counter easy hit

کوئٹہ میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کردی

کوئٹہ میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کردی ہے جس سے شہر میں ایندھن کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

Oil tanker association strike in Quetta

Oil tanker association strike in Quetta

سانحہ احمد پور شرقیہ کے بعد آئل ٹینکرز کو قانون کے دائرے میں لانے پر گزشتہ ماہ ٹینکر مالکان نے ملک بھر میں ہڑتال کردی تھی جس کے باعث ملک بھر میں پیٹرول کی قلت پیدا ہوگئی تھی تاہم حکومت اور ٹینکرز مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ٹینکرز مالکان نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کوئٹہ کے پمپس مالکان کا کہنا ہےکہ شہر میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر ہڑتال کردی ہے جس سے پیٹرول کا بحران ایک بار پھر پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ کوئٹہ میں آئل ٹینکرز مالکان کی ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پیٹرول پیمپ بند کردیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب گزشتہ روز ترجمان اوگرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ آئل ٹینکرز مالکان کے جائز مطالبات سننے کو تیار ہیں لیکن انسانی جانوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website