yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ویلنٹائن ڈے ہم منائیں ہی کیوں

Yes 1 Webmaster February 13, 2016 1 min read
Valentine's Day Celebrate
Share this:
Valentine's Day
Valentine’s Day

تحریر: ڈاکٹر ایم اے قیصر
ویلنٹائن ڈے! یومِ محبت، ایک مغربی تہوار ہے جو ہر سال 14 فروری کو منایا جاتا ہے۔بدقسمتی سے ہمارے مسلم معاشرے کی نوجوان نسل بھی اس تہوار کو بڑے جوش و خروش سے مناتی ہے۔ نوجوان لڑکے لڑکیاں اپنی محبت کا اظہار سرخ پھول دے کر کرتے ہیں۔ اس دن پھول یا تو نا یاب ہو جاتے ہیں یا اُن کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگتی ہے۔ ہمارا میڈیا بھی اس تہوار کی تشہیر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ہم مسلمان ہیں، ہماری اپنی ایک تہذیب ہے، اپنے تہوار ہیں، تو پھر یہود و نصاریٰ کے تہوار کیوں منائیں؟ یہود و نصاریٰ کے تہوار شرک اور بدعات پر مبنی ہوتے ہیں، اس لیے مسلمانوں کو ان کی رسومات و روایات اپنانے،تہوار منانے، ان کی مشابہت اختیار کرنے اور اپنے آپ کو ان کے رنگ میں رنگنے سے گریز کرنا چاہئے۔آنے والے وقت کے فتنوں کو بیان کردہ ایک حدیثِ نبویۖ کا مفہوم ہے کہ ایک وقت ایسا بھی آئے گا جب میری اُمت کے گروہ اللہ کے دشمنوں یعنی یہود و نصاریٰ کی پیروی کریں گے، ان کے مذہبی تہوار منائیں گے اور ان کے رسم و رواج کو اپنا لیں گے۔

ویلنٹائن ڈے اسی فتنے کی مثال اور ایک شیطانی فعل ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآنِ مجید میں ارشاد فرماتے ہیں، ”اے ایمان والو! شیطان کے قدموں پر نہ چلو اور جو کوئی شیطان کے قدموں پر چلے گا سو وہ تو اسے بے حیائی اور بری باتیں ہی بتائے گا۔” (سورة النور: 21)۔ ہماری نوجوان نسل یومِ محبت کے نام پہ بے حیائی کا ارتکاب کر رہی ہے۔ سرِ عام غیر محرم مرد و عورت ایک دوسرے کو پھول دے کر اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

غیر محرم مردوعورت کے باہمی اختلاط اور آزادانہ میل ملاپ بدترین فتنے کو جنم دیتا ہے اور بے حیائی کو پھیلانے کا سبب ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن ِ مجید میں ارشاد فرماتے ہیں ” بے شک جو لوگ چاہتے ہیں کہ ایمان والوں میں بے حیائی پھیل جائے ان کے لیے دنیا اور آخرت میں درد ناک عذاب ہے(سورة النور :19) ۔ ویلنٹائن ڈے کی حقیقت کیا ہے؟یہ کیوں منایا جاتا ہے؟ ویلنٹائن ڈے کا آغاز تقریباً 1700 سال قبل رومیوں کے دور میں ہوا تھا اور اس دور میں رومی بت پرست تھے۔

Quran
Quran

تیسری صدی عیسوی میں رومی بادشاہ کلاوڈیوس دوئم کو جنگ کے لئے لشکر تیار کرنے میں مشکل پیش آئی تو اس نے وجوہات معلوم کیں پتہ چلا کہ شادی شدہ لوگ اپنے اہل وعیال خصوصاًبیویوں کو چھوڑ کر جنگ پہ جانے کے لیے راضی نہیں تو اس نے نوجوان لڑکے لڑکیوں کی شادی پر پابندی لگادی۔ لیکن ایک پادری جس کا نام پوپ ویلن ٹائن تھا اس نے اس شاہی حکم نامے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خفیہ شادی رچالی اور چھپ چھپا کر دوسروں کے نکاح بھی پڑھاتا رہا۔ جب بادشاہ کو معلوم ہوا تو اس نے پوپ ویلن ٹائن کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔

جیل میں پادری پر جیلر کی لڑکی عاشق ہو گئی لیکن معاشقہ مکمل نہ ہو سکا اور اسے بت پرستی چھوڑ کر عیسائیت اختیار کرنے اور شاہی حکم کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں 14 فروری 279ء کو پھانسی دے دی۔ بعدازاں جب خود رومیوں نے عیسائیت کو قبول کیا تو انہوں نے پوپ ویلن ٹائن کی سزائے موت کے دن کو ”یوم شہید محبت” کے نام سے منسوب کیا۔ شروع میں تحائف کا تبادلہ کیا جانے لگا اور بعد میں تحائف کی جگہ ویلن ٹائن کارڈز کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

Valentine's Day Celebrate
Valentine’s Day Celebrate

اس تہوار سے متعلق کئی اور روایات بھی مشہور ہیں۔ اس کا آغاز ایک رومی تہوار لوپر کالیا کی صورت میں ہوا۔ قدیم رومی مرد اس تہوار کے موقع پر اپنی دوست لڑکیوں کے نام اپنی قمیضوں کی آستینوں پر لگا کر چلتے تھے۔ بعض اوقات یہ جوڑے تحائف کا تبادلہ بھی کرتے تھے۔ برطانیہ میں ویلنٹاین ڈے سردیوں کے اختتام پر جنگلوں میں پرندوں کے ملاپ کی علامت کے طور پر منایا جاتا تھا اس موقع پر نوجوان ان لڑکیوں کی کھڑکیوں کی چوکھٹ پر پھولوں کے گلدستے رکھتے تھے جن سے وہ محبت کرتے تھے۔

اہل روم 1700 سال قبل اس دن کو عید کے طور پر مناتے تھے کیونکہ ان کے نزدیک 14 فروری کا دن یونو دیوی کے نزدیک مقدس تھا اور یونو کو عورتوں اور شادی بیاہ کی دیوی کہا جاتا تھا۔ اس تہوار سے متعلق جتنی بھی روایات بیان کی جاتی ہیں ان سے یہ صاف صاف ظاہر ہے کہ یہ غیر مسلموں کا تہوار ہے ، غیر اخلاقی تہوار ہیں۔

بحیثیت مسلمان کیا ہمیں یہ دن منانا چاہئے؟ کچھ دوستوں نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اس دن کو اپنے والدین سے محبت کا اظہار کر کے اُن کو گلاب کا پھول دے کر منائیں۔۔۔ کچھ دوستوں نے کہا کہ اس دن کو حیا کے دن کے طور پر منائیں نہ کہ ویلنٹائن کے نام پہ بے حیائی پھیلائیں۔۔۔ سب سے پہلے تو اُن سے ایک سوال جو ویلنٹائن ڈے مناتے ہیں۔

آپ کسی کی بہن، کسی کی بیٹی کو پھول دے کر اس سے محبت کا اظہار کر کے بہت خوشی محسوس کرتے ہیں۔۔۔ اور پھر دوستوں کو بڑے فخر سے بتاتے ہیں کہ آپ نے کیسے کیسے ویلنٹائن ڈے منایا؟۔۔۔ ذرا سوچئے! آپ کسی کی بہن کو پھول دے کر ویلنٹائن ڈے منا رہے ہیں۔۔۔ کیا آپ کی بہن کے ساتھ کوئی ویلنٹائن ڈے نہیں مناتا ہو گا؟پھر ان دوستوں سے پوچھنا چاہوں گا جو 14فروری کو حیاء کے دن یا والدین سے محبت کے اظہار کے دن کے طور پہ منانے کا مشورہ دیتے ہیں کہ ہم 14 فروری منائیں ہی کیوں؟ کیوں کسی بھی لحاظ سے یہود و نصاریٰ کی مشابہت اختیار کریں؟ اگر ہم نے حیاء کا دن یا والدین سے محبت کا دن منانا ہی ہے تو سال میں 364 دن اور بھی ہیں پھر 14 فروری ہی کیوں؟ میں کہتا ہوں کہ اگر ویلنٹائن ڈے کا بائیکاٹ کرنا ہے تو اس طرح بائیکاٹ کریں کہ یہ خاموشی سے گزر جائے اور ہمارے معاشرے میں کسی کو خبر بھی نہ ہو۔۔۔

Dr. Muhammad Ali Qaisar
Dr. Muhammad Ali Qaisar

تحریر: ڈاکٹر ایم اے قیصر

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
NAP-Leaders-Britain
Previous Post نیپ رہنماؤں پر مقدمات نامنظور۔ نیپ برطانیہ
Next Post سیلفی کا جنون49جانیں لے چکا،ہلاکتوں میں پاکستان10ویں نمبر پر

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.