yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نئے پاکستان کا عکس ۔۔۔۔عمار چوہدری

Web Editor December 24, 2018 1 min read
Image of new Pakistan .... Amar Chaudhary
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) ملک پر جب بھی کڑا وقت آتا ہے تو ہر حکومت اوورسیز پاکستانیوں کی طرف دیکھنا شروع کر دیتی اور یہ بھی درست ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمیشہ ہر امتحان میں پورا اترتے ہیں۔ دنیا بھر میں اسی لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں جن سے ہر حکومت نے قربانی مانگی نامور کالم نگار عمار چوہدری اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔اور انہوں نے ہر مشکل وقت میں ملک کو سپورٹ بھی کیا۔ یہ اور بات ہے کہ ماضی میں کسی حکومت نے انہیں ووٹ ڈالنے کا حق دینے تک کا بھی نہیں سوچا۔ حتیٰ کہ ایئر پورٹ اترنے سے لے کر ملک میں سرمایہ کاری لانے تک ان کے ساتھ بہیمانہ سلوک کیا جاتا رہا۔ اب البتہ صورت حال بدلتی دکھائی دے رہی ہے اور تبدیلی کا آغاز اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے کر کیا جا چکا ہے۔ اداروں کو نہ صرف کرپشن سے پاک کرنے بلکہ فعال اور نفع بخش بنانے کے لئے بھی کوششیں جاری ہیں۔ اوورسیز پاکستانی ملک کے لئے زرمبادلہ بھیجتے ہیں جس سے فارن ایکسچینج ریزرو بڑھتے ہیں۔ ایک عرصے سے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے یہ مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ ان کے مسائل سنے جائیں اور انہیں ووٹ کا حق دیا جائے۔ وہ بھی اتنے ہی پاکستانی ہیں جتنے کہ وطن کی سرزمین پر موجود دیگر ۔ یہ اپنی سرزمین سے دور انتہائی کٹھن زندگی کاٹتے ہیں اور اپنی جمع پونجی واپس بھیج دیتے ہیں۔موجودہ حکومت نے سرکاری و نجی املاک کوقابضین سے چھڑانے کے لئے جو ملک گیر آپریشن شروع کیا ہوا ہے اس سے بھی اوورسیز پاکستانیوں کو بہت زیادہ ریلیف ملا ہے۔ کئی کئی عشروں سے ان کی زمین پر لوگ قابض تھے اور اب یہ زمینیں انہیں واپس مل رہی ہیں۔ حکومت کو یہ کریڈٹ بھی جاتا ہے کہ اس نے پہلی مرتبہ انٹرنیٹ ووٹنگ کے مسئلے کو ڈٹ کر اٹھایا اور سمندرپار بسنے والے پاکستانیوں کو اپنے ملک کا مستقبل روشن کرنے کا حق دلا کر چھوڑا۔پیپلزپارٹی اور ن لیگ جیسی جماعتوں پر کف افسوس ہی ملا جا سکتا ہے جنہوں نے اس عمل پر بھی سیاست کی اور سپریم کورٹ کو یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ اس عمل سے دھاندلی کا خدشہ ہے اس لئے یہ ووٹنگ نہ کرائی جائے۔ شاید انہیں خدشہ تھا کہ اوورسیز پاکستانی چونکہ زیادہ تر پڑھے لکھے ہیں اور انہیں بریانی کی پلیٹ سے خریدا نہیں جا سکتا اس لئے یہ ووٹ لامحالہ تحریک انصاف کو ہی جائیں گے۔ تاہم ان کی کوششیں رائیگاں گئیں اور الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر اپریل میں انٹرنیٹ ووٹنگ ٹاسک فورس تشکیل دی جس کا کام نادرا کے آئی ووٹنگ سافٹ ویئر کا تکنیکی جائزہ لینا تھا۔ٹاسک فورس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین شامل تھے۔ اس ٹاسک فورس نے سپریم کورٹ کو ایک رپورٹ بنا کر دی جس کی بنا پر سترہ اگست کو سپریم کورٹ نے ایک حکم کے ذریعے ضمنی انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی اجازت دے دی۔ چیف جسٹس نے اس موقع پر نادرا کو مبارکباد دی جس نے پائلٹ پراجیکٹ بنانے اور اسے محفوظ بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے کام کیا۔ اکتوبر میں پینتیس حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوئے جن میں سات ہزار سے زائد سمندر پار پاکستانیوں کو پاس کوڈ جاری کئے گئے جن میں سے تقریباً چھ ہزار نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آن لائن ووٹ کاسٹ کیا جس سے انہیں یہ احساس اور پیغام ملا کہ یہ ملک ان سے صرف قربانیاں ہی نہیں مانگے گا بلکہ بدلے میں ان کے حقوق بھی فراہم کرے گا۔ انٹرنیٹ ووٹنگ کو قابل عمل بنانا آسان کام نہیں تھا تاہم نادرا نے یہ کام کر دکھایا۔ اس کے علاوہ نادرا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حوالے سے جدید سروسز بھی مہیا کر رہا ہے بلکہ وزیراعظم کے پہلے سو دنوں کے حوالے سے اس نے غیرمعمولی کارکردگی دکھائی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کا ایک بڑا مشن پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر ہے۔ا س مقصد کے لئے نادرا کی خدمات حاصل کی گئیں اور اسے یہ ٹاسک ملا کہ وہ ایک ایسا فارم جاری کرے جس کے ذریعے گھروں کے خواہشمند افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا سکے تاکہ اس کے ذریعے یہ اندازہ لگایا جائے کہ ملک کے کس علاقے میں کتنے افراد کس سائز کا گھر چاہتے ہیں‘ وہ کتنی ماہانہ قسط افورڈ کر سکتے ہیں اور ان کے کنبے میں کتنے افراد موجود ہیں۔ یہ انتہائی بڑا ڈیٹا بیس تھا جسے جمع کرنا اور اس میں سے نتائج اخذ کرنا اہم مرحلہ تھا تاہم نادرا نے یہ مرحلہ بھی بخوبی سرانجام دیا اور نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کے لئے ساڑھے تین لاکھ فارم وصول کئے اور انہیں ڈیٹا بیس کا حصہ بنایا۔ حیرت انگیز طور پر موجودہ دور حکومت کے پہلے سو روز میں شناختی کارڈ بنوانے والے افراد کی تعداد میں بھی غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا اور یکم ستمبر سے اب تک چالیس لاکھ افراد کو نیشنل ڈیٹا بیس سے منسلک کیا گیا‘ جس سے چوبیس لاکھ عام شناختی کارڈ‘ پندرہ ہزار اوورسیز شناختی کارڈز وغیرہ بنائے گئے۔ اس اضافے کی ایک وجہ حکومت کی کرپشن کے خلاف مہم نظر آتی ہے اور ہر شخص اور ادارہ خود کو ایک سسٹم کے اندر لانے کے لئے کوشش کر رہا ہے۔ قومی شناختی کارڈ چونکہ ہر شخص کی بنیادی شناختی علامت ہے اس لئے یہ کسی بھی ادارے ‘ تقریب یا کسی سکیورٹی ادارے کی جانب سے کسی بھی وقت طلب کیا جا سکتا ہے۔ ویسے بھی جتنے زیادہ لوگ شناختی کارڈ بنوائیں گے اتنی ہی ملکی وسائل اور آبادی بارے بہتر اور جامع منصوبہ بندی کی جا سکے گی۔ اب تو ٹیکس دہندہ کا شناختی کارڈ نمبر بھی بطور ٹیکس نمبر شمار کیا جاتا ہے اس لئے شناختی کارڈ بنوانا ہر کسی کے لئے سود مند ہے۔ حکومت کے پہلے سو دنوں میں نادرا نے کچھ ممالک کے ساتھ کئی نئے منصوبے بھی سائن کئے جن میں کینیا کے ساتھ ساڑھے سات ہزار ڈالر کا کنٹریکٹ بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ نائیجیریا کے ساتھ چھ ہزار ڈالر اور سوڈان کے ساتھ چار لاکھ ڈالر کا منصوبہ سائن ہوا۔ اگلے سال نادرا کراچی لاہور اور اسلام آباد راولپنڈی میں چھ میگا سنٹرز شروع کرے گا جس سے شناختی بنوانا اور بھی آسان ہو جائے گا۔ لاہور میں پہلا میگا سنٹر شملہ پہاڑی کے قریب واقع ہے جہاں چوبیس گھنٹے تین شفٹوں میں کام جاری رہتا ہے اور بغیر قطار اور انتظار کے شناختی کارڈ بنوایا جا سکتا ہے۔اس طرح کی سہولیات عام آدمی کی زندگی میں ریلیف لاتی ہیں۔ اس لئے انہیں زیادہ سے زیادہ پھیلایا جانا چاہیے۔ہمیں فخر ہونا چاہیے کہ ہمارے قومی ادارے دنیا کے دیگر ممالک کو جدید سروسز فراہم کر رہے ہیں۔ اگلے سال نادرا کینیا کے لئے ای پاسپورٹ سسٹم کی تیاری پر کام شروع کر دے گا۔ اسی طرح ویزہ لینے کے مشکل اور پیچیدہ عمل کو آسان کرنے کے لئے آن لائن ویزا سسٹم بھی شروع ہونے والا ہے اور چونکہ وزارت داخلہ خود وزیراعظم عمران خان کے پاس ہے اور انہوں نے ہی اس سروس کے آغاز کا حکم دیا ہے اس لئے وہ اس میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیںتاکہ عوام کو ویزا کا حصول کہیں جائے بغیر آن لائن ممکن ہو سکے۔ اسی طرح پہلے سو دنوں میں پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ کے ذریعے جو تیرہ سو شکایات موصول ہوئیں ان میں سے بارہ سو نوے پر عمل درآمد بھی کیا گیا۔ یہ اعداد و شمار نہ صرف نادرا بلکہ حکومت کے پہلے سو دن کی کارکردگی خود بتا رہے ہیں۔ گزشتہ روز یو اے ای سے تین ارب ڈالر آنے کی خبر سے معیشت میں خاطرخواہ بہتری آنے کے امکانات نظر آ رہے ہیں اور ممکن ہے حکومت کو آئی ایم ایف کے پاس جانا ہی نہ پڑے اور اگر گئے بھی تو بادل نخواستہ اور انتہائی محدود قرض کے لئے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئی ایم ایف حکومت کی ترجیح نہیں بلکہ آخری آپشن تھا جسے استعمال کرنے کی کم سے کم کوشش کی گئی۔وزیراعظم نے وزارت داخلہ کا قلمدان اپنے پاس رکھ کر اسے نظر انداز نہیں کیا بلکہ نادرا کی پہلے سو دن کی کارکردگی ظاہر کرتی ہے کہ انہوں نے اب تک جو صرف تین چھٹیاں کی ہیں اس کے علاوہ وہ صرف کام کرتے دکھائی دئیے ہیں یہاں تک کہ وزیر ریلوے شیخ رشید کو یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ وزیراعظم چھ چھ گھنٹے مسلسل کابینہ کا اجلاس کرتے ہیں مگر اس میں کھانے کا ذکر تک نہیں ہوتا۔ ان عوامل سے نئے پاکستان کا عکس واضح ہوتا نظر آ رہا ہے اور ساتھ میں شیخ رشید بھی سمارٹ ہوتے دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ وزیراعظم نے صاف کہہ دیا ہے کہ انہیں کھانے کی نہیں ڈائٹنگ کی ضرورت ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The secret of child abuse is hidden in his birth,
Previous Post بچھو کی بد خصلت کا راز اسکی پیدائش میں پوشیدہ ہے ، مگر کیسے؟
Next Post 1965کی جنگ میں جنرل حمید گل مرحوم کا کیا کردار تھا ؟ چند ایسے حقائق جن سے آپ شاید ہی واقف ہونگے
What was the role of the late General Hameed Gul in the 1965 war?

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.