yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بڑی خبر : کلثوم نواز کے انتقال کے بعد چوہدری نثار کی لندن میں حسین نواز سے دوسری ملاقات ۔۔۔آخر ماجرا کیا ہے ؟

Web Editor September 18, 2018 1 min read
What is the last?
Share this:

لندن (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما چودھری نثار علی خان اگرچہ پارٹی قیادت سے رابطے میں نہیں ہیں لیکن انہوں نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق چودھری نثار علی خان نے سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز
کے انتقال پر تعزیت کے لیے حسن اور حسین نواز سے ملاقات کی۔جس کے بعد دوسری مرتبہ ملاقات میں بھی انہوں نے حسن اور حسین نواز سے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور ان کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔ چودھری نثار علی خان کی نواز شریف کے صاحبزادوں سے دو ملاقاتوں کو مختلف نظریے سے بھی دیکھا جا رہا ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ شاید چودھری نثار علی خان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ضمنی انتخاب میں حصہ لیں۔یاد رہے کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر چودھری نثار علی خان نے کوئی تعزیتی پیغام تو جاری نہیں کیا تھا البتہ لندن میں بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت ضرور کی تھی۔ چودھری نثارعلی خان کی بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت مسلم لیگ ن کے لیے بھی ایک سرپرائز تھا۔ واضح رہے کہ چودھری نثار علی خان نے پارٹی قیادت سے اختلافات کی وجہ سے آزاد حیثیت میں عام انتخابات 2018ء میں حصہ لیا تھا۔عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری نثار علی خان نے پارٹی قیادت کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔
چودھری نثار علی خان نے عام انتخابات 2018ء میں چار نشستوں سےحصہ لیا جس میں دو نشستیں قومی اسمبلی جبکہ دو صوبائی اسمبلی کی تھیں۔ چودھری نثار علی خان کو قومی اسمبلی کی دو نشستوں این اے 59 اور این اے 63 سے اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 12 سے شکست کا سامنا ہوا، جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 10 سے چودھری نثار علی خان کامیاب قرار پائے لیکن چودھری نثار علی خان نے پنجاب اسمبلی میں حلف نہیں اُٹھایا اور نہ ہی اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حصہ لیا۔چودھری نثار علی خان کے کچھ قریبی ذرائع نے بتایا کہ چودھری نثار علی خان قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 راولپنڈی سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن حال ہی میں موصول ہونے والی خبروں کے مطابق سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 سے ضمنی الیکشن نہ لڑنے اور بیرون ملک روانہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چودھری نثار علی خان لندن میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ مقیم ہیں اور تاحال ان کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے حوالے سے بھی کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Asia Cup: Pakistan or India?
Previous Post ایشیاء کپ: پاکستان یا بھارت ؟ جیت کے لیے فیورٹ کون ہے ؟ مشہور زمانہ غیر جانبدار شخصیت نے پیشگوئی کردی
Next Post عمران خان کے اہم ساتھی سینیٹر فیصل جاوید خان کو سوشل میڈیا پر زبردست تنقید کا سامنا ، مگر کیا غلطی کر بیٹھے ؟
Imran Khan's main partner....

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.