yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

امریکی سفارتخانہ اسلام آباد ٹرمپ کے بیانیے پر ہے،مسلم لیگ ن کے راہنما کا بیان ری ٹویٹ کرنے پر حکومتی حامی آپے سے باہر ‘

MH Kazmi November 11, 2020November 11, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے ٹوئٹر اکائونٹ تک بلااجازت رسائی حاصل کی گئی۔ یہ وضاحت سفارتخانے کی طرف سے اپوزیشن راہنما کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرنے پر وفاقی وزیراور عوام کی طرف سے رد عمل کے جواب میں پیش کی گئی۔ سفارتخانے نے واقعے پر معذرت کرتےہوئے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ امریکی سفارتخانہ کسی قسم کے سیاسی پیغامات کی تصدیق یا تجدید اور انھیں ریی ٹویٹ نہیں کرتا۔ ایسا سفارتخانے کے اکائونٹ تک بلا اجازت رسائی کے بعد کیا گیا۔ پیغام میں کہا گیا کہ ہم معذرت خواہ ہیں کہ سفارتخانے کے دائرہ کار میں نہ آنے والی ایک پوسٹ کی گئی جس سے غلط فہمی نے جنم لیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان میں امریکی سفارت خانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اپوزیشن جماعت ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیے جانے کے بعد اگرچہ ہٹا دیا گیا تاہم سوشل میڈیا صارفین پاکستانی حکام سے مطالبہ کرتے رہے کہ وہ ’اندرونی معاملات میں مداخلت‘ کی اس کوشش پر امریکی سفارتخانے سے وضاحت طلب کرے۔ پاکستانی سوشل میڈیا ٹائم لائنز باالخصوص ٹوئٹر پر زیرگردش سکرین شاٹس میں دکھایا گیا تھا کہ اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے احسن اقبال کی امریکی صدارتی الیکشن کے نتائج سے متعلق ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا گیا ہے۔ پاکستان میں انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے بھی امریکی سفارتخانے کی ریٹویٹ کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’امریکی سفارتخانے کو سفارتی روایات کا پاس رکھنا چاہیے، اگر یہ جعلی ہے تو ٹویٹ کے ذریعے وضاحت کریں اور اگر ایسا نہیں تو معافی مانگنی چاہیے‘۔ امریکی سفارتخانے کی ریٹویٹ کے معاملے پر ہونے والی گفتگو بڑھی اور یہ پاکستان میں ٹوئٹر کی ٹرینڈز لسٹ کا حصہ بنا تو ایمبیسی کی جانب سے باقاعدہ اس معاملے کی وضاحت جاری کی گئی۔امریکی سفارتخانے کی اس وضاحت اور معافی کے بعد متعدد سوشل میڈیا صارفین مطمئن دکھائی دیے البتہ کچھ ایسے بھی تھے جنہیں یہ وضاحت کچھ زیادہ متاثر نہیں کر سکی، ایسے صارفین کے جوابی تبصروں سے واضح تھا کہ وہ معافی کو ناکافی سمجھ رہے ہیں۔ حکمراں جماعت کے حامی متعدد سوشل میڈیا صارفین امریکی سفارتخانے کی ابتدائی ریٹویٹ کو پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات میں مداخلت سے تعبیر کرتے رہے تھے۔ وضاحت اور معافی پر مبنی ٹویٹ کیے جانے کے بعد متعدد صارفین یہ مطالبہ کرتے دکھائی دیے کہ امریکی سفارتخانہ ’بغیر اجازت اکاؤنٹ استعمال کرنے والے‘ کی نشاندہی کرے۔


امریکی ایمبیسی کی وضاحتی ٹویٹ میں کہا گیا کہ ’اسلام آباد سفارتخانے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ گزشتہ شب بغیر اجازت استعمال کیا گیا۔ امریکی ایمبیسی سیاسی پیغامات پوسٹ کرنے یا ریٹویٹ کرنے کی حمایت نہیں کرتی۔ ہم بغیر اجازت کی گئی پوسٹ سے پیدا ہونے والے کسی بھی ابہام پر معذرت خواہ ہیں‘۔

Dear Followers: The U.S. Embassy Islamabad Twitter account was accessed last night without authorization. The U.S. Embassy does not endorse the posting or retweeting of political messages. We apologize for any confusion that may have resulted from the unauthorized post.

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف کا دورہ وزارتِ خارجہ پاکستان
Next Post کینیڈا:امیگریشن کے ہدف میں اضافہ، پاکستانیوں کے لیے مواقع

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.