
پرویز رشید نے کہا کہ وزارت قیادت کی امانت تھی ، نہیں رہی تو کوئی فرق نہیں پڑا
پرویز رشید نے کہا کہ وزارت قیادت کی امانت تھی ، نہیں رہی تو کوئی فرق نہیں پڑا ۔ ان کیلئے قابل عزت انکی جمہوریت ، قیادت اور جماعت سے وابستگی تھی اور ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت آنے پر سب کچھ سامنے آ جائے گا ۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا انکی پہچان وزارت نہیں سیاسی کارکن ہونا ہے ، ملک اور جمہوریت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

