد پور شرقیہ کے بعد آئل ٹینکرز کو قانون کے دائرے میں لانے پر گزشتہ ماہ ٹینکر مالکان نے ملک بھر میں ہڑتال کردی تھی جس کے باعث ملک بھر میں پیٹرول کی […]