yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
مقامی خبریں

کینیڈا:امیگریشن کے ہدف میں اضافہ، پاکستانیوں کے لیے مواقع

MH Kazmi November 11, 2020 1 min read
Share this:

کینیڈا کی حکومت نے رواں سال کورونا کی وجہ سے تارکین وطن کی تعداد میں آنے والی کمی کے باعث اگلے تین برسوں کے لیے تارکین کے ہدف میں اضافہ کر دیا ہے جس کے باعث پاکستانی نوجوانوں کے لیے کینیڈا میں امیگریشن کے مزید مواقع دستیاب ہو سکیں گے۔
کینیڈا کی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2021 میں تین لاکھ 51 ہزار افراد اور سال 2022 میں تین لاکھ 61 ہزار افراد کو امیگریشن دینے کا ارادہ تھا۔
تاہم اب اس ہدف پر نظر ثانی کرتے ہوئے 2021 کے لیے چار لاکھ ایک ہزار اور سال 2022 کے لیے چار لاکھ 11 ہزار کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔سال 2023 میں مزید 10 ہزار افراد کا اضافہ کرتے ہوئے سالانہ ہدف چار لاکھ 21 ہزار افراد کر دیا گیا ہے۔ جن افراد کو امیگریشن دی جائے گی ان میں سے 60 فیصد کا تعلق درمیانے درجے کے ان افراد سے ہے جو کینیڈا کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔
کینیڈا کی امیگریشن رپورٹ کے مطابق وہاں پر امیگریشن لینے والے افراد میں سب سے زیادہ کا تعلق انڈیا سے ہے جبکہ پاکستانی پانچویں نمبر پر ہیں۔
سال 2019 میں کم وبیش 86 ہزار انڈین اور 10 ہزار 800 پاکستانیوں نے کینیڈا کی امیگریشن حاصل کی۔
کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک ترجمان کے مطابق ‘کینیڈا امیگریشن کے خواہش مند پاکستانیوں کے لیے ایک بہترین منزل ہے۔ یہاں پر مہارت یافتہ ورکرز کے لیے ملازمتوں کے وسیع مواقع ہیں۔ تعلیم کے حصول کے لیے اگر کسی کے پاس یہاں پہنچ کر صرف ایک سیمیسٹر کا خرچہ بھی ہو تو وہ ملازمت کر کے اپنی تعلیم مکمل کر سکتا ہے۔’ہائی کمیشن حکام کے مطابق ‘انڈیا سے آنے والے بیشتر طالب علم صرف پہلے سمیسٹر کی فیس ادا کرکے آتے ہیں اور کچھ ہی عرصے بعد ان کو نوکری مل جاتی ہے جس کے بعد وہ تعلیم اور ملازمت دونوں جاری رکھتے ہیں۔ پاکستانی طالب علموں کو اس حوالے سے آگاہی نہیں ہے اس لیے ان کا رجحان نہیں ہے۔’
ہائی کمیشن حکام کے مطابق ‘کینیڈا گذشتہ سال کم تارکین وطن کی وجہ سے اس سال وہ خسارہ پورا کرنے کی کوشش کرے گا اس لیے پاکستانی نوجوانوں کو امیگریشن کے حصول کی کوشش کرنی چاہیے۔ یہاں پر ملازمت کے ساتھ ساتھ اپنے کاروبار کے لیے بھی مواقع موجود ہیں۔’
دوسری جانب پاکستان میں کینیڈین ہائی کمیشن نے بتایا ہے کہ ‘کینیڈا نے اپنی امیگریشن پالیسی میں ایک اور تبدیلی بھی متعارف کروائی ہے جس کے تحت وہ افراد جو شہریت حاصل کرنے کے بعد 15 سال سے وہاں مقیم ہیں ان کے توسیعی خاندان کے لیے بھی امیگریشن کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے تحت کینیڈا میں مقیم والدین کے بچے اور پوتے پوتیاں جو ان کے زیر کفالت نہیں، سوتیلے بہن بھائی اور دادا دادی یا نانا اور نانی امیگریشن حاصل کر سکیں گے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post امریکی سفارتخانہ اسلام آباد ٹرمپ کے بیانیے پر ہے،مسلم لیگ ن کے راہنما کا بیان ری ٹویٹ کرنے پر حکومتی حامی آپے سے باہر ‘
Next Post سفارتخانہ پاکستان کابل،افغان میڈیا میں نئے ویزا سینٹرز کے پروپیگنڈے کی تردید

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.