yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

وی آئی پی پروٹوکول اور انسانی جان

Yes 2 Webmaster December 27, 2015 1 min read
VIP Protocol
Share this:
VIP Protocol
VIP Protocol

تحریر: ملک نذیر اعوان خوشاب
بدھ کو پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور سندھ کے وزیر اعلی قائم علی شاہ صاحب کی سول ہسپتال آمد پرشاہانہ پروٹوکول کے باعث لیاری کی معصوم بسمہ دم توڑ گئی۔ بسمہ خسرہ اور دمہ کی مرض میں مبتلا تھی۔ بسمہ کے والد اسے ہسپتال لے کر جا رہے تھے۔ لیکن پولیس والوں نے اسے گیٹ پر روکے رکھا۔ کیونکہ ڈاکٹر نے بتایا تھا کہ اگر بسمہ پانچ منٹ پہلے ہسپتال پہنچ جاتی تو اس کی جان بچ جاتی۔ بسمہ کا والد اپنی دس ماہ بچی کو اپنی گود میںاٹھا کے پھرتا رہا۔اور پولیس والوں کے آگے واسطے ڈالتا رہا۔مگر معصوم بسمہ پر پولیس نے ترس نہیں کھایا۔ اور آخر کاربر وقت ہسپتال نہ پہچنے پرلیاری کی معصوم بسمہ دم توڑ گئی ۔قارئین محترم یہ ایک اذیت ناک واقعہ ہے۔ وی آئی پی پرو ٹوکول تو ہمارے حکمرانوں اور سیاست دانوں کا وطیرہ بن چکا ہے۔ اور بسمہ کی موت کوئی نیا واقعہ نہیں ہے۔اس سے پہلے بھی کئی ایسے واقعات ہوئے ہیں۔ فروری سن ٢٠١٠ میں زرداری صاحب جب کوئٹہ میں جارہے تھے۔ جو واقعہ ہوا تھا۔

وہ سب کے سامنے ہے۔ کچھ عرصہ پہلے ایک خاتون نے بچے کو رکشہ میں جنم دیا۔لاہور میں ہسپتالوں کے اندر وین ٹیلیٹر نہیں تھے۔ جس کی وجہ سے بہت سے بچے دم توڑ گئے۔ سرگودہا کی مثال آپ کے سامنے ہے۔اس کے علاوہ اور بھی بے شمار واقعات ہیں۔ مختصراس کا خلاصہ یہی ہے۔ کہ ہمارے وڈیروں کاشاندار پروٹوکول اسی طرح ہے۔ قارئین محترم اب جو معصوم بسمہ کے ساتھ جو ظلم ہوا ہے۔اس کے والد کوکون انصاف دے گا۔ جیسا کہ اللہ پاک نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا ہے۔کہ ایک انسان کا قتل کرناپوری انسانیت کا قتل ہوتا ہے۔ اور ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانا ہوتی ہے۔ لیکن معصوم بسمہ پر کسی نے رحم نہیں کھایا۔

Nisar Khoro
Nisar Khoro

بلکہ ضلع کراچی کی انتظامیہ نے بسمہ کے والدپر پریشر ڈالا ۔اور اس بات پر بے حد دکھ ہوا۔کہ پیپلزپارٹی کے سنیر وزیر جناب نثار کھوڑو صاحب نے جو بیان دیا ہے کہ ہمیں بلاول کی سیکورٹی عزیز ہے۔ لیکن نثار کھوڑو صاحب جس طرح زرداری صاحب کی اپنے بیٹے بلاول کے اندر جان ہے ۔اسی طرح بسمہ بھی اپنے والد کو عزیز تھی۔

اس واقعے کے بعد زرداری صاحب نے اور بلاول نے بھی انویسٹی کیشن کرانے کا حکم دیا۔اوراس کے ساتھ قائم علی شاہ صاحب کو بھی زرداری صاحب نے ہدایات جاری کیں۔کہ اس واقعہ کا نوٹس لیں۔اور ہمارے وزیراعظم نواز شریف صاحب نے بھی بسمہ کے والد کوایک لاکھ روپے دیے ہیں۔اب جو ہوناتھا وہ ہو گیا ہے۔ ابھی ہمارے حکمرانوںکو اگلے ایسے واقعات سے بچنے کے لیے کوئی حکمت عملی بنانی چاہیے۔اور ہماری ادلیہ کو بھی اس کا نوٹس لینا چاہیے۔اورصوبہ سندھ کی ڈپٹی اسپیکرمحترمہ شہلا رضاء صاحبہ نے جو فرمایا ہے کہ بسمہ کی موت ٹریفک کے جام ہونے سے ہوئی تھی۔اور وہاں کے ایس ایچ او صاحب کی ذمہ داری تھی۔اور میں سمجھتا ہوں۔کہ ایک ماں ہونے کے باوجودان کا یہ نازیبہ بیان تھا۔

Poor People
Poor People

کچھ عرصہ پہلے محترمہ شہلا صاحبہ کو بھی اپنے بچوں کا ایسا صدمہ ہوا۔ آخر میں میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں۔ کہ حکمران طبقہ اور سیاست دان اپنا وی آئی پی پروٹوکول کا توازن برقرار رکھیں۔ اور غریب لوگوں کا بھی خیال کریں۔ ان کو کیڑوں مکوڑوں کی طرح نہ سمجھیں۔ یہ ہمارے ملک پاکستان میں شاہانہ پروٹوکول ہمارے سیاست دانوں اور وڈیروں کا حسب معمول بن چکا ہے۔ اور یہی وجہ ہے جس سے ہماراملک ترقی نہیں کر سکتا۔آپ پاک چائنہ کی مثال لے لیں ہم سے بعد میں آزاد ہوا آج دنیا کی سپر طاقت ہے۔اس کی وجہ یہ ہے۔کہ وہاں پر شاہانہ پروٹو کول نہیں ہے۔ قارئین محترم آپ غور کریں تو ہمارے ملک میں بے شمار وسائل ہیں۔

اس پر غور کیا جائے تو یہ دنیا کاایک ترقی یافتہ ممالک بن سکتا ہے۔مگر اسے بنانے کے لیے ہمیں سب سے پہلے ہمیں اپنے آپ کو درست کرنا چاہیے۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ صاحب نے بسمہ کے والد کو نوکری کی پیش کر دی۔ کسی کی حوصلہ افزائی کرنا اچھی بات ہے۔ لیکن معصوم بسمہ کے والدین اپنی بیٹی کے غم کو کبھی نہیں بھولیں گے۔آخر میں میری یہ دعا ہے۔اللہ پاک بسمہ کے والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔اور آخرت میںیہی بچی ان کی بخشش کا ذریعہ بنے۔آمین۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Malik Nazir Awan
Malik Nazir Awan

تحریر: ملک نذیر اعوان خوشاب

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Yousaf Gilani Norway
Previous Post ناروے پاکستان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں رہیں گے، یوسف گیلانی
Next Post 2016 میں پاکستان خطے کا طاقتور ملک
Pakistan

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.