yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

آسیہ بی بی کی بریت: تحریک لبیک کا ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج، اس وقت کہاں کیا حالات ہیں؟ جانیے

Web Editor November 1, 2018 1 min read
Where are the conditions at this time? Get it
Share this:

کراچی (ویب ڈیسک)آسیہ بی بی کو بری کیے جانے کے خلاف کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تحریک لبیک کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کے باعث لیاری ایکسپریس وے کراچی اور حیدرآباد کے دونوں روٹس کو بند کردیا گیا
ہے۔کراچی میں بلدیہ ٹائون چار نمبر، نمائش چورنگی، شارع فیصل سٹار گیٹ، سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر، اورنگی ٹائون 5 نمبر، سرجانی ٹائون فور کے چورنگی پر احتجاج کیا جارہا ہے۔احتجاج کے باعث بلدیہ ٹائون جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے اور شیرشاہ سے بلدیہ جانے والی ٹریفک کولیبراسکوئرکی طرف موڑ دیا گیا ہے جب کہ مواچھ گوٹھ سےآنے والی ٹریفک کو ڈبہ موڑ کی طرف موڑ دیا گیاہے۔تحریک لبیک کے احتجاج کے سبب ٹاور اور ایم اے جناح روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند ہے، جناح برج سے ٹریفک کوآئی آئی چندریگر روڈ کی جانب موڑ دیا گیا ہے، ایم اے جناح روڈ جامع کلاتھ سے ٹریفک کو بابائے اردو چوک کی طرف موڑ دیا گیا۔ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کے باعث حیدرآباد سے کراچی آنے والی ٹریفک کو ابوالحسن اصفہانی روڈ کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔کراچی میں مختلف مقامات پر احتجاج کے باعث تعلیمی ادارے بند ہونا شروع ہوگئے ہیں جہاں جامعہ کراچی، وفاقی اردو یونیورسٹی اور سرسیدیونیوسٹی میں تدریسی عمل معطل ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ شہر بھر میں کالجز، نجی اور سرکاری اسکول بھی بند ہونا شروع ہوگئے ہیں جس کے باعث والدین بچوں کو لینے کے لیے سکول پہنچ گئے۔شہر میں احتجاج کے باعث پرائیوٹ ٹرانسپورٹ سے گھر جانے والے طلبا کو
پریشانی کا سامنا ہے۔لاہور میں بھی آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کی قیادت میں چیئرنگ کراس پر احتجاج کیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ ملتان روڈ پر مانگامنڈی میں جماعت اہلسنت کااحتجاج جاری ہے جب کہ چونگی امرسدھو اور داروغہ والا چوک پر بھی سنی تحریک کے کارکنان احتجاج کررہے ہیں۔محکمہ محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144کے تحت صوبے بھر میں عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے جو 31 اکتوبر سے 10 نومبر تک نافذ العمل رہے گی۔محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت دھرنوں، جلسے جلوسوں اورریلیوں پر پابندی ہوگی۔گوجرانوالہ میں تحریک لبیک کےکارکنان کا چندا قلعہ بائی پاس اور حیدر چوک پر احتجاج جاری ہے جب کہ بورے والا میں لاری اڈہ چوک اور گجرات میں جی ٹی ایس چوک اور جی ٹی روڈ پر احتجاج کیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہباز چوک اور لیہ میں فتح پور میں احتجاج کیا جارہا ہے۔جب کہ آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں بھی تحریک لبیک کے کارکنان کی جانب سے آزادی چوک سے میلاد چوک تک احتجاجی ریلی نکالی جارہی ہے۔میرپور آزاد کشمیر میں تحریک لبیک کے کارکنان چوک شہیداں روڈ پر احتجاج کررہے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی تحریک لبیک کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے جہاں فیض آباد انٹر چینج احتجاج کے باعث مکمل طور پر بند ہے جب کہ ایکسپریس وے شکریال کے پاس سے اور جی ٹی روڈ گوجرخان سے بند ہے۔ پشاور میں بھی تحریک لبیک کے کارکنان آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں جہاں رنگ روڈ جمیل چوک پر مظاہرین جمع ہیں جب کہ شباب اہلسنت کے کارکنان پریس کلب کے باہر احتجاج کررہے ہیں۔مانسہرہ میں اہلسنت والجماعت اور سنی تحریک کی جانب سے ختم نبوت چوک پر احتجاج کیا جارہا ہے اور مظاہرین نے ایبٹ آباد روڈ دھرنا دے کر ٹریفک بلاک کردی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Great decisions were made
Previous Post یہ کام ہر صورت بہتر کرنا ہوگا ۔۔۔ عمران خان چین کی مدد سے پاکستان میں کونسا انقلاب لانے جا رہے ہیں؟ زبردست فیصلے کر لیے گئے
Next Post عمران خان کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا۔۔۔ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں بین الاقوامی ادارے نے بڑی پیشکش کردی
Imran Khan's magic head started speaking.

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.