yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ہیپنوسس کیا ہے اور کیا کسی کو ہیپنو ٹائز کر کے لوٹا جا سکتا ہے؟ بی بی سی کی دنگ کر ڈالنے والی رپورٹ

MH Kazmi September 14, 2019 1 min read
What is hypnosis and can someone be hypnotized and robbed? The BBC's Strange Report
Share this:

What is hypnosis and can someone be hypnotized and robbed? The BBC's Strange Report

لندن (ویب ڈیسک) ’پاکستان میں دکانداروں کے پاس کیا ہوتا ہے؟ کچھ بھی نہیں، دن میں سات، آٹھ ہزار ہی ہاتھ آتے ہیں۔ سنگاپور میں 200 سے 300 ڈالر مل جاتے ہیں۔‘یہ الفاظ کراچی میں پولیس کی حراست میں موجود سلیم کے ہیں۔انھیں اور ان کے بیٹے ندیم کو اس الزام میں گرفتار کیا گیا ہے کہ وہ لوگوں کو ’ہپنوٹائز‘ کر کے ان سے لاکھوں روپے لوٹ چکے ہیں۔یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب پولیس کو شکایت ملی کہ ایک گروہ دکان پر آتا ہے اور لوگوں کو ذہنی طور پر الجھا کر پیسے لے کر فرار ہو جاتا ہے۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص اور خاتون بغیر کسی اسلحے کے مختلف دکانوں میں موجود ہیں۔ وہ دکاندار کو پانچ ہزار کا نوٹ دیتے ہیں اور اس کے بعد خود ہی دکاندار کی دراز میں سے پیسے نکال لیتے ہیں۔یہ سب دکاندار کی آنکھوں کے سامنے ہو رہا ہے اور وہ کچھ بھی نہیں کر پاتا۔اس نے ہم سے پچاس پچاس کے چار نوٹ لیے اور واپس کیے اور کہا دیکھو، تو اس میں پچاس کا ایک نوٹ کم تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ یہ صفائی کرتا ہے۔کراچی کے ایس ایس پی شرقی غلام اظفر مہیسر کا کہنا ہے کہ یہ گروہ لوگوں کو باتوں میں لگاتا تھا اور اسی دوران ان کا ذہن کسی اور جانب راغب کر کے ہاتھ کی صفائی سے پیسے اور باقی اشیا چرا لیتا تھا۔ ان کے مطابق اس گینگ میں ایک عورت بھی شامل تھی۔ جب وہ کسی سنار کی دکان پر جاتے تو وہ خاتون آگے آگے ہوتی اور دونوں باپ بیٹا اپنا کام کرتے تھے۔فیروز آباد پولیس نے سلیم اور ان کے بیٹے ندیم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ان کے ساتھ دیکھی جانے والی خاتون سلیم کی بہو بتائی جاتی ہیں، جو کہ اطلاعات کے مطابق ایران چلی گئی ہیں۔ سلیم نے بتایا کہ ان کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس گروہ کے ممبران کے پاس پاکستان اور ایران کی دوہری شہریت ہے۔ ان کی آٹھ سے نو وارداتیں سامنے آئی ہیں جن میں ان پر 44 ہزار سے لے کر تین لاکھ روپے چوری کرنے کا الزام ہے۔ایس ایس پی غلام اظفر نے بتایا کہ پاکستان کے علاوہ انڈونیشیا، سعودی عرب اور دبئی میں بھی یہ گروہ وارداتوں میں ملوث تھا۔ہیپنوسس کیا ہے؟مائینڈ سائنس کے پروفیسر ڈاکٹر معیظ حسین کا کہنا ہے کہ ہیپ نوسز ایک مکمل سائنس ہے اس کو مختلف نام دیے گئے ہیں جن میں آرٹ آف پرسوئیشن (قائل کرنے کا فن)، آرٹ آف ڈسٹریکشن (چکمہ دینے کا طریقہ) اور نیورو لینگوسٹک پروگرام شامل ہیں۔’دنیا کے نامور جادوگر کرس اینجل اور ڈیوڈ کاپرفیلڈ نے اس فن کی آبیاری کی ہے۔ اس میں آپ کی توجہ کسی اور چیز پر لے جائی جاتی ہے اور اس دوران وہ کام کر لیا جاتا ہے جس پر آپ کا شعور اور توجہ نہیں ہوتی۔ اس آرٹ کو نیورو لینگوسٹک پروگرام کہتے ہیں جو ہیپنوسس ہی کی ایک قسم ہے۔امریکہ، جکارتہ اور برطانیہ سمیت متعدد ممالک میں ایسے حربوں کے ذریعے دکانوں سے لوٹ مار کے علاوہ خواتین کے جنسی استحصال کے بھی واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ڈاکٹر معیظ حسین کا کہنا ہے کہ نیورو لینگوسٹک پروگرام کا کئی ممالک میں منفی استعمال ہو رہا ہے۔’آپ کسی شخص کے ذہن میں اپنی بات ڈال دیں گے اس کو محسوس ہو گا کہ یہ بات اس کی اپنی ہے۔ مثلا آپ نے پیسے اٹھا کر دے دیے اس شخص کے ذہن میں یہ ہوتا ہے کہ میں نے پیسے دینے ہیں اور وہ خود ہی پیسے دے دیتا ہے۔‘نیورو لینگوسٹک پروگرام کا مثبت استعمالنیورو لینگوسٹک پروگرام کا استعمال دماغی اور اعصابی امراض کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر معیظ حسین کا کہنا ہے کہ درد سے نجات، کسی فوبیا سے چھٹکارے، خوف، اضطراب، بے چینی اور اعتماد کی کمی کا علاج اس تکینک سے کیا جاتا ہے۔اگر ذاتی طور پر کوئی شخص سیکھتا ہے تو وہ کسی سے اپنی بات منوانے میں آسانی ہوتی ہے جیسے ماں باپ بچوں کو کوئی بات کہیں تو وہ مان جائیں۔نیورو لینگوسٹک پروگرام اور جرائم امریکی تحقیقاتی ادارہ ایف بی آئی نیورو لینگوسٹک پروگرام کا استعمال کرتا ہے۔قانون ایف بی آئی کو بینک ڈکیتیوں، اغوا برائے تاوان اور ہنگامہ آرائی کے واقعات میں گواہوں اور متاثرین پر یہ تکنیک استعمال کرنے کی مشروط اجازت دیتا ہے۔پاکستان میں پولیس سمیت کوئی بھی تحقیقاتی ادارہ اس کا استعمال نہیں کرتا کیونکہ ملکی قوانین اس کی اجازت نہیں دیتے۔نیورو لینگوسٹک پروگرام سے کیا سیکھا جا سکتا ہے؟کئی کمپنیاں اپنے کلائینٹ پر اثر انداز ہونے کے لیے نیورو لینگوسٹک پروگرام کا استعمال کرتی ہیں۔ پاکستان میں بھی بعض ادارے اس کی تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ڈاکٹر معیظ حسین کا کہنا ہے کہ اس میں پوری باڈی لینگوئیج شامل ہوتی ہے۔ اس میں کچھ ایسے الفاظ استعمال ہوتے ہیں جس سے سننے والے کو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے یہ میرے اپنے ذہن کے الفاظ ہیں۔’جیسے کسی دوسری زبان کی فلم پر وائس اوور کی جاتی ہے جس سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ جیسے لب و لہجہ اسی کا ہے۔‘نیورو لینگوسٹک پروگرام سیکھنے کے لیے ضروری ہے کہ سیکھنے والا شخص تعلیم یافتہ ہو۔ اسے سیکھنے کے لیے ایک ہفتے کی تربیت کی ضرورت ہوتی ہے۔کیا اس سے بچنے کا کوئی طریقہ ہے؟پاکستان میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں جن میں خواتین گھروں میں آ کر گھر والوں کے سامنے پیسے یا زیوارات لے جا چکی ہیں۔ڈاکٹر معیظ حسین کا کہنا ہے کہ اس آرٹ سے بچا جاسکتا ہے۔جب بازار یا دکان میں کوئی اجنبی شخص آپ سے بات چیت کر رہا ہو تو آپ اپنی دونوں ہتھیلیوں کو ملیں جیسے کہ سردی میں ہاتھوں کو گرمائش کے لیے ملا جاتا ہے تو ایسا کرنے سے نیورو لینگوسٹک پروگرام کا اثر نہیں ہو گا۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
To whom did Captain Sarfraz Ahmed show a mirror? Fans report the work of cricket
Previous Post کپتان سرفراز احمد نے کس کس کو آئینہ دکھا دیا ؟ شائقین کرکٹ کے کام کی خبر
Next Post آرٹیکل 149 نافذ کر کے عمران خان کے پاس کون سے بڑے اختیارات آ جائیں گے ؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی
Article 149 What great powers will Imran Khan come up with? Knowing that will not end your surprise

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.