yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

1965کی جنگ میں جنرل حمید گل مرحوم کا کیا کردار تھا ؟ چند ایسے حقائق جن سے آپ شاید ہی واقف ہونگے

Web Editor December 24, 2018 1 min read
What was the role of the late General Hameed Gul in the 1965 war?
Share this:

سرگودھا (ویب ڈیسک )جنرل حمید گل 1936 کو سرگودھا میں پیدا ہوئے جبکہ ان کے آباؤ اجداد کا تعلق سوات سے تھا۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم لاہور میں حاصل کی اور پھر 1956 کو پاکستان آرمی میں کمیشن حاصل کیا۔جنرل حمید گل کا آرمی کیرئیر بےپناہ کارناموں سے بھرا پڑا ہے جس می سنہ1965 کی جنگ میں بھارت کے خلاف چونڈہ سیکٹر میں ٹینک رجمنٹ کی کمانڈ کرنا اور یاد رہے کہ یہ جنگ جنگی تاریخ میں ٹینکوں کی خوفناک ترین لڑائیوں میں شمار ہوتی ہے۔اور یہ جنگ عظیم میں جرمنی اور روس کے درمیان لڑی جانی والی مشہور ٹینکوں کی لڑائی بیٹل آف کرسک کے بعد دنیا بھر میں ٹینکوں کی سب سے بڑی لڑائی سمجھی جاتی ہے۔ چونڈہ کی لڑائی میں دونوں جانب کا بےپناہ نقصان ہوا مگر پاکستان نے کامیابی کے ساتھ اپنی سرحدوں کے دفاع کر لیا۔حمید گل کو سنہ 1978 میں بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی دی گی اور اس کے چند سالوں بعد انہیں پاکستان ملٹری انٹیلیجنس کا سربراہ بنا دیا گیا۔ اور پھر سنہ 1989 کو اس وقت کی وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو نے جنرل حمید گل کو آئی ایس آئی کا سربراہ بنا دیا۔اسی کی دھائی پاکستان کے لئے بہت اہم تھی جس میں پاکستان دو اطراف سے یعنی اپنی مشرقی اور مغربی سرحد کی طرف سے دشمنوں میں گھر چکا تھا۔مشہور اصطلاح ہے کہ آپکے دشمن کا دشمن اپکا دوست ہوتا ہے اس اصطلاح کو استمعال کرتے ہوئے پاکستان نے امریکا کے ساتھ مل کر روس کا مقابلہ شروع کر دیا۔ روس کا اصل مقصد پاکستان کے گرم سمندری پانی تک رسائی تھا اور افغانستان کی کٹھ پتلی حکومت کو ساتھ ملا کر پاکستان کی مغربی سرحدوں پر چھیڑ چھاڑ شروع کر دی اور یہاں تک بھی ہوا کہ افغانستان کے جنگی جہازوں نے روس کی آشیرباد کے ساتھ پاکستان کے سرحدی علاقوں کی خلاف ورزی کرتے بلکہ متعدد بار شہری علاقوں پر بمباری بھی کی۔یہ صورتحال پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کے لئے نہایت فکر کا باعث تھی اور انہوں نے اس سے پہلے کہ روس افغانستان کے ساتھ ملک کر پاکستان کے خلاف بھرپور کاروائی کرتا پاکستان نے روس کو افغانستان میں ہی الجھانے کے فیصلہ کیا۔پاکستان نے افغانستان میں اغان مجاہدین کی ایک کمزور مزاحمتی تحریک کو منظم کر کے افغان مجاہدین کو سپورٹ کیا گیا اور روس اور افغانستان کی کٹھ پتلی حکومت کے خلاف روس میں مسلح جہاد کا اعلان کر دیا گیا۔اس سارے پلان میں جنرل حمید گل کا اہم کردار رہا ہے اور جب جنرل حمید گل جنرل اختر عبدل رحمان کی سربراہی میں ISI میں کام کر رہے تھے تو کہا جاتا ہے کہ اس وقت کے چند نامور جنرل جن میں جنرل اختر عبدل رحمان جنرل آصف نواز جنجوعہ اور جنرل حمید گل جیسے قابل جنرلوں نے روس کے توڑنے کا پلان بنایااور دیوار پر لگے روس کے نقشے پر سرخ قلم سے لکیریں کھینچی اور انہوں نے بتایا کہ روس اس طرح ٹوٹے گا اور کہنے والے کہتے ہیں کہ روس بلکل اسی طرح ٹوٹا اور وہ نقشہ پاکستان آرمی کے پاس آج بھی محفوظ ہے جس کو وہ اپنے نئے آنے والے افسروں کی تربیت اور ان کو مورال کو بلند کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔جنرل حمید گل نے افغان جنگ میں مجاہدین کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور روس کو کاری ضرب لگانے میں کامیاب رہے۔ روس کے خلاف پاکستان آرمی کے جوان بھی مجاھدین کے شانہ بہ شانہ لڑے اور پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹر توپوں کو رات کے اندھیرے میں اٹھا کر افغانستان میں لے جاتے جو رات بھر روسی افواج پر بمباری کرتے اور صبح ہونے سے پہلے ان توپوں کو واپس پاکستان لے جایا جاتا۔تاریخ میں اس جنگ کو یوں بیان کیا جاتا ہےکہ یہ جنگ افغانستان کی سرزمین پر روس اور پاکستان کے درمیان لڑی گئی۔اور پھر وہ وقت بھی آیا جب دنیا نے دیکھا کہ ایک سپر پاور کس طرح شکست و ریخت کا شکار ہوئی۔اسی کی دہائی میں ہی روس کی شکست اور اس کے دانت کھٹے کرنے کے بعد پاکستان نے بھارت کو واضح پیغام دینا تھا جو راجیو گاندھی کی سربراہی میں پاکستان پر حملے کرنے کے لئے پر تول رہا تھا.پاکستان نے جنرل حمید گل کی سربراہی میں پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی جنگی مشقیں ضرب مومن کا آغاز کیا جس کا کامیابی سے انقعاد کا سہرا بھی جنرل حمید گل کے سر جاتا ہے۔ جنرل حمید گل کے الفاظ تھے کہ ایک مومن کے لئے سپر پاور صرف اور صرف الله تعالیٰ کی ذات ہوتی ہے اور میں الله تعالیٰ کی سوا کسی اور کو سپر پاور نہیں مانتا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Image of new Pakistan .... Amar Chaudhary
Previous Post نئے پاکستان کا عکس ۔۔۔۔عمار چوہدری
Next Post آج کا فیصلہ نوازشریف کی امانت، صداقت اور دیانت پر ایک اور مہر ہے مگر فتح نواز شریف کی ہوئی، سابق صدر مسلم لیگ ن فرانس جاوید بٹ
Today's decision is another seal on Nawaz Sharif's loyalty honesty and deity but he was conquered by Nawaz Sharif, former president PML-N France Javed Butt

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.