yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بڑا نقاد بھی عمران خان کے انتخاب کی تعریف کرنے پر مجبور ۔۔۔۔۔۔ نامور کالم نگا ر ہارون الرشید عمران خان کی ٹیم میں شامل کس شخصیت کے کارناموں کے گن گانے لگے ؟ آپ بھی جانیے

MH Kazmi February 8, 2020 1 min read
WORST, CIRITIC, OF, IMRAN KHAN, HAROON RASHEED, ADMIRING, HIM, AT, HIS, QUALITIES
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) ترجیحات حکمران کو طے کرنا ہوتی ہیں ، مردانِ کار کا انتخاب بھی ۔ آدمی کی بجائے اگر وہ دیوتا بن جائے اور خود سے فرصت ہی نہ پا سکے ؟ محترمہ ثانیہ نشتر ویسی ہی لگیں ، جیسا کہ گمان تھا۔ تین الفاظ میرے ذہن میں ابھرے ۔

simple

 

straight

اور

sincere

سادہ ، سیدھی اور مخلص

حکومت کا بُرا وقت شروع !! پی ٹی آئی سے ایک اور استعفے کی خبر نے کپتان کو جھٹکا دے دیا

 

نامور کالم نگار ہارون الرشید اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اوّل ایک محترمہ تشریف لائیں۔ ڈھنگ سے اوڑھا ہوا دوپٹہ۔ بولیں : میں ثانیہ نشتر صاحبہ کی سیکرٹری ہوں ۔ میز کی طرف بڑھا تو انہوں نے دوسری طرف رکھے ہوئے صوفوں کی طرف اشارہ کیا ۔ تب معاً احساس ہوا کہ یہ ایک اور طرح کی جگہ ہے۔ سادگی اور اپنائیت میں گندھی ۔ ریا اور دکھاوے سے پاک۔’’دفتر کاہے کو ہے‘‘سوچا ’’ یہ تو ایک گھر ہے ۔‘‘ ثانیہ نشتر جیسے لو گ دنیا میں جہاں کہیں جا بیٹھتے ہیں ، کسی بھی چاردیواری کو گھر بنا دیتے ہیں۔ ان کے تیور یہ ہوتے ہیں: وہ اعتماد ہے مجھ کو سرشتِ انساں پر کسی بھی شہر میں جائوں ، غریبِ شہر نہیں سچ کی طرح سادہ لوگ، دیانت کی طرح اجلے ۔اپنے پروردگار کے سائے میں اس کی مخلوق سے محبت کرنے والے۔ پھر ایک اور صاحب آئے تو کہا : یہ میرے ساتھی ہیں ۔یہی ایک بنیادی فرق تھا۔ بندے اور آقا نہیں ،ایک خاندان کے لوگ، بہن بھائی ۔ ثانیہ نشتر کا اصرار تھا کہ مجھ ناچیز کا شکریہ ان پہ واجب ہے ،جو خود ان کی خدمت میں حاضر ہو ا ۔ گزارش کی کہ میں تو خراجِ تحسین پیش کرنے آیا ہوں۔ مدتوں بعد کسی سرکاری دفتر سے کوئی خوشخبری طلوع ہوئی ۔ ۔ پھر سوال کیا کہ سوا آٹھ لاکھ جعل سازانہوں نے کیسے دریافت کیے ۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں نوسربازوں کی نک سک سے درست فہرست کیسے بنی۔ اس انداز میں ،گویا کارنامہ تو کیا ،کوئی قابلِ ذکر واقعہ ہی نہ ہو،

بریکنگ نیوز: ٹرمپ کی موت ۔۔۔۔۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے ایسا اعلان کردیا کہ پوری دنیا میں کھلبلی مچ گئی

 

انہوں نے بتانا شروع کیا : ظاہر ہے کہ عطیات وصول کرنے والوں کی فہرستیں موجود تھیں، چنانچہ شناختی کارڈ نمبر بھی ۔ نادرا والوں سے پوچھا کہ کارڈ رکھنے والوں کی کون کون سی تفصیلات ان کے پاس محفوظ ہوتی ہیں ۔ معلوم ہوا کہ میاں ہے تو اس کی بیوی اور بیوی ہے تو اس کے میاں کی ملازمت اور ذریعہ ہی نہیں ، کل آمدن بھی ۔ بیرونِ ملک سفر کی تفصیل اور جائیداد بھی ۔ یہ تفصیلات حاصل کر لی گئیں اور حکومتِ پاکستان کے متعلقہ محکمے سے پوچھا گیا کہ ان میں سرکاری ملازم کون کون سے ہیں اور ان کی موجودہ تنخواہ کیا ہے ۔ ساری معلومات یکجا ہو چکیں تو معلوم ہوگیا کہ کون محترمہ اپنے میاں پہ عنایت کر رہی ہیں اور کون سے میاں صاحب اپنی اہلیہ پر ۔ جائیدادوں کے گوشوارے اور بچوں کے بارے میں معلومات ابھی مرتب کرنا ہیں ۔ فرزانہ راجہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی پہلی چئیرپرسن تھیں ۔ معقول حد تک وہ تعلیم یافتہ خاتون تھیں اور نہ کوئی انتظامی تجربہ۔ ظاہر کہ یہ عہدہ انہیں سیاسی رشوت کے طور پر دیا گیا ۔نواز شریف برسرِ اقتدار آئے تو سابق سینیٹر جنابِ انور بیگ اور پھر ماروی میمن ۔ کہا جاتا ہے کہ جن پر وزارتِ خزانہ کا سایہ دراز تھا اور بعد ازاں الجھنوں کا باعث بنا ۔ عرض کیا، انور بیگ کو میں خوب جانتا ہوں ۔ وہ تو ایک معقول آدمی ہیں ۔ غالباًاسی لیے ٹک نہ سکے ۔ فرزانہ راجہ اور ماروی میمن کے بارے میں کچھ عرض کرنے کی ضرورت ہی نہیں ۔

آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے سوال کیا کہ فہرست سے جن لوگوں کے نام نکالے گئے اور جو افسر جواب طلبی سے گزر رہے ہیں ، کیا ان کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہے ۔ہمیشہ برقرار رہنے والی سادگی سے انہوں نے کہا : سیاسی وابستگی سے متعلق ہمارے پاس کوئی مصدقہ معلومات تو ہیں نہیں ؛لہٰذا اس بارے میں کیا کہا جائے ۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پیپلزپارٹی کے دور میں شروع ہوا اور ظاہر ہے کہ مقاصد سیاسی تھے ۔ سرکاری خزانے سے ساٹھ ستر لاکھ خاندانوں کو وظائف دے کر آصف علی زرداری ان کے ووٹ خریدنے کے خواہشمند تھے ۔ پانچ سالہ اقتدار میں رسوائی اس قدر سمیٹی ، مہنگائی اور بدنامی اتنی بڑھی کہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اسلام آباد سے نکال دیے گئے ۔تدبیر کنند بندہ ، تقدیر کنند خندہ۔ 9برس ہونے کو آئے ، ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں دو پاکستانیوں کے قتل اور قومی سلامتی کے دوسرے امور سے متعلق بد مزگی بہت بڑھ گئی تو وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے جان لیا کہ پیپلزپارٹی دفن ہونے والی ہے ، مستعفی ہو گئے ۔ نون لیگ اور ابھرتی ہوئی پی ٹی آئی سے سودا بازی شروع کی کہ کہاں دام زیادہ لگتے ہیں ۔ موقع پرستی میں تو کوئی کلام نہیں لیکن لوٹ مار سے شغف نہیں ۔ نسل درنسل شاہ رکنِ عالم کے مزار کی آمدن پہ پلتے آئے ہیں ۔فقط سیاسی عہدے کی ضرورت ہوتی ہے۔ نشہ بڑھتا ہے ، شرابیں جو شرابوں میں ملیں ہماری اشرافیہ یہی ہے ۔ زندگی سے بھاگی ہوئی ، زندگی سے بھیک مانگتی ہوئی ۔

ہمیشہ سے حکمرانوں کے سائے میں سرسبز اور آزادی کی دھوپ میں مرجھانے والی۔ ظاہر ہے کہ ملتان میں گیلانی خاندان ہی ان کا سب سے بڑا حریف تھا ۔ دائمی حسد کا مضبوط رشتہ ۔ان دنوں ایک واقعہ وہ سنایا کرتے کہ وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے مالی جرائم کا پلندہ لے کر وہ ایوانِ صدر پہنچے ۔ زرداری صاحب نے جواب دیا : اگر چند کروڑ روپے یوسف رضا نے بنا لیے تو حرج ہی کیا ۔ شاہ محمود کہتے ہیں کہ چالیس برس سیاست کی ، گھاس نہیں کھودتا رہا ۔ ایوانِ صدر میں گھاس ہی کھودی ، ٹکا سا جواب لے کر واپس آگئے ۔ بلاول بھٹو کے واویلے سے آشکار ہے کہ جعل سازوں کی اکثریت پیپلزپارٹی سے تعلق رکھتی ہے ۔ سب سے سنگین پہلو تو یہی ہے مگرمسئلہ صرف یہی ایک نہیں ۔ اس بالٹی میں اور بھی کئی چھید تھے ۔ مثلاً جن کے ذریعے رقوم بھیجی جاتیں ، ایک حصہ وہ ہڑپ کر جاتے ۔ بے نوا ، بے چارے غریب دیہاتی ان کے رحم و کرم پر تھے ۔ ایسے افسر بھی بہت سے تھے، جعلی فہرستیں جنہوں نے بنائیں ۔ ہر ماہ لاکھوں روپے ہڑپ کر جاتے ۔ کچھ رودادثانیہ نشتر نے سنائی ، کچھ پہلے سے معلوم ۔ اصلاحی پروگراموں اور نئے منصوبوں کے بارے میں ثانیہ نشتر بتاتی رہیں اور میں سنتا رہا ۔ مثلاًیہ کہ چالیس لاکھ بیوائوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے الگ کر کے ان میں تیس لاکھ کا اضافہ کیا جائے گا ۔ ان میں سے ہر ایک کو دو ہزار روپے ہر ماہ پیش کیے جائیں گے ۔اربوں روپے بینکوں میں پڑے رہتے اور ان کا منافع یہ ہضم کر جاتے ۔ اب نئے معاہدے بینکوں سے کیے ہیں ۔ اندازہ ہے کہ کروڑوں روپے بچ رہیں گے اور محتاجوں کے کام آئیں گے ۔ بار بار دہرایا گیا وہ شعر ،دھواں دیتا رہا مصحفیؔ ہم تو یہ سمجھے تھے کہ ہوگا کوئی زخم تیرے دل میں تو بہت کام رفو کا نکلا محترمہ ثانیہ نشتر کچھ اور تفصیلات بتانے پرآمادہ تھیں مگر اجازت چاہی اور وعدہ کیا کہ پھر حاضر ہوں گا ۔ سرکاری خزانے میں جہاں دیکھو، لوٹ مار ہی لوٹ مار ۔ ستم یہ ہے کہ چلن اب بھی وہی ہے ۔جہاں خوش بختی سے ثانیہ نشتر جیسا کوئی نیک طینت آپہنچا ورنہ وہی چھچھورے ، وہی ابن الوقت ، وہی کاسہ لیس اور وہی طفیلی ۔وہی بے حسی ، وہی کم نظری۔ثانیہ ایک ہی ہیں‘ کپتان کوڈھنگ کا کوئی دوسرا اجلا آدمی کیوں نہ مل سکا؟ ترجیحات حکمران کو طے کرنا ہوتی ہیں ، مردانِ کار کا انتخاب بھی ۔ آدمی کی بجائے اگر وہ دیوتا بن جائے اور خود سے فرصت ہی نہ پا سکے ؟WORST, CIRITIC, OF, IMRAN KHAN, HAROON RASHEED, ADMIRING, HIM, AT, HIS, QUALITIES۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
WHAT, ARE, THE, KINDS, OF, WIVES, BHATTI, COLUMNS
Previous Post اپنی بیوی ، ہمسائی اور گلاب جامن ۔۔۔ سیاست کے موضوع سے ہٹ کر ارشاد بھٹی کی ایک دلچسپ تحریر ، جو آپ کا سارے دن کا موڈ خوشگوار کردے گی
Next Post قصور میں لڑکیوں کو چھیڑنے پر پولیس نے دی موقع پر سزا

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.