yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

آرٹیکل 149 نافذ کر کے عمران خان کے پاس کون سے بڑے اختیارات آ جائیں گے ؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

MH Kazmi September 14, 2019 1 min read
Article 149 What great powers will Imran Khan come up with? Knowing that will not end your surprise
Share this:

Article 149 What great powers will Imran Khan come up with? Knowing that will not end your surprise

سندھ (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ آرٹیکل 149 کو نافذ کر کے بھی وفاق کراچی کا انتظام نہیں سنبھال سکتا اور اگر ایسا کیا گیا تو یہ آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو گی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ پارلیمان نے 18ویں ترمیم کے ذریعے یہ واضح پیغام دیا تھا کہ پاکستان ایک وفاق ہے اور وفاق میں اکائیوں اور فیڈریشن یونٹس کے اپنے حقوق ہیں اور ان کی صوبائی خودمختاری پر کسی بھی قسم کی ضرب نہیں لگائی جا سکتی۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے انکشاف کیا تھا کہ وفاقی حکومت آئینی شق کا استعمال کر کے کراچی کے انتظامی امور اپنے ہاتھ میں لینے پر غور کر رہی ہے۔جس پر رد عمل دیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے مزید کہا کہ آرٹیکل 149 کی ایک شق 2 ہوتی تھی جس میں وفاق کے پاس یہ اختیار تھا کہ وہ مداخلت کر سکتی تھی لیکن 18ویں ترمیم میں اس شق کو حذف کردیا گیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے عہداران کا موجودہ معاشی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت سے فوری طور پر مستفعیٰ ہونے کا مطالبہ!موجودہ حکومت ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کم کرنے اور معاشی صورتحال کو بہتر کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہےانہوں نے کہا کہ آرٹیکل 149 کی شق صرف ہدایات تک محدود ہے اور اس سے اوپر کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں ہو سکتی لیکن یہ کہنا کہ ہم انتظامی امور آرٹیکل 149 کے تحت سنبھال سکتے ہیں تو یہ سراسر آئین کی خلاف ورزی ہے کیونکہ ایسی کوئی چیز آئین کے اندر موجود نہیں، جس کے تحت وفاق اختیار سنبھال سکے۔رضا ربانی نے کہا کہ 149 فور کے تحت ہدایات بھی واضح کردی گئی ہیں کہ اگر قانون کی عملداری کو خطرہ ہو یا کوئی ناگہانی آفت ہو تو اسی صورت میں اس کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 149 کی شق 4 میں معیشت کا ذکر ہے لیکن معیشت کراچی یا صوبہ سندھ میں نہیں بنتی بلکہ اسلام آباد سے چلتی ہے اور اگر آج ملک کی بدترین معاشی حالت ہے تو اس کی وجہ وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیاں ہیں لہٰذا آرٹیکل 149 کا اطلاق وفاقی حکومت پر کریں۔رضا ربانی نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک میں مہنگائی، معاشی پالیسیوں، بیروزگاری اور چھوٹے طبقات کے معاشی مفادات کے تحفظ میں ناکام ہو گئی ہے اور انہوں نے سرمایہ دارانہ نظام کو فروغ دیا ہے لہٰذا اس وفاقی حکومت کو فوری طور پر مستعفی ہونا چاہیے اور نئے انتخابات کروائے جانے چاہئیں۔”جب کشمیر میں آرٹیکل 370A کا خاتمہ کیا گیا تو دوسری جانب کراچی میں آرٹیکل 149 کے نفاذ کی کوششیں شروع کردی گئیں۔ کیایہ دونوں اقدامات ایک جیسے نہیں؟کیایہاں پربھی صوبائی خودمختیاری پر شب خون مارنے کی کوشش نہیں ہورہی ؟”پی پی پی کے عہداران کی مشترکہ پریس کانفرنس@SaeedGhani1سابق چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ اگر صوبائی حکومت بھی اپنے اختیارات وفاق کو دینا چاہے تو 18ویں ترمیم کے تحت پہلے اسمبلی سے اس کی منظوری لینا ہو گی اور 18ویں ترمیم میں اس طرح کی شقیں اس لیے شامل کی گئی ہیں تاکہ جس طرح کا آرٹیکل 149 کا ناٹک آج کھیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس ناٹک کو روکا جا سکے لہٰذا اگر وفاقی حکومت اس ناٹک کو آگے بڑھاتی ہے تو وہ آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہی ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کا مسئلہ کوڑا کرکٹ کا نہیں ہے، مسئلہ یہ ہے کہ اس وقت وفاق میں موجود ٹیم سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی ٹیم ہے اور یہ اقدام کراچی کو سندھ سے الگ کرنے کی جانب پہلا قدم ہے، یہ کراچی صوبے کو جنم دینے کا پہلا قدم ہے۔رضا ربانی نے کہا کہ سندھ کے عوام کراچی کی تقسیم نہیں ہونے دیں گے کیونکہ اگر کراچی کی تقسیم ہوئی، سندھ کی تقسیم ہوگی اور اس کے بہت خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ صوبائی خود مختاری برقرار رہے گی لیکن اگر کوئی اس خام خیالی میں بیٹھا ہوا ہے کہ وہ 18ویں ترمیم کو بالواسطہ یا بلاواسطہ ختم کر دے گا تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سارا مسئلہ پیسوں کا ہے کیونکہ یہ صوبہ سندھ اور کراچی کا تمام پیسہ ہڑپ کر کے اسلام آباد لے جانا چاہتے ہیں لیکن ہم یہ ہونے نہیں دیں گے۔یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں 149 کے نفاذ کی تجویز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی پر غیر آئینی طریقے سے قبضہ کرنے کی کوشش کی تو اس حکومت کو گھر جانا ہوگا۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ کراچی، کراچی والے نہیں چلائیں گے بلکہ کراچی کو اسلام آباد میں بیٹھے لوگ چلائیں گے، ہم یہ ہرگز برداشت نہیں کریں گے اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ استعفے دے کر اس حکومت کو گھر بھیج دے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
What is hypnosis and can someone be hypnotized and robbed? The BBC's Strange Report
Previous Post ہیپنوسس کیا ہے اور کیا کسی کو ہیپنو ٹائز کر کے لوٹا جا سکتا ہے؟ بی بی سی کی دنگ کر ڈالنے والی رپورٹ
Next Post کمال مہارت سے جوان شخص بوڑھا بن کر امریکا جانے کی کوشش میں گرفتار، یہ نوجوان کس کا روپ ڈھالنے کی کوشش کر رہا تھا؟ جانیے
Arrested as a young man with amazing skills trying to get to America, what was this young man trying to imitate? Learn

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.