yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اختر مینگل کون ہیں؟ چاغی کے پہاڑوں میں پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے بعد اچانک نواز شریف نےان کی بلوچستان میں حکومت کیوں ختم کی تھی؟ معروف صحافی حامد میر کے سنسنی خیز انکشافات

MH Kazmi November 11, 2019 1 min read
who, is, akhtar mengal, and, why, nawaz shareif, used,to, blow, his, provincial, government, in, 1997, when, nuclear, tests, were, in, process
Share this:

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نیب کے ملزم شہباز شریف کے تو پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے مگر وہ خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر کیوں جاری نہیں کر رہے ، حکومتی اتحادی اختر مینگل نے اسمبلی میں کھڑے ہو کر ایسا کیا سچ بول دیا کہ حکومت پیچ و تاب کھا کررہ گئی، حامد میر کے

شعبہ صحافت کی کالی بھیڑیں!

 

سنسنی خیز انکشافات۔ تفصیلات کے مطابق ملک کےمعروف صحافی ، تجزیہ کار، کالم نگار حامد میر اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان عمران خان کے ایک اتحادی کی تقریر کے دوران باربار ڈیسک بجا رہےتھے اور تحریک انصاف کے وزراء بے بسی کے ساتھ ایک دوسرے کو دیکھ رہے تھے۔ میری نظروں کے سامنے ماضی کے بہت سے واقعات کی فلم چلنے لگی اور یہ محسوس ہونے لگا کہ مسلم لیگ (ن) والے ڈیسک نہیں بجا رہے بلکہ اپنا سر پیٹ رہے ہیں اور منہ بھی نوچ رہے ہیں ۔قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کی اکثریت بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے چار ووٹوں پر قائم ہے ۔ اس پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا ووٹ تو دیا لیکن کابینہ میں شمولیت سے معذرت کی اور کہا کہ وہ ان وعدوں کے پورا ہونے کا انتظار کریں گے جو تحریک انصاف نے ایک تحریری معاہدے کی صورت میں بی این پی (مینگل) کے ساتھ کئے اور تحریری معاہدے کے چھ نکات میں لاپتہ افراد کی بازیابی بھی شامل ہے۔1998ء میں پاکستان نے چاغی کے پہاڑوں میں ایٹمی دھماکہ کیا تو بلوچستان کے وزیراعلیٰ اختر مینگل کو ان دھماکوں سے بے خبر رکھا گیا۔ اس موقع پر اختر مینگل نے یہ شکوہ کیا کہ جس صوبے کے پہاڑوں میں ایٹمی دھماکہ کیا گیا اس صوبے کے منتخب نمائندوں کو اعتماد میں لینا کیوں ضروری نہ سمجھا گیا؟ بجائے کہ یہ شکوہ پیار محبت سے دور کیا جاتاوزیر اعظم نواز شریف نے اختر مینگل کو گستاخی کی سزا دینے

کا فیصلہ کیا اور پیغام بھجوایا کہ وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دو ورنہ تمہیں تحریک عدم اعتماد کے ذریعہ ہٹا دیا جائے گا۔ اختر مینگل نے بمشکل ڈیڑھ سال بھی وزارت اعلیٰ میں پورا نہیں کیا تھا۔ انہوں نے جوڑ توڑ کے ذریعہ حکومت بچانے کی بجائے حکومت چھوڑ دی۔ گزشتہ جمعہ کی دوپہر اختر مینگل قومی اسمبلی میں تقریرکیلئے کھڑے ہوئے تو میرا خیال تھا کہ ایک دفعہ پھر وہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کریں گے لیکن جب انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا تو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ڈیسک بجانے والوں میں سب سے آگے تھے ۔اختر مینگل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہے تھےکہ یہ پارلیمنٹ ہےکوئی مغلیہ دربار تو نہیں اس پارلیمنٹ کے قواعدوضوابط کے مطابق آپ کو فوری طور پر خواجہ سعد رفیق کا پروڈکشن آرڈر جاری کرنا چاہئے۔ ایک دن پہلے جب شہباز شریف نے یہ مطالبہ کیا تھا تو اسد قیصر نے ایوان کو بتایا تھا کہ وہ وزارت قانون سے صلاح مشورہ کر رہے ہیں لیکن ان کا یہ صلاح مشورہ بہت لمبا ہو چکا تھا۔ اختر مینگل کو اطلاع مل چکی تھی کہ اسد قیصر کوخواجہ سعد رفیق کا پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے روک دیا گیا تھا۔حکومت چاہتی تھی کہ شہباز شریف کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا سربراہ قبول کرکے اس نے جو خاک چاٹی ہے اور ہذیمت اٹھائی ہے وہ خواجہ سعد رفیق کے ایوان میں آنے سے مزید نہ بڑھ جائے۔

اختر مینگل کا خیال تھا کہ اسپیکر صاحب نیب کے ایک ملزم شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر چکے ہیں اب نیب کےدوسرے ملزم خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے میں کوئی قانونی پیچیدگی نہیں ہے اور یہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے حکومت کو نقصان نہیں بلکہ سیاسی فائدہ ہو گا۔ پارلیمنٹ کی راہداریوں میں یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ رواں اجلاس میں خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہونگے اور شاید اسی لئے اختر مینگل نے وہ سچ بولنے کا فیصلہ کیا جس کی حکومتتوقع نہیں کر رہی تھی۔ اختر مینگل نے ایسا ہی ایک سچ 1998ء میں بولا تھا اس وقت نواز شریف وزیر اعظم اور اختر مینگل وزیر اعلیٰ بلوچستان تھے ۔1998ء میں پاکستان نے چاغی کے پہاڑوں میں ایٹمی دھماکہ کیا تو بلوچستان کے وزیراعلیٰ اختر مینگل کو ان دھماکوں سے بے خبر رکھا گیا۔ اس موقع پر اختر مینگل نے یہ شکوہ کیا کہ جس صوبے کے پہاڑوں میں ایٹمی دھماکہ کیا گیااس صوبے کے منتخب نمائندوں کو اعتماد میں لینا کیوں ضروری نہ سمجھا گیا؟ بجائے کہ یہ شکوہ پیار محبت سے دور کیا جاتا وزیر اعظم نواز شریف نے اختر مینگل کو گستاخی کی سزا دینے کا فیصلہ کیا اور پیغام بھجوایا کہ وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دو ورنہ تمہیں تحریک عدم اعتماد کے ذریعہ ہٹا دیا جائے گا۔ اختر مینگل نے بمشکل ڈیڑھ سال بھی وزارت اعلیٰ میں پورا نہیں کیا تھا۔ انہوں نےجوڑ توڑ کے ذریعہ حکومت بچانے کی بجائے حکومت چھوڑ دی۔اختر مینگل کے والد سردار عطاء اللہ مینگل بھی 1972ء میں بلوچستان کے وزیر اعلیٰ بنے تھے۔

یہ وہ حکومت تھی جس نے آتے ہی اردو کو صوبے کی سرکاری زبان بنانے کا اعلان کیا لیکن صرف نو ماہ کے بعد وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے سردار عطاء اللہ مینگل کی حکومت کو برطرف کر دیا اور کچھ عرصے کے بعدسپریم کورٹ آف پاکستان نے اردو کو بلوچستان کی سرکاری زبان بنانے والی جماعت نیشنل عوامی پارٹی ( نیپ) پر پابندی لگا دی ۔ نیپ پر پابندی نہ لگتی تو یہ آج بھی ایک وفاقی جماعت ہوتی لیکن ایک وفاقی جماعت کو ختم کرنے کی کوشش میں بہت سی علاقائی اور صوبائی جماعتیں پیدا کر دی گئیں۔آج اس کالعدم نیپ کا ایک حصہ بی این پی (مینگل) ہے، ایک حصہ اے این پی ہے، ایک حصہ نیشنل پارٹی ہے،کچھ لوگوں نے سوشلسٹ پارٹی بنالی، کوئی عوامی ورکرز پارٹی میں ہیں، کوئی علیحدگی پسند بن گیا کوئی عسکریت پسند بن گیا۔وفاق کو کمزور کرنے کی ذمہ داری صرف کسی ایک ڈکٹیٹر یا ایک سیاست دان پر عائد نہیں ہوتی ریاست کے تمام اداروں نے مل کر وفاق کو کمزور کیا ہے ۔ آپ اختر مینگل کو بطور ایک مثال دیکھ لیں۔ان کے خاندان اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں میں صرف ایک ادارہ اور ایک پارٹی ملوث نہیں ۔ جس کسی کو بھی طاقت اور اختیار ملا وہ ظلم و زیادتی میں برابر کا شریک تھا ۔کچھ لوگ پوچھتے ہیں یہ اختر مینگل کو لاپتہ افراد کی اتنی تکلیف کیوں ہے؟ اس کا بھائی تو ریاست کیخلاف برسر پیکار ہے ۔میں جواب میں پوچھتا ہوں تمہیں وہ بھائی تو یاد ہے جو ریاست کا باغی بن گیا وہ بھائی کیوں یاد نہیں جو ریاست نے 1976ء میںغائب کیا اور آج تک اس کا سراغ نہیں ملا۔پہلے بھی لکھ چکا ہوں پھر لکھ رہا ہوں جب سردار عطاء اللہ مینگل کی منتخب حکومت کو برطرف کیا گیا تو بلوچستان میں شورش نے جنم لیا۔اس شورش کو ختم کرنے کیلئے سردار عطاء اللہ مینگل کے برخوردار اسد اللہ مینگل کو کراچی میں بلخ شیر مزاری کے گھر سے اغواء کر لیا گیا۔ جب وزیر اعظم بھٹو نے آرمی چیف جنرل ٹکا خان سےپوچھا کہ اسد اللہ مینگل کدھر گیا تو جنرل ٹکا خان نے کہا کہ وہ گرفتاری کے دوران زخمی ہو گیا تھا اسے کراچی سے کوئٹہ کے درمیان کہیں دفن کر دیا گیا اب تو لاش کا بھی پتہ نہیں آپ خاموشی اختیار کریں ہم کہہ دیں گے وہ افغانستان بھاگ گیا۔ بھٹو صاحب خاموش ہو گئے لیکن جب گرفتار ہو کر جیل پہنچے تو اپنی کتاب ’’افواہ اور حقیقت‘‘ میں ساری کہانی کھول دی ۔

who, is, akhtar mengal, and, why, nawaz shareif, used,to, blow, his, provincial, government, in, 1997, when, nuclear, tests, were, in, process

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
either, asif ali zardari, used, to, black, cinema, tickets,or, not, a, propaganda, never, ends
Previous Post کیا آصف علی زرداری واقعی سینما کے ٹکٹ بلیک کیا کرتے تھے؟وہ راز جو بہت کم لوگ جانتے ہیں
Next Post خبردار ہوشیار!قادیانی لابی کس طرح پاکستا نی نوجوانوں کو اپنے اندر شامل کر رہی ہے؟تہلکہ خیز تفصیلات
How, Qadiani, Islam, is, progressing, day, by, day, and, how, we, can,stop, it, molana masroor qadiani, spreaded, the, beautiful, women, army, to, preach, for, qadianiat

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.