yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بیٹی اگر جوان ہو گئی ہو تو شادی کے لیے اس مشن پر کام کرو۔۔۔ ٹھرڈ جنریشن کی شادیوں میں والدین کا کردار کس حد تک رہ گیا ہے؟ طلاق اور سیکنڈ ہینڈ لڑکی کے عنوان پر مبنی سبق آموز تحریر

MH Kazmi October 25, 2019 1 min read
when, children, grew, up, as, young, then, parents, should, think, of, this, thing, especially, in, the, view, of, second, hand, marriages
Share this:

میرے سسرال میں سال کے آخری عشرے کے دوران تین شادیاں ہویں، تینوں شادیاں اس فیملی کی تھرڈ جنریشن میں ہویں اور تینوں “کزن میرجز” تھیں۔ ہماری گود میں کھیلے یہ بچے اب اپنے بچے کھلانے کی تیاریوں میں ہیں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ ان بچوں کے نصیب اچھے کرے اور انہیںدین دنیا کی کامرانیوں سے نوازے۔

آمین شادی جو کسی زمانے میں مسرت کا سب سے بڑا موقع ہوا کرتی تھی اب ایک عذاب کا درجہ حاصل کرچکی۔ اور یہ درجہ اسے اس لئے حاصل ہوا کہ احمقوں کے قافلے گزرچکے اب وہ نسل زمانے کی باگ ڈور سنبھال چکی جو “ترقی یافتہ، باشعور، سمجھدار” اور نہ جانے کیا کیا ہے۔ آج کے اس سمجھدار انسان نے یہ ہنر سیکھ لیا ہے کہ جب اس کے لڑکے لڑکیاں تعلیم پوری کر لیتے ہیں تو یہ انہیں کہتا ہے جا بیٹا اپنی شادی کے لئے پیسے کمانا شروع کر۔ یہ بچے بچیاں لاکھوں روپے جمع کرنے کے اس مشن پر لگ جاتے ہیں جس کی تپش ان کی زندگی کے سب سے خوبصورت دن جھلسا کر رکھ دیتی ہے۔ جوانی بے قابو ہونے لگتی ہے تو ان بچوں سے سنگین غلطیاں بھی سرزد ہوجاتی ہیں جو انہیں سیکنڈ ہینڈ جنس بنا کر رکھ دیتی ہے۔ کئی سال کی محنت کے بعد یہ اپنی شادی کے اخراجات کما چکتے ہیں تو ان کا سمجھدار باپ ایک اونچا شملہ باندھ کر شادی کی تقریب میں ہر مبارک باد دینے والے سے کہتا پھرتا ہے۔ “شکر ہے مالک کا اپنی ذمہ داری سے سبک دوش ہوا” اور کوئی آگے سے یہ نہیں کہتا کہ انکل جی ! کونسی ذمہ داری ؟ یہ شادی تو آپ کے بچے کی کمائی سے ہو رہی ہے اور اس شادی میں آپ کا کردار باپ کا نہیں بلکہ محض منیجر کا ہے۔

یہ سجھدار والدین بہت جلد اپنے کئےکے نتائج بھی بھگتتے ہیں۔ تیس تیس سال کی عمر میں شادیوں کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ پہلی جنریشن 60 سال سے اوپر کی ہوتی ہے۔ یعنی وہی کھانسنے والی عمر۔ بہت جلد بہو میاں سے کہتی ہے “جانو ! تمہارے ابا کھانستے بہت ہیں، میں سو نہیں پاتی، ان کا کمرہ تبدیل کروادو نا !” یوں بڑے میاں کو کھڈے لائن لگانے کا عمل شروع ہو جاتا ہے جو ماشاءاللہ سے سرونٹ کوارٹر سے ہوتے ہوئے اولڈ سیٹزن ہومز تک کے مراحل پلک جھپکتے میں طے کر لیتا ہے۔ میں آپ کے سامنے اپنے خاندان بلکہ قبیلے کی شادی کی روایت رکھتا ہوں، آپ بس غور کیجئے کہ کتنی بڑی سہولت ہے یہ۔ ہمارے ہاں بچے یا بچی کی شادی مکمل طور پر ماں باپ کی ذمہ داری ہے۔ بچے یا بچی پر اس کی شادی کے اخراجات ڈالنے کا تصور تک شرمناک ہے۔ میری شادی تیس نہیں بلکہ 20 برس کی عمر میں ہوئی۔ باقی بھائیوں کی بھی بیس سے 24 برس کی عمر میں ہوئی۔ پھر میری شادی کی خاص بات یہ رہی کہ میری تعلیم کا ابھی ایک برس باقی تھا کہ شادی ہوگئی۔ آپ سمجھدار لوگ کہتے ہیں کزن میرجز میں معذور بچے پیدا ہوتے ہیں۔ میری والدہ میرے والد کی چچا زاد ہیں۔ جن سے ہم 9 بھائی پیدا ہوئے اور کوئی معذور نہیں جبکہ میری 6 بھابیاں ہماری چچازاد، خالہ زاد اور ماموں زاد ہیں۔ فیملی میں تیس کے قریب بچے ہیں اور الحمدللہ کوئی معذور نہیں۔ میرے ایک بھائی کی شادی یوں بھیہوئی کہ والد صاحب اس کے سسرال شادی کی تاریخ لینے گئے۔

اگلوں نے کہا “حضرت ! آپ گھر جائیں آپ کی توقع سے بھی بہتر تاریخ پر شادی ہو جائے گی” والد صاحب گھر آگئے۔ دو دن بعد گھر کی بیل بجی۔ دروازہ کھولا تو وہ ہماری بھابی کا ہاتھ ہمارے ہاتھ میں پکڑا کر ہمیں ہکا بکا کرچکے تھے۔ ہمارے ہاں لڑکی کی شادی 18 برس کی عمر میں ہر حال میں کردی جاتی ہے۔ 16 برس کی عمر کے بعد لڑکی والے خود منتظر رہتے ہیں کہ جلد سے جلد ان سے شادی کی تاریخ مانگ لی جائے۔ اگر کوئی فیملی شادی کی تاریخ مانگنے میں غفلت برتتی نظر آئے تو لڑکی والے خفیہ پیغام بھجوادیتے ہیں کہ اپنی امانت سنبھالنے کی تیاری پکڑو ورنہ ہم بغیر اطلاع کے آپ کے دروازے پر چھوڑ جائینگے۔ یہ اس لئے کیا جاتا ہے کہ زمانہ خراب اور جوانی منہ زور ہوتی ہے۔ ہم سانحات کو رونما ہونے کا موقع ہی نہیں دیتے۔ بچوں کی شادیاں انکی عمر کے سب سے بہترین ایام میں کر دیتے ہیں۔ شادی ان دھما چوکڑی محافل کا نام نہیں جو سمجھداروں نے مایوں سے لے کر بارات تک نہ جانے کس کس عنوان سے سجا رکھی ہوتی ہیں اور حالت یہ ہے کہ طلاقوں کا ریشو دن بدن نئی بلندیاں چھو رہا ہے۔ شادی ہمارے بچوں کے رشتہ ازدواج میں بندھنے کا نام ہے۔ انہیں جتنا آسان رکھیں گے خوشیاں اتنی ہی زیادہ پھوٹیں گی۔ اپنی دھماچوکڑیوں کے لئے ان بچوں کی عمر اور جذبات تباہ کرنا کہاں کی سمجھداری ہے ؟ آپ بچوں کی بروقت شادیاں شروع کیجئے طلاقوں کا ریٹ زمین سے لگ جائے گا۔ آپ مانیں یا نہ مانیں لیکن طلاقوں کی سب سے اہم وجہ “سیکنڈ ہینڈ مال” ہے۔ عربی کا ایک بےمثال شعر ہے۔ وتجتنب الاسود ورود ماء ،،،،،، اذا کان الکلاب ولغن فیہ۔۔۔ ترجمہ: شیر اس گھاٹ سے پانی پینے سے پرہیز کرتے ہیں جسے کتے جھوٹا کر چکے ہوں۔ آپ بروقت شادیاں شروع تو کیجئے ! آپ کے بچے آپ کے شکر گزار رہیں گے اور طلاقیں نہیں ہونگی۔ خود آپ کھانسنے والی نہیں بلکہ تگڑی عمر میں ہونگے سو آپ کو کوئی پہلے کمرہ بدر اور پھر گھر بدر نہیں کرے گا۔ کچھ دیر کے لئے سر جھکا کر غور کیجئے آپ کو خود سمجھ آنے لگے گا کہ جسے آپ لوگ شادی سمجھتے ہیں وہ اب شادی رہی نہیں بلکہ جنازہ بن چکی ہے۔ شادیاں کیجئے جنازے نہیں ! ! !

when, children, grew, up, as, young, then, parents, should, think, of, this, thing, especially, in, the, view, of, second, hand, marriages

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Sindh, have, more, and, more, coal, reserves, says, Dr. Samar Mubarak Mand
Previous Post خان صاحب ٹرک کی بتی کے پیچھے نہ لگو ، پاکستان کی قسمت بدلنی ہے تو یہ کام کرو ۔۔۔۔ نامور سائنسدان ڈاکٹر ثمر مند مبارک نے وزیراعظم عمران خان کے کام کی بات کہہ دی
Next Post خان صاحب : اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو ۔۔۔۔۔ چوہدری شجاعت حسین نے عمران خان کو ایسی کیا وارننگ دی کہ وہ ڈھیل دینے پر آمادہ ہوگئے
ch shujaat Hussain, warned, Imran Khan, Prime Minister, about, Nawaz shareif, Health, issues

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.