yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

لالچی کون

MH Kazmi March 31, 2017 1 min read
Who greedy
Share this:

اسلم اور شیراز میڈیکل کالج میں آخری سال کے اسٹوڈنٹ ہیں۔ اسلم کی منگنی جس لڑکی سے ہوئی ہے وہ ایک مُربع زمین کی اکلوتی وارث ہے اور سب اسلم کو لالچی کہتے ہیں کیونکہ اُس نے زمین دیکھ کر شادی کی ہے۔

شیراز کی منگنی میڈیکل اسٹوڈنٹ سے ہوئی ہے۔شیراز سرجری میں اسپیشلائزیشن کرنا چاہتا ہے جبکہ اپنی منگیتر کو انستھیزیا میں اسپیشلائزیشن کرنے کا کہہ دیا ہے۔ جب شیراز ہر سرجری کے پندرہ ہزار لے گا تو اُسی مریض کو انستھیزیا دینے یعنی بیہوش کرنے کے اُسکی منگیتر پانچ ہزار لے گی۔ اسطرح منگیتر آسانی سے مہینے کے چار سے پانچ لاکھ اور سال کے پچاس لاکھ سے زائد کما لے گی۔ سب یار دوست شیراز کو سمجھدار، دور اندیش اور پریکٹس کے اسرارو رموز جاننے والا مانتے ہیں، کوئی اُسے لالچی نہیں کہتا۔ یاد رہے کہ اسلم کو جہیز میں ملنے والی زرخیز سے زرخیز ایک مُربع زمین کا سال کا ٹھیکہ یا مُنافع دس بارہ لاکھ سے زیادہ نہیں ہوگا۔

حمزہ نے لمز سے ایم بی اے کرکے ایک بڑے دولتمند سیٹھ کی بیٹی سے شادی کی تھی تاکہ وہ سیٹھ “داماد” کو اپنے کاروبار میں سیٹ کروا لے۔ سب طعنہ دیتے ہیں کہ سسر کے کاروبار میں شامل ہونے کے لالچ میں شادی کی ہے۔ یاسر نےایک بچے کی طلاق یافتہ ماں سے شادی کی ہے جو کہ امریکی شہری ہے۔ لالچ امریکہ میں “سیٹ ہونے” کا تھا لیکن کچھ لوگ اسے “ثواب” کے کھاتے میں ڈال دیتے ہیں اور کچھ “فیوچر پلاننگ” کی دانشمندی میں۔ امریکہ جاکر کوئی نوکری نہ ملی تو سسرال کو یاسر کو اپنے میکڈانلڈ کے بزنس میں “ایڈجسٹ” کروانا پڑا لیکن پھر بھی اسے کوئی لالچی نہیں کہتا ہے۔

بدر میمن کے خاندان میں دولت کے دریا بہتے تھے لیکن دولت کو باہر جانے سے روکنے کے لئے “آپس میں” ہی شادیاں کرکے سارا خاندان چھوٹے سے قد اور عجیب سی شکل کا بن گیا تھا۔ بدر میمن نے کالج کی حسین ترین لڑکی سے شادی کرنے کی ٹھانی جوکہ چپڑاسی کی بیٹی تھی تاکہ آنے والی نسل پر کچھ رُوپ رنگ آئے۔ پورے کالج میں اور شہر میں میمنوں کی انسانوں سے محبت اور غریب پروری کی دھوم مچ گئ۔

سلیم بِلّا، بھوری آنکھوں والا کالج کا خوبرو ترین لڑکا تھا۔ پھیری لگانے والے باپ، بیمار ماں اور آٹھ بہن بھائیوں کے ساتھ دو کمروں کے کوارٹر میں رہتا تھا۔ نوکری ویسے ہی ملنے کی اُمید نہیں تھی کیونکہ سفارش نہیں تھی۔ ایک واجبی سی شکل کی،مگر بہت بڑے تاجر کی بیٹی اس پسند کرتی تھی۔ گو کہ سلیم بِلے کو لڑکی پسند نہیں تھی لیکن پھر بھی دولت کی خاطر شادی کرلی تاکہ گھر کے حالات بہتر ہو سکیں۔ اُنکی جوڑی دیکھ کر سب کے ذہن میں پہلا لفظ “لالچ” ہی آتا تھا۔

برسوں سے لالچ کا لفظ مال و دولت سے جوڑ کر چند لوگوں کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے۔ حالانکہ لالچ ہر اُس چیز کا ہوتا ہے جو آپکے پاس نہیں ہے۔ سیاستدان اپنی طاقت کو دولت کےساتھ جوڑنے کے لالچ میں صنعت کاروں کے ساتھ رشتے کرتے ہیں جبکہ مڈل کلاس لوگ محنت سے دولت حاصل کرکے طاقت کے منبعوں سے رشتہ داری کا لالچ رکھتے ہیں۔ جس کی کوئی عزت نہیں وہ لالچ سے عزت لینا چاہتا ہے اور جنھیں دولت ہونے کے باوجود کوئی نہیں جانتا وہ شہرت کے لالچ میں کھلاڑیوں یا فنکاروں سے شادی کرتے ہیں۔

کوئی حُسن پر مر مٹتا ہے تو کہیں اعلیٰ تعلیم پر رالیں ٹپکتی ہیں۔ کسی لڑکی کو سسرال کے جھنجھٹ سے دور “اکیلا” لڑکا بھاتا ہے تو کوئی گرین کارڈ کے لالچ پر مرمٹتی ہے۔ انسانوں کی ذات اور صفات سے وابستہ لالچ کو محبت کے غلاف میں لپیٹ دیا جاتا ہے جبکہ مال و دولت کے لالچ کو برہنہ کرکے پیش کیا جاتا ہے۔ لالچ بہرحال بُری چیز ہے گو کہ کوئی اس سے بچا نہیں۔ لالچ سے ہی سہی لیکن کسی بھی “چیز” یا انسان کو حاصل کرنے کے بعد اس سے نباہ ضروری ہے اور اگر اختتام اچھا ہو تو پھر آغاز کا لالچ نظرانداز ہو جاتا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Law and Constitution
Previous Post شریعت اور آئین
Next Post سیاسی تاج پوشی
The political coronation

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.