yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

: عمران خان نے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ کیوں بنایا ؟ صرف ایک شخص کو صرف ایک پیغام دینے کے لیے

Web Editor February 2, 2019 1 min read
Why Imran Khan made Usman Bukhari Chief Minister? To give only one person only one message
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) غلطی سے ٹی وی لگا لیا، 15 منٹ میں کوئی ایک درجن چینل بدلے اور پتہ چل گیا کہ کائنات میں جو بھی خرابیاں ہیں اس کے ذمہ دار عثمان بزدار ہیں جو پنجاب کے وزیراعلیٰ ہیں۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ بننے سے پہلے وہ کیا تھے کم لوگ ہی جانتے ہیں۔ نامور کالم نگار محمد حنیف بی بی سی کے لیے اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔انھیں عمران خان نے وزیراعلیٰ کیوں بنایا یہ بات اور بھی کم لوگ جانتے ہیں۔ کوئی کہتا ہے کہ بننا جہانگیر ترین نے تھا وہ نااہل ہوئے تو انھوں نے اپنا بندہ بنوا لیا۔ کوئی کہتا ہے کہ بس گھڑے میں سے پرچی نکالی گئی ہے۔ زیادہ سیانے لوگ کہتے ہیں کہ عمران خان نے شہباز شریف کو پیغام دینا ہے کہ تو بڑا خادم اعلیٰ بنا پھرتا تھا، اب جو میرا خادم ہو گا اس کا حکم چلے گا۔ کوئی کہتا ہے کہ اسلام آباد کو اقتدار کا راستہ لاہور سے ہو کر جاتا ہے اس لیے ایسا بندہ چاہیے جس کا کوئی گروپ نہ ہو، جو تشکّر کے بوجھ تلے دبا رہے اور ہر صبح آنکھیں ملتا ہوا اٹھے اور اپنے آپ کو یاد دلائے کہ میں وزیراعلیٰ ہوں۔ابھی چند دن قبل ہمارے صحافی بھائی بزدار صاحب کی پروٹوکول کی گاڑیاں گن رہے تھے۔ بار بار کوئی کہتا تھا یہ ہے کوئی سادگی، یہ ہے تبدیلی؟ پھر کہیں سے کوئی کلپ ہاتھ آتا گیا جس میں پولیس کے آئی جی صاحب کوئی ٹرافی وصول کرنے کے بعد ان کی طرف مصافحے کے لیے ہاتھ بڑھاتے ہیں اور وہ دوسری طرف چل پڑتے ہیں۔سیاسی تجزیہ نگار بھی ہر دوسرے دن یاد دلاتے ہیں کہ عمران خان کی ٹیم کے کمزور ترین رکن ہیں انھیں انتظامی امور کا کوئی تجربہ نہیں۔ فن خطابت سے ناواقف ہیں، صحافیوں کے ساتھ بات کرنے کا ڈھنگ نہیں آتا۔ انگریزی چھوڑیں ان کی تو اردو بھی مشکوک ہے۔ کسی نے ابھی تک یہ نہیں کہا کہ بزدار صاحب کو چھری کانٹے سے کھانا کھانا نہیں آتا، یہ جب باہر سے آنے والے حکمرانوں کے ساتھ طعام کریں گے تو پاکستان کی بےعزتی ہو گی۔ مجھے ان سب اعتراضات سے تعصب کی بو آتی ہے۔ وہ تعصب جو شہریوں میں دیہات سے آنے والوں کے لیے پایا جاتا ہے۔ یہ وہی تعصب ہے جو انگریزی بولنے والے اردو بولنے والوں سے روا رکھتے ہیں۔ وہی احساسِ برتری ہے جو اردو بولنے والے پنجابی بولنے والوں کے سامنے محسوس کرتے ہیں اور اسی طرح کی رعونت جو پنجابی بولنے والی سرائیکیوں کے ساتھ برتتے ہیں۔ تعصبات کی سماجی سیڑھی میں بزدار صاحب سب سے نیچے ہیں۔ پسماندہ علاقے کے بھی ہیں اور سرائیکی بھی۔ عمران خان کے مخالفین اور مجھے لگتا ہے کہ ان کے کئی حامی بھی اکثر یہ سوچتے پائے جاتے ہیں کہ عمران خان کو آخر عثمان بزدار میں ایسا کیا نظر آتا ہے۔عمران خان جواب دے چکے ہیں کہ وسیم اکرم، لیکن یار لوگوں کو یقین ہی نہیں آتا۔ اوپر سے نئے پاکستان میں پرانا صحافیوں کا وطیرہ بن گیا ہے کہ وہ چاروں طرف خبروں کے لیے نظر دوڑاتے ہیں جو سب سے بیچارہ ٹارگٹ دکھائی دیتا ہے اس پر چاند ماری شروع کر دیتے ہیں۔ یہاں کراچی سے لے کر خیبر تک ہر دوسرے دن پشتون اپنے لاپتہ پیاروں کے لیے، اپنے معذور بچوں کے لیے انصاف مانگتے ہیں۔ ان کی باتیں آپ کو کسی چینل پر نظر نہیں آئیں گی۔ سینکڑوں افراد کا مبینہ قاتل عمرہ کرنے کی اجازت مانگتا پھرتا ہے۔ کراچی شہر بلکہ پاکستان کی سب سے بلند عمارت میں آگ لگ جاتی ہے، کوئی خبر نہیں چلتی کیونکہ عمارت کا مالک اشتہار دیتا ہے اور یہ ہمارے اردگرد کی خبریں ہیں۔ قومی سلامتی کے ذمہ داروں کا تو ذکر ہی کیا کیونکہ وہاں تو بڑوں کے بھی پر جلتے ہیں۔ اس میں لے دے کر بچتا ہے تو عثمان بزدار جو کچھ نہ کرے تو کہتے ہیں نکما ہے، کچھ کرے تو کہتے ہیں غلط کیا۔ نہ بولے تو کہتے ہیں کہ اس کے پاس کچھ کہنے کو ہی نہیں اور بولے تو کہتے ہیں بونگیاں مار رہا ہے۔ بزدار بیچارہ کیا کرے؟قصور خود پی ٹی آئی والوں کا بھی ہے۔ انھوں نے امیدیں ایسی بنا لی ہیں کہ عمران خان کا ساتھی اسد عمر کے لیول کا ہو۔ یعنی جرنیل کے گھر پیدا ہو۔ اینگرو کا بڑا افسر رہا ہو۔ اب ہر صبح اٹھ کر سٹرنگز کے گانے سن کر جوش میں آتا ہو، پھر پاؤلو کوہیلو کے قول ٹویٹ کرتا ہو اور پھر تھک ہار کر دال والے ہوٹل پر دیسی گھی کے تڑکے والی دال کھاتے ہوئے ویڈیو بنا کر شام تک وائرل ہو کر سو جاتا ہو۔ فی الحال دال والی ویڈیو دیکھو اور عثمان بزدار کی جان بخشو۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The friend of the country opened his mouth's mouth for Imran Khan,
Previous Post دوست ملک نے اپنے خزانوں کے منہ عمران خان کے لیے کھول دیے،
Next Post پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹی 20 میچ کے دوران کیا انتہائی شرمناک حرکت کا مظاہرہ ہوتا رہا
During the first T20 match between Pakistan vs South Africa, what was the most embarrassing moment?

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.