yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

عمران خان کو بھی عدالت میں پیش ہونا ہو گا کیونکہ ۔۔۔ آج چیف جسٹس ثاقب نثار نے یہ ریمارکس کیوں دیئے؟

Web Editor October 29, 2018 1 min read
Why did the Chief Justice Saqib Nisar give this remarks today?
Share this:

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ تجاوزات کوریگولرائزکرنے کیلئے جرمانہ اداکرناہوگا،سب سے پہلے وزیراعظم عمران خان جرمانہ دیں گے،جرمانہ ادانہ کرنے پروزیراعظم کوعدالت پیش ہوناہوگا۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے بنی گالہ تجاوزات کوریگولرائزکرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی،
چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ عمران خان نے تجاوزات سے متعلق مسئلہ خود اٹھایا تھا، اب وزیراعظم بننے کے بعدسب کچھ ان کے اختیارمیں ہے،شام تک تجاوزات کوریگولرائزکرنے کامسئلہ حل کریں،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عمران خان جرمانہ اداکرکے دوسروں کیلئے مثال بنیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں آج اس معاملے پراجلاس ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی، 4 بجے تک اجلاس کانتیجہ عدالت کوبتائیں۔چیف جسٹس نے سی ڈی اے چیئرمین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ افسران آپ کوچلنے نہیں دیں گے،سی ڈی اے میں سب سے زیادہ گڑبڑہے،سی ڈی اے کو 10 روزکاوقت دیاتھا،پیشرفت نہیں ہوئی،عدالت نے بنی گالہ تجاوزات ریگولرائزکرنے کے معاملے پرسماعت کل تک ملتوی کردی۔ جبکہ دوسری جانب احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 10 دن کی توسیع کرتے ہوئے 3 روزہ راہداری ریمانڈ بھی منظور کرلیا، جس کے بعد سماعت 7 نومبر تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔نیب پراسکیوٹر کی جانب سے احتساب عدالت سے شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع کی استدعا کی گئی تھی۔
احتساب عدالت میں آشیانہ ہاؤسنگ کیس کی سماعت کے موقع پر شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ ان کے ہمراہ پیش ہوئے، جبکہ ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز بھی عدالت میں موجود تھے۔شہباز شریف نے کمرہ عدالت میں دستاویزات کا جائزہ لیا اور اپنی صفائی میں خود دلائل دیئے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے عدالت کے روبرو کہا کہ انہیں جھوٹے کیسز میں ملوث کیا گیا اور نیب حکام انہیں بلیک میل کرتے ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انہیں بلڈ کینسر ہے، لیکن ان کا چیک اپ بھی نہیں کروایا جا رہا۔انہوں نے عدالت کے روبرو کہا، ‘میں موت کے منہ سے واپس آیا، اللہ بہت بڑا ہے اس نے مجھے صحت دی، میں نے ایک ہفتہ پہلے نیب سے درخواست کی کہ میرا خون کا ٹیسٹ کرائیں، میں نے بار بار یاددہانی کرائی، لیکن مجھے بتایا گیا کہ ہم نے اوپر بتا دیا ہے، جب حکم آئے گا تو بتادیں گے’۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ‘میری ضرورت ہے کہ میں ڈاکٹر سے مکمل چیک اپ کراتا رہوں’۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ انہیں فیملی سے ملاقات بھی نہیں کرنے دی جا رہی۔ان کا کہنا تھا، ‘دشمن ملک بھارت کے ایجنٹ کلبھوشن کو فیملی سے ملاقات کی اجازت ملی، لیکن مجھے فیملی سے ہفتہ وار ملاقات بھی کرنے نہیں دی جارہی’۔
ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ‘مجھے اللہ نے پوتا عطا کیا ہے، جس پر میں شکرگزار ہوں’۔اس موقع پر نیب کے وکیل نے اعتراض کیا، جس پر شہباز شریف نے کہا کہ ‘میں انسان ہوں، ایک پاکستانی ہوں، لوگوں کواپنی رائےبیان کرنے دیں’۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ‘اللہ تعالیٰ کی عدالت سب سے بڑی ہے، میں نے صوبے کی خدمت کی ہے اگر یہ جرم ہے تو میں کرتا رہوں گا’۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ‘میرے حقوق ہیں جو مجھے نہیں دیئے جارہے، میرے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، لیکن یہ وقت انشاء اللہ گزر جائےگا’۔دوران سماعت شہباز شریف نے جج کے سامنے ایک شعر کا مصرع ‘یہ کون بول رہا تھا خدا کے لہجے میں’ بھی پڑھا۔اس موقع پر نیب وکیل نے اعتراض کیا کہ ‘شہباز شریف اپنے خلاف الزامات کا خود عدالت میں جواب دے رہے ہیں’۔تاہم نیب وکیل کے بار بار بولنے پر احتساب عدالت کے جج نے شہباز شریف کو ہدایت کی کہ ‘آپ کھل کر بات کریں’۔شہباز شریف نے کہا، ‘میں نے کامران کیانی کا راز قومی اسمبلی میں کھول دیا، میں عدالت میں ثبوت کے ساتھ بات کروں گا’۔شہباز شریف نے عدالت میں پہلی نیلامی کے لیے ہونے والی میٹنگ کے منٹس بھی عدالت میں پیش کردیئے اور کہا کہ ‘دسمبر 2013 سے اکتوبر 2014 تک کی کارروائی ہے اور میں 27فروی 2014 کے منٹس پڑھ کر سنا رہا ہوں’۔ان کا کہنا تھا، ‘پچھلی مرتبہ بھی کہا تھا کہ میں نے پہلی بڈنگ کینسل نہیں کی، دسمبر 2014 میں دوبارہ بڈنگ ہوئی جو پی ایل ڈی سی نے کی، میں نےکامران کیانی کا ٹھیکہ کینسل کیا، 50 بڈز آئیں میں نے سپورٹ کیا اور علاؤالدین کی تعریف کی’۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The Big Window of President....
Previous Post صدر مملکت کا بڑا کھڑاک: اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد پر ایسی بات کہہ دی جس کی آپ بھی تائید کریں گے
Next Post ایسی کون سی چیز ہے جو حکومت ۔۔۔ مریم اورنگزیب نے حکومت سے انوکھا مطالبہ کر ڈالا
What's the matter that the government ..

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.