yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

اردو ادب کا آخری آدمی !

Yes 2 Webmaster February 3, 2016 1 min read
Intizar Hussain
Share this:
Intizar Hussain
Intizar Hussain

تحریر: اختر سردار چودھری ،کسووال
انتظار حسین کے والد کا نام منظر علی تھا۔ دادا کا نام امجد علی اور والدہ کانام صغری بیگم تھا۔ انتظار حسین 7 دسمبر، 1923ء کو میرٹھ ضلع بلند شہر میں پیدا ہوئے ۔والدین کو چار بیٹیوں کے بعد کسی بیٹے کا انتظار تھا، لہذان کا نام انتظار حسین رکھ دیا گیا ۔ان کے پڑوسی ہندو تھے ۔خود کہتے ہیں ”میں مندر اور مسجد کے درمیان پیدا ہونے والی نسل سے تعلق رکھتا ہوں” ابتدائی تعلیم گھر پر ہی حاصل کی۔بعد ازا ں8 سال کی عمر میں سکول داخل کروایا گیا ۔پوری کلاس میں صرف دو مسلمان طالب علم تھے ۔انتظار حسین نے 1942 ء میں آرٹس کے مضامین کے ساتھ انٹرمیڈیٹ اور 1944 ء میں بی اے کی سند حاصل کی۔ایم اے کی تکمیل کے دوران ہجرت سے قبل اپنی پہلی کتاب مکمل کرلی تھی، اس کتاب کا موضوع لسانیات تھا۔ وہ اس کتاب کے مسودے کے ساتھ بابائے اردو مولوی عبدالحق کے پاس گئے ۔ مولوی عبدالحق نے ریاض الحسن کو مسودہ دکھانے کا مشودہ دیاتھا۔

اس کتاب کے دو مضامین جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی کے رسالے ”جامعہ” میں شائع ہوئے تھے۔ایم اے کرنے کے ایک برس بعد پاکستان بن گیا۔انتظار حسین لاہور آئے ۔وہ ابتدا ء میں شاعر بننا چاہتے تھے ۔ن م راشد کی طرح نظمیں لکھیں ۔پھر شاعری چھوڑ کر افسانہ نگاری کی طرف آئے ۔افسانہ نگاری ،کہانی نویسی کی طرف آنے کی وجہ ان کا وسیع مطالعہ بنا تھا ۔
ایک روز لائبریری سے بیتال پچیسی لے کر پڑھی تو پڑھنے کا چسکا لگ گیا ۔پھر کیا تھا ۔ منٹو ، بیدی، عصمت، چیخوف، ٹالسٹائی، دوستووسکی، جیسے لکھاریوں کا مطالعہ کیا ۔ساتھ ہی کھتا سری ساگر کی آٹھ جلدیں ۔ مہاتما بدھ ۔مہا بھارت کی 18 جلدیں۔ الف لیلا مکمل ۔ صوفیاِ کرام کے تذکرے پڑھنے کا اتفاق ہوا۔

عملی زندگی کا آغاز صحافت سے کیا۔ ان کا ذریعہ معاش پوری زندگی صحافت رہا ،انہوں نے جن اخبارات میںملازمت کی ان میںہفت روزہ ”نظام” بطور مدیر ۔روزنامہ ”امروز ” لاہور بہ حیثیت سب ایڈیٹر( 1949 ء تا 1953 ئ)۔روزنامہ ‘آفاق” لاہور بہ حیثیت سب ایڈیٹر او رکالم نگار( 1955 ء تا 1957 ئ)۔روزنامہ ”مشرق”لاہور بہ حیثیت کالم نگار( 1963 ء تا 1988 ئ)۔انتظار حسین کی طویل ترین وابستگی روزنامہ ”مشرق” سے رہی جس میں وہ مشہور و مقبول کالم ”لاہور نامہ” لکھتے رہے ،جو کتابی شکل میں شائع ہوچکے ہیں ۔روزنامہ ”مشرق” سے 1988 ء میں علیحدہ ہونے کے بعد وہ لاہور کے روزنامہ Frontier Post میں 1989 ء سے 1994 ء تک ہفتہ وار کالم لکھتے رہے ۔اس کے بعد روزنامہ Dawnمیں ہفتہ وارکالم لکھنے شروع کیے ۔جب تک زندگی نے وفا کی ان کے کالم روزنامہ ایکسپریس ہفتے میں دو یا تین اور ڈیلی ڈان میں ہفتہ وار ایک کالم باقاعدگی سے شائع ہوتا رہا۔

ان کا شمار اردو ادب کے بہترین افسانہ نگاروں اور کہانی نویسوں میں ہوتا تھا۔وہ اپنے الگ اسلوب کے سبب سب سے منفرد نظر آتے تھے ۔ان کی تحریروں کی سب سے خاص بات ماضی کی اقدار کھو جانے پر نوحہ خوانی ہے ۔ان کی تحریروں کا مطالعہ کر کے قاری حیرت کے سمندر میں ڈوب جاتا ہے ۔انہوں نے 130سے زائد کہانیاں ۔چار بڑے ناول ۔ڈرامے اور تراجم کے علاوہ بے شمار کالم لکھے۔وہ ملک کے مایہ ناز ،معروف و مشہور کالم نویس، ناول نگار، افسانہ نگار اور تنقید نگار تھے ۔ ان کا پہلا افسانوی مجموعہ ”گلی کوچے ” 1953ء میں شائع ہوا تھا۔انتظار حسین فیض احمد فیض ، ابن انشا، احمد فراز ، منیر نیازی ، سعادت حسن منٹو، احمد ندیم قاسمی، اے حمیدجیسے ادباء کے ہم عصر ادیب ہیں۔ انہیں بجا طور پر جدید اردوافسانہ نگاری کا بانی سمجھا جاتا ہے ۔ان کے درج ذیل ناولز ،کہانیوں ،کو عالمی شہرت ملی۔آگے سمندر ہے ۔بستی۔چاند گہن۔دن ۔ (ناولٹ)۔آخری آدمی۔ خالی پنجرہ۔ خیمے سے دور۔ شہر افسوس۔ کچھوے ۔کنکرے ۔گلی کوچے ۔چراغوں کا دھواں۔دلی تھا جس کا نام۔جل گرجے (داستان)۔ نظرئیے سے آگے (تنقید)۔ وغیرہ لیکن ان کی دو کہانیوںبستی اور آخری آدمی کو جو پذیرائی نصیب ہوئی، اس کی مثال دینا مشکل ہے، انہیں نہ صرف انتظار حسین کے بلکہ اْردو کے بھی شاہکار افسانے مانا جاتاہے ۔

انھیں حکومت پاکستان نے ستارہ امتیاز اور اکادمی ادبیات نے پاکستان کے سب سے بڑ ے ادبی اعزاز کمال فن ایوارڈ سے نوازا ۔وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہیں 2013ء میں بین الاقوامی بکرز پرائز ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔ حکومت فرانس نے ان کو ستمبر 2014ء میں آفیسر آف دی آرڈر آف آرٹس اینڈ لیٹرز عطا کیا تھا۔انتظار حسین نے بہت سے ممالک کی سیر و سیاحت کی مثلاََ ہندوستان ۔نیپال۔ ایران۔ ترکی۔ عرب امارات۔ جرمنی۔ناروے ۔ انگلستان۔ امریکا اور کینیڈا وغیرہ ۔وہ اپنے مشاہدات کو اپنی تحریروں کی زینت بناتے رہے۔

انتظار حسین کی شادی مارچ 1966 ء میں عالیہ بیگم سے لاہور میں ہوئی تھی۔ان کے لیے لڑکی کو پسند ان کی والدہ اور بڑی بہن نے کیا تھا۔

عالیہ بیگم ایک گھریلو خاتون تھیں۔ بیگم عالیہ انتظار حسین کا انتقال جنوری 2005 ء میں ہوگیا تھا۔
پاکستانی دنیائے ادب کے ہمارے دور کے آخری بڑے آدمی انتظار حسین 2 فروری 2016 ء کو 93سال کی عمر میں مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے ۔ وہ کئی روز سے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ـ آمین

Akhtar Sardar Ch
Akhtar Sardar Ch

تحریر: اختر سردار چودھری ،کسووال

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Kashmir Day
Previous Post ٥ فروری ٢٠١٦ء یو م یکجہتی کشمیر پھر آیا
Next Post یوم یکجہتی کشمیر
Kashmir Solidarity Day

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.