yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

’’ جو حادثہ ہونا تھا وہ ہو چکا، آپ لوگ گاڑی روکیں اور روزہ افطار کریں ۔۔۔‘‘

MH Kazmi June 27, 2019 1 min read
"What happened to be an accident happened, you guys stop the car and fast fast ..."
Share this:

"What happened to be an accident happened, you guys stop the car and fast fast ..."

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے اپنے بیٹے کے انتقال پر کُھل کر اپنی دکھ بھری داستان سُنا دی۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ہم پریس کانفرنس کے لیے کھڑے تھے کہ ایک صحافی تاخیر سے آیا ، اُس نے ڈائز پر مائیک رکھا اور پیچھے ہٹ کر اپنے ساتھیوں کے کان میں کچھ کہا، تب ہی مجھے اطلاع دی گئی کہ آپ کے بیٹے کا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے۔میں نے پوچھا کہ کیا ہوا ، کس کے بیٹے کا ؟ انہوں نے مجھ سے کہا کہ آپ کے بیٹے کا ۔ میں شکریہ کر کے ہٹا اور بڑے بیٹے سے رابطہ کیا کیونکہ وہ لاہور میں تھا ، چھوٹے بیٹے کی تو توقع ہی نہیں تھی کہ اُس کا ایکسیڈنٹ ہو جائے گا۔ میرے ذہن میں فطری طور پر بڑے بیٹے کا ہی خیال آیا۔میں نے اپنے بیٹے کو فون کیا تو اُس نے آگے سے ”ہیلو” کہا اُس کی آواز سنتے ہی میری پریشانی کافی حد تک ختم ہو گئی ، میں نے سوچا کہ جو خود فون پر بات کر رہا ہے وہ ٹھیک ہی ہو گا۔اُسکے بعد میں نے حال دریافت کیا تو اُس نے رونا شروع کردیا اور چیختے ہوئے مجھے کہا کہ بابا میرا نہیں اُسامہ کا ایکسیڈنٹ ہوا ہے اور وہ اب ہم میں نہیں رہا۔ اُس وقت میرے ساتھ نئیر بخاری ، مصطفٰی صاحب اور چودھری منظور صاحب تھے جو مجھے لے کر گاڑی میں بیٹھے اور ہم واپس چلے گئے۔ کافی دیر میری عجیب سے کیفیت رہی۔ نہ رونا آ رہا تھا نہ بات ہو رہی تھی۔رمضان تھا اور افطار کا وقت قریب تھا، راستے میں رُک کر افطار کا کہا، میں نے چودھری منظور صاحب سے کہا کہ فون کر کے پوچھیں کہ کیا اُسامہ اکیلا ہی تھا ، کیا اُس کے ساتھ کوئی اور تو نہیں تھا جس کا کوئی نقصان ہو گیا ہو۔ مجھے پتہ چلا کہ اُس کا ایک دوست حمزہ بٹ بھی ساتھ تھا اُس کا بھی انتقال ہو گیا ، یہ بات سُن کر میرا دکھ اور بڑھ گیا ، میں نے سب سے کہا کہ حادثہ ہو چکا ہے آپ راستے میں رُک کر سب لوگ افطار کیجئیے۔انہوں نے مجھ سے اُترنے کا کہا میں نے اُس نے مجھے تنہائی میں چھوڑنے کی درخواست کی۔ اُس تنہائی میں مجھے رونا بھی آیا، پھر میں نے اپنے آپ کو قابو کیا۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی نقطہ نظر سے ہمارا یہ اعتقاد ہے کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے اور یہ جو حادثہ ہوا۔ بیٹے بیٹیاں انعام ہوتے ہیں ، کچھ انعام تھوڑی دیر کے لیے ہوتے ہیں اور کچھ زیادہ دیر کے لیے، اُسامہ میرے لیے تھوڑی دیر کا مہمان تھا۔اُس کی تکلیف اور دکھ اپنی جگہ رہے گا۔ میں نے اپنی فیملی کو بھی سمجھایا کہ اللہ نے جتنا عرصہ آپ کو یہ انعام دیا آپ نے انجوائے کیا لیکن ہاں اُس کے جانے کا دُکھ ضرور ہے ، اُس سے پیار تھا ، محبت تھی، ماں کو مجھ سے زیادہ ہے دادی کو اُس سے زیادہ ہے۔ میں بہت سخت جان آدمی ہوں، سخت فیصلے کر لیتا ہوں ، میں نے اُس دن دوستوں کو کہا کہ زندگی کے کچھ لمحے زندگی کے دھارے بدل دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ بٹ میرے بیٹے سے زیادہ خوبصورت اور جوان قد تھا ۔ اللہ تعالیٰ اُس کے لیے بھی خاص رحمتیں فرمائے۔ اس حادثے نے میری زندگی بدل دی لیکن ابھی بھی میری بطور باپ ، شوہر کچھ ذمہ داریاں ہیں جو مجھے نبھانی ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
"Today's APC's Shahbaz Sharif ..." Farid Farooqui claims to be the reference to Mary Nawaz and Shahbaz Sharif that (N) Legi was worried about being surprised.
Previous Post ’’ آج کی اے پی سی میں شہباز شریف کا ۔۔۔‘‘ غریدہ فاروقی نے مریم نواز اور شہباز شریف کے حوالے ایسا دعویٰ کر دیا کہ (ن) لیگی حیران پریشان رہ گئے
Next Post نہ ہنگامہ،نہ ہی شور اورنہ تماشہ، حکومت نے بجٹ منظور کرا ہی لیا، اپوزیشن جماعتیں ہاتھ ملتی رہ گئیں
No conflicts, nor noise, nor spectacle, the government has passed the budget, the opposition parties are hand-holding.

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.