yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نومنتخب وزیراعظم عمران خان کی لکھی ہوئی تقریر کی بجائے جذباتی تقریر کیوں کی؟ تجزیاتی رپورٹ میں انکشاف ہو گیا

Web Editor August 18, 2018August 18, 2018 1 min read
why, imran, khan, raised, emotional, voice, instead, of, written, speech
Share this:

لاہور(ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان وزیراعظم منتخب ہونے کے بعداپوزیشن کے احتجاج پرجذباتی اور غصے میں آگئے،عمران خان نے لکھی تقریر کی بجائے زبانی جلسے والی تقریر کردی، وہی پرانی باتیں اور الزامات دہرا دیے، جبکہ نومنتخب وزیراعظم سے توقع کی جارہی تھی کہ وہ حکومتی پالیسی سازی پرمبنی تقریر کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں پالیسی میکر ز کو حیران جبکہ جذباتی کارکنان کوایک بار پھر اکسادیا ہے۔عمران خان کی تقریرایوان میں وزیراعظم کی نہیں بلکہ اپوزیشن لیڈر کی تقریر لگ رہی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے لکھی تقریرکرنا اس لیے گوارا نہ کیا کہ کہیں یہ تنقید نہ کی جائے کہ عمران خان نے لکھی ہوئی تقریر پڑھی ہے۔کیونکہ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی اور وزیراعظم عمران خان اپنے انتخابی جلسوں میں نوازشریف کی پرچی اور لکھی ہوئی تقاریر پر تنقید کرتے رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نومنتخب وزیراعظم کیلئے انتہائی مئوثر اور اسٹریٹجی اور پالیسی سازی پرمبنی تقریر لکھی گئی تھی۔ جس میں اپوزیشن اور حکومتی معاملات سمیت تمام چیزوں کا احاطہ کیا گیا تھا۔ تاہم عمران خان کے منتخب ہونے کے بعد جب اپوزیشن نے اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج شروع کردیا اور ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا تو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی طیش میں آگئے انہوں نے لکھی تقریر کی بجائے زبانی کلامی تقریرہی کردی، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ عمران خان سے لکھی تقریر اس لیے نہیں کروائی گئی کہ سیاسی مخالفین یہ نہ کہیں کہ عمران خان نے لکھی ہوئی تقریر پڑھی ہے۔نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس ملک میں سب سے پہلے ہم نے کڑا احتساب کرنا ہے۔ جن لوگوں نے اس ملک کولوٹا اور مقروض کیا ،وعدہ کرتا ہوں ان کو نہیں چھوڑوں گا۔کسی قسم کا کسی ڈاکو کواین آر او نہیں ملے گا۔میں نے 22سال جدوجہد کی، مجھے کسی ڈکٹیٹر نے نہیں پالا تھا۔ میں اپنے پیروں پریہاں پہنچا ہوں۔۔میرا باپ سیاست میں نہیں تھا۔ نہ میرا کوئی تجربہ تھا۔مجھے انہوں نے کہا کہ جوکرپٹ لوگ ملک کاپیسا لوٹ کرباہر لے کرگئے واہ واپس لے کرآئیں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ میں دھاندلی کے ایشو پرحمایت کریں گے۔کیونکہ ہم نے دھاندلی نہیں کی ہے۔میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ مجھے کوئی بلیک میل نہیں کرسکتا۔ سڑکوں پرنکلو، اگر دھرنا دینا ہے توہم آپ کوکنٹینر دیں گے۔ ہم کھانے بھی پہنچائیں گے اور لوگ بھی بھیجیں گے۔ڈی چوک آپ کے سامنے ہے۔ لیکن جو مرضی کرلیں آپ کواین آر او نہیں ملے گا۔عمران خان کی تقریر پر ان کی جذباتی تقریر کوبعض طبقات نے بڑی زبردست تقریر قراردیا تووہاں سنجیدہ طبقات اور پالیسی میکرز کی جانب سے ان کی تقریرپرمایوسی کا اظہار بھی کیا گیا۔ تاہم اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی تقریر بھی انتہائی جذباتی تقریر

تھی۔انہوں نے الیکشن میں دھاندلی کیخلاف پارلیمانی کمیشن بنانے سمیت پارٹی قیادت کیخلاف کاروائی اور ن لیگ کے حکومتی ادوار میں ترقیاتی کام اور بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کے خاتمے کی کارکردگی کوبھی اجاگر کیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ دھاندلی پرپارلیمانی کمیشن بنایا جائے جو تحقیقات کرے۔ کمیشن دھاندلی کا پتا لگا کرذمہ داروں کوکیفرکردار تک پہنچائے۔کمیشن 30 دنوں میں تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ پیش کرے۔ شہبازشریف نے کہا کہ مطالبے کے منظور ہونے تک ایوان کی کاروائی کونہیں چلنے دیں گے۔ لیکن ان کے برعکس چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انتہائی مئوثر تقریر کی۔بلاول بھٹو زرداری نے دھاندلی کے باوجود نومنتخب وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی، اور انتخابات کے دوران شہید ہونے والے ہارون بلور ،سردار سراج رئیسانی سمیت تمام شہداء کوخراج عقیدت پیش کیا۔ اسی طرح انہوں نے اپنی شہید والدہ اور شہید نانا کی تاریخ کوبھی اجاگر کیا۔انہوں نے عمران خان کی الزام تراشی پرتنقید اور عمران خان کوان کے وعدے بھی یاد دلائے اور دھاندلی سے متعلق اپنا بھرپور مئوقف بھی پیش کیا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
the, new, chief, minister,punjab, buzdar, have, no, electricity, in, his, house, imran, khan,why, select, him, lets, see
Previous Post عمران خان کی جانب سے نامزد کیے جانے والی وزیر اعلیٰ پنجاب وہ واحد ایم پی اے ہیں جن کے گھر بجلی نہیں ہے، کپتان نے انہیں کیوں منتخب کیا ؟ وجہ جان کر آپ عش عش کر اٹھیں گے
Next Post عمران خان کے حلف لینے سے قبل ہی تبدیلی والوں کے لیے وارننگ جیسی خبر : چیف جسٹس نے اہم معاملے کا نوٹس لے لیا
chief justice, took, notice, alarming, for, tabdeeli

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.