yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ہماری زندگیاں بے سکون کیوں ہوگئی ہیں؟

Web Editor November 11, 2017November 11, 2017 1 min read
Why are our lives uncomfortable?
Share this:

حالیہ دنوں میں پاکستان میں سائنس و ٹیکنالوجی کی اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے والے صف اول کے ادارے ’’نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی‘‘ (نسٹ) کے ایک طالب علم کی خود کشی کا انتہائی افسوسناک واقعہ منظر عام پر آیا۔ 24 سالہ اعزاز گزشتہ ایک سال سے اچھی نوکری کی تلاش میں تھا اور مطلوبہ نوکری نہ ملنے کے باعث سخت دباؤ کا شکار ہو کر ایک دن اس نے اپنی زندگی ختم کرلی۔ اس کے والد کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ کئی ماہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا اور اس کا علاج چل رہا تھا۔ یہ وہ واقعہ تھا جو منظر عام پر آیا اور خبروں کی زینت بنا لیکن حقیقتاً اس طرح کے کئی واقعات ہمارے ارد گرد آئے دن رونما ہوتے رہتے ہیں۔

کوئی نفسیاتی دباؤ کا شکار ہوتا ہے تو کوئی معاشی بوجھ کا، کسی کو والدین سے شکایت ہوتی ہے تو کوئی اپنی اولاد کے رویّے سے پریشان ہوتا ہے۔ وجہ چاہے کچھ بھی ہو، یہاں سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا ہمارے نوجوان اتنے کم ہمت اور بزدل ہوتے جارہے ہیں کہ انہیں اپنے مسائل کا حل صرف موت میں نظر آتا ہے؟ آخر ان کے اس رویّے کا ذمہ دار کون ہے؟ یہ ہم سب کےلیے ایک سوالیہ نشان ہے جس کا جواب ہمیں بہر صورت تلاش کرنا ہے۔

انسان کی فطرت ہے کہ وہ ہمیشہ خوب سے خوب تر کی تلاش میں اپنے آپ کو مگن رکھتا ہے۔ اللہ تعالی نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے، سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے نوازا ہے۔ وہ یقیناً اس بات کا مکمل حق رکھتا ہے کہ جتنا ممکن ہوسکے اپنے اور اپنے اہل و عیال کو زندگی کی تمام تر ضروریات مہیا کرے۔ لیکن کیا صرف اسی کو زندگی کا محور بنا لینا درست ہے؟

آج ہمارا معاشرہ تیزی سے بگاڑ کا شکار ہوتا جارہا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ مقابلہ بازی اور طبقاتی نظام ہے۔ اگرچہ صحت مندانہ مسابقت اچھی چیز ہے اور لوگوں کو اچھے کاموں میں ایک دوسرے سے مقابلہ کرنا چاہیے لیکن فی زمانہ لوگ بحیثیت مجموعی دوسرے کو کچل کر آگے بڑھنے کے سفر میں گامزن نظر آتے ہیں۔ والدین بچوں کو اچھی تربیت دینے کے بجائے اچھا اسٹیٹس دینے کی فکر میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

فریدہ باجی کا بیٹا کلفٹن کے بڑے اسپتال میں پیدا ہوا تھا۔ میں محلے کے اسپتال کی ڈاکٹر کو کیوں دکھاؤں؟ رشتہ دار بچے کو دیکھنے آئیں گے تو کیا سوچیں گے؟ فریحہ بھابی کا بیٹا ڈیفنس کی مہنگی مونٹیسری میں پڑھتا ہے۔ ہم اپنے بچے کو معمولی اسکول میں داخل کیوں کرائیں؟ آخر معاشرے میں ہماری بھی کوئی عزت ہے۔ دعوت میں سب نے ڈیزائنر ڈریس پہنے ہوئے تھے۔ مجھے اپنے عام سے جوڑے کو دیکھ کر اتنی شرمندگی ہورہی تھی کہ کیا بتاؤں۔ اسی طرح کی کئی ہزار باتیں جو ہماری زندگی کا سکون غارت کیے جارہی ہیں۔ خوب سے خوب تر کی تلاش میں ہم اپنے آپ کو تباہ کئے جارہے ہیں۔ اچھے سے اچھا کھانا، اچھے سے اچھا پہننا، پرآسائش گھر، مہنگے ترین اسکولوں میں بچوں کو تعلیم دلوانا، یہی سب کچھ زندگی کا مقصد بنتا جا رہا ہے۔

ایک بار اپنے آپ سے سوال کیجیے، اپنا محاسبہ کیجیے۔ کیا یہی زندگی ہے جسے آپ جینا چاہتے تھے؟ کیا اسی بے سکونی کے آپ طلب گار تھے؟ یقیناً نہیں۔

زندگی بہت خوبصورت شے ہے، اسے پرسکون بنانے کی کوشش کیجیے۔ لوگوں کی باتوں کا ڈر نکال کر اپنی زندگی جینے کی کوشش کیجیے۔ ماں باپ کی ذمہ داری صرف بچوں کو مہنگے اسکول کالج میں تعلیم دلوانا اور پر آسائش زندگی دینا نہیں بلکہ ان کی اصل ذمہ داری ان کی بہترین تربیت کرنا ہے۔ ان کو زندگی کی اونچ نیچ کا مقابلہ ڈٹ کر کرنے کا ہنر سکھانا ہے۔

آج ہماری نوجوان نسل شدید مایوسی کا شکار ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ان کے اندر قناعت پسندی جیسی نعمت کی شدید کمی ہے۔ ماں باپ نے کسی نہ کسی طرح کوشش کر کے پروفیشنل ڈگری تو دلوادی لیکن اعلیٰ ترین نوکری تو اب خود ہی تلاش کرنی ہے! معمولی نوکری سے ابتداء کی تو عزت میں کمی آجائے گی اور اعلیٰ نوکری تجربے کے بغیر ملے گی نہیں۔ نتیجہ کیا نکلتا ہے؟ ماں باپ اور لوگوں کے روز روز کے سوالوں سے تنگ آکر زندگی سے فرار کے طریقے ڈھونڈھے جاتے ہیں۔ اچھے اچھے گھرانوں کے نوجوان نشہ، چوری اور ڈکیتی جیسے جرائم کا شکار ہوجاتے ہیں۔ یا جنہیں کوئی راستہ نظر نہیں آتا وہ خود کشی جیسا حرام عمل کر بیٹھتے ہیں۔ قصور ان بچوں کا نہیں ہوتا، ان کی تربیت کا ہوتا ہے، ارد گرد کے بے حس لوگوں کا ہوتا ہے جنہوں نے بچپن سے بچے کے دماغ میں بڑا آدمی بننے کا خواب ٹھونسا ہوتا ہے لیکن یہ نہیں سمجھایا ہوتا کہ بڑا آدمی بننے سے پہلے چھوٹا بننا پڑتا ہے۔ محنت اور کوشش کی سیڑھی پر چڑھ کر کامیابی کو خوش آمدید کہنا پڑتا ہے۔

والدین اپنی بساط سے بڑھ کر بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوا کر یہ امید لگا لیتے ہیں کہ اگلے دن ان کا بچہ لاکھوں کمانے لگے گا۔ حقیقت کی دنیا میں ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے۔ خدارا اپنی اولادوں کو محنت کرنا اور خود پر بھروسہ کرنا سکھائیے، انہیں مناسب وقت دیجیے۔ معمولی تنخواہ پر طعنے دینے کے بجائے ان کی حوصلہ افزائی کیجیے۔ وہ یقیناً ایک دن کامیابی سے ہم کنار ہوں گے۔ ان کی نفسیات اور خواہشات کو سمجھنے کی کوشش کیجیے۔ رزق کا وعدہ تو اللہ تعالیٰ نے اپنے ذمے لیا ہوا ہے، وہ تو سب اپنے نصیب کا حاصل کرکے رہیں گے۔ اپنی اولادوں کوشارٹ کٹ کا عادی نہ بنائیے۔ یہ صرف وقتی فائدہ تو پہنچا سکتا ہے لیکن مسلسل محنت، مستقل مزاجی اور اپنی ذات پر بھروسہ ہی اصل کامیابی کا ضامن ہے۔

قناعت پسندی اور محنت کے زیور سے آراستہ ہو کر، لوگوں کا خوف اور اسٹیٹس حاصل کرنے کی خواہش نکال کر زندگی گزار کر دیکھیے۔ یقین جانیے بہت پرسکون نیند آئے گی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Who did she complain about this cruelty?
Previous Post وہ اس ظلم کی شکایت کس سے کرتی؟
Next Post آپ کو مسکرانے پر مجبور کردینے والی جانوروں کی دلچسپ تصاویر
Interesting pictures of animals forced to smile you

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.