counter easy hit

وزیراعظم سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر نے ملاقات کی ہے۔

Meeting of US Senate Commander with Prime Minister

Meeting of US Senate Commander with Prime Minister

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل جوزف ایل وٹل نے ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نمائندہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی طرف سے وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر دفاع خرم دستگیر سمیت مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ بھی موجود تھے جب کہ امریکی وفد میں پاکستان میں تعینات امریکی سفیر اور دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے۔ وزیراعظم نے امریکی کمانڈر کو دہشت گردی کے خلاف آپریشن سے آگاہ کیا اور اس دوران افغانستان میں سیکیورٹی کیلئے پاکستان کی کاوشوں پر بات چیت کی گئی جب کہ پاکستان اور بھارت کے کشیدہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website