yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سیاسی تاج پوشی

MH Kazmi March 31, 2017 1 min read
The political coronation
Share this:

اچھا کیا، بلکہ بہت ہی اچھا کیا کہ میاں صاحب نے حیدر آباد میں سونے کا تاج پہننے سے صاف انکار کر دیا، ورنہ جس طرح شرجیل میمن کی تاج پوشی پر لیگی رہنمائوں نے پی پی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا، ایسے میں وزیراعظم کا تاج پوشی سے انکار تو بنتا ہی تھا۔میاں صاحب کے سر پر تاج سجانے کا خواب اس وقت اڑن چھو ہو گیا جب ان کے اپنے ہی محافظوں نے تاج بنانے والے تاجر کو نواز شریف کے نزدیک بھی پھٹکنے نہ دیا۔

حیدر آباد کے تاجر نے وزیراعظم نواز شریف کے لئے دس تولے سونے کا تاج بنوایا تھا، یہ تاج مگسی ہائوس میں وزیراعظم کو تاجر برادری کی جانب سے پہنایا جانا تھا اور اس مقصد کے لئے تاج مگسی ہائوس پہنچا دیا گیا تھا تاہم وزیراعظم نے یہ کہہ کر تاج پوشی سے انکار کر دیا کہ گزشتہ روز بھی حیدر آباد میں ایک شخص کو تاج پہنایا گیا، میں اِس جیسا نہیں بننا چاہتا۔حسین حقانی کی جانب سے امریکیوں کو ویزوں کے اجراء کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور حکمران جماعت نون لیگ میں آج کل الفاظ کی جنگ شروع ہے، ایسے میں یہ بھی ہو سکتا ہے کہ پی پی قیادت کو اس دورے سے قبل یہ جانکاری ہو گئی ہو کہ حیدر آباد آمد پر وزیراعظم کی تاج پوشی ہوگی اور ایک روز قبل ہی جیالوں نے شرجیل میمن کی تاج پوشی کر کے رنگ میں بھنگ ڈال دی ہو، ورنہ جس طرح مخالفین میاں صاحب کو مغلِ اعظم کہہ کر پکارتے ہیں، اِس حساب سے تو انہیں سونے میں تولنا چاہئے تھا کہ مغل بادشاہوں کو ہمیشہ سونے میں تولا ہی جاتا ہے۔

زمانہ قدیم سے بادشاہوں کی تاج پوشی کا رواج چلا آ رہا ہے، بعد ازاں فلمی اداکارائوں ، گلوکاروں اور کھلاڑیوں کی تاج پوشی نے رواج پکڑا۔ عجیب دور آ گیا ہے کہ اب سیاسی تاج پوشیوں کی رسم بھی چل نکلی ہے، وہ بھی ایسے سیاستدانوں کی تاج پوشی، جن کو اس کی ضرورت ہی نہیں بلکہ وہ خود ہی سونے کی کان ہیں۔ سچ پوچھیں تو پاکستان کی سیاست دولت ہی دولت ہے، یہ تو ہیروں اور سونے کی کان ہے، آپ اس کاروبار میں جتنا لگا کر اسمبلی میں آتے ہیں، اس سے ہزاروں گنا کما کر رخصت ہوتے ہیں۔ اس منافع بخش کاروبار کی برکت سے ہی کل کے ٹھیکیدار آج وزراء اور اراکین اسمبلی ہیں۔ جو کروڑوں روپے الیکشن پر خرچ کرتے ہیں وہ پہلے اپنا خرچہ بمعہ منافع نکالتے ہیں، یقین نہیں آتا تو الیکشن کمیشن کے سالانہ گوشوارے چیک کر لیں ، لگ پتہ جائے گا۔

ہمارے ارد گرد ہر رکن اسمبلی، ہر سیاستدان اور ہر حکمران گزشتہ پچیس تیس برسو ںمیں کروڑ پتی، ارب پتی اور بعض کھرب پتی بنے ہیں ،جبکہ دوسری جانب ملک کا خزانہ خالی ڈھول کی مانند بج رہا ہے۔ سینیٹ الیکشن سے قبل جو ہارس ٹریڈنگ ہوتی ہے وہ کروڑوں میں ہوتی ہے۔ ہماری پارلیمانی تاریخ میں ایک عرصے سے یہ روایت چلی آ رہی ہے کہ وہ افراد جو عام انتخابات میں ہار جائیں یا جنہیں عام انتخابات میں جیتنے کی کوئی اُمید نظر نہ آ رہی ہو، ایسے لوگ پیسے کے زور پر سینیٹر بننے کو ترجیح دیتے ہیں، جبکہ انہیں ووٹ دینے والے اراکین اسمبلی بھی راتوں رات کروڑ پتی بن جاتے ہیں۔

اچھا کیا، بلکہ بہت ہی اچھا کیا کہ میاں صاحب نے حیدر آباد میں سونے کا تاج پہننے سے صاف انکار کر دیا، ورنہ جس طرح شرجیل میمن کی تاج پوشی پر لیگی رہنمائوں نے پی پی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا، ایسے میں وزیراعظم کا تاج پوشی سے انکار تو بنتا ہی تھا۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Who greedy
Previous Post لالچی کون
Next Post پارا چنار میں بم دھماکا، 15 افراد شہید، 50 سے زائد زخمی
Bomb blast in Parachinar, killing 15 people and injuring more than 50,

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.