yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ایل سی اے پر چینی فوج کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکہ نےبھارتی فوج کو مخصوص لباس دے دئیے

MH Kazmi November 5, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)امریکہ نے لداخ کی شدید ترین سردی کا مقابلہ کرنے کیلئے خاص طور پر ڈیزائن کیے گئے فوجی لباس بھارتی فوج کو دے دیئے۔ غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے بھارتی میڈیا کو بعض تصاویر جاری کی ہیں جس میں لداخ میں تعینات ایک بھارتی فوجی کو سفید رنگ کے اس امریکی لباس میں دکھایا گیا ہے جو خاص طور پر شدید ترین سردی سے بچنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ فوجی کے ہاتھ میں جدید قسم کی ایک خودکار رائفل بھی ہے۔ فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ایل او سی پر تعینات فوجیوں کو سردی سے محفوظ رکھنے کے لیے رہن سہن کا بھی بہتر بند و بست کیا ہے۔فوج کے حوالے سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے سخت ترین سردی کے موسم کے لیے خاص طور پر تیار کیے گئے امریکی ساخت کے ایسے 60 ہزار یونیفارم کا حکم دیا تھا۔ ”یہ مشرقی لداخ میں ایل اوسی اور مغربی سرحد سیاچن پر تعینات فوجیوں کے لیے ہیں۔”بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اب تک فوج کو ایسے 20 ہزار کپڑوں کی پہلی کھیپ ہی موصول ہوئی اور فوجی ان کا استعمال بھی کرنے لگے ہیں۔ بیان کے مطابق ان علاقوں میں ایل او سی پر چین سے نمٹنے کے لیے تقریباً 90 ہزار فوجی تعینات ہیں اور اسی لیے اس بار 30 ہزار ایسے اضافی کپڑوں کی ضرورت تھی۔ نشریاتی ادارے کے مطابق بھارتی حکومت نے اس سلسلے میں امریکا سے مدد کی درخواست کی تھی جس کے بعد یہ کپڑے بھارت پہنچے ہیں۔ چین اور بھارت کے درمیان لداخ کے سرحدی علاقوں میں کشیدگی اب بھی میں کوئی کمی نہیں آئی ہے اسی وجہ سے بھارتی فوج نے موسم سرما میں ایل او سی پر کڑاکے کی سردی کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکا سے خاص قسم کے گرم کپڑے مہیا کرنے کی اپیل کی تھی۔ بھارتی فوج نے تصدیق کی ہے کہ امریکا سے اس کے پاس گرم کپڑوں کی پہلی کھیپ پہنچ گئی ہے۔

لداخ کے بلند ترین اور بنجر پہاڑوں کے درمیان واقع لائن آف ایکچؤل کنٹرول کا علاقہ عموماً کافی سرد رہتا ہے۔ سردیوں میں یہاں درجہ حرارت منفی 40 سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔ جس سے ان کی قوت بصارت پر بھی اثر پڑتا ہے۔حکام کے مطابق ان کپڑوں کی مدد سے بھارتی فوجی نہ صرف موسم کا مقابلہ کرسکیں گے بلکہ وہ دور تک دیکھ بھی سکیں گے۔

عام طور پر موسم سرما میں بھارت اور چین کے فوجی ایل او سی پر گشت ترک کر کے محفوظ مقامات پر منتقل ہو جایا کرتے تھے تاہم اس برس اپریل کے مہینے میں دونوں کے درمیان جو کشیدگی شروع ہوئی وہ متعدد دور کی فوجی اور سفارتی سطح کی بات چیت کے بعد بھی برقرار ہے۔ وسط جون میں دونوں کے فوجیوں کے درمیان خونریز جھڑپیں ہوئی تھیں جس میں بھارت کے 20 فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی بھی ہوئے تھے۔

گزشتہ ماہ کے اواخر میں بھارت اور امریکا نے اپنے باہمی تعلقات کو ایک نئی جہت دیتے ہوئے ایک اہم دفاعی معاہدے ‘بیسک ایکسچنج اینڈ کوآپریشن ایگریمنٹ (بی ای سی اے)‘ پر دستخط کیے تھے۔ بھارت اور چین کے درمیان حقیقی کنٹرول لائن(ایل اے سی) پر پچھلے چھ ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری فوجی کشیدگی کے تناظر میں اس معاہدے کو کافی اہم سمجھا جارہا ہے۔اس کے لیے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور اوروزیر دفاع ایسپردہلی آئے تھے اور اسی دوران بھارت نے لداخ کے لیے گرم کپڑوں کی فراہمی میں جلدی کرنے کو کہا تھا۔ اطلاعات کے مطابق امریکی وفد کی واپسی کے فوری بعد انہیں بھارت روانہ کر دیا گیا تھا۔
کیا لداخ میں موسم سرما میں جنگ ہوسکتی ہے؟

بھارت اور چین کے درمیان لداخ میں ایل اے سی کے حوالے سے شدید اختلافات پائے جاتے ہیں اور دونوں ملکوں کی فوجیں سرحد پر آمنے سامنے کھڑی ہوکر اپنی اپنی پوزیشنوں کا دفاع کر رہی ہیں۔ اس صورت حال سے سرحدی علاقوں میں حالات بدستور کشیدہ ہیں۔ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے بھارت چین کے ساتھ سفارتی اور فوجی سطح پر مذاکرات میں مشغول ہے تاہم کئی دور کی بات چیت کے بعد بھی مسئلہ حل نہیں ہو سکا ہے۔

چند ماہ قبل ہی بھارتی فوج کے ایک سبکدوش جنرل نے ڈی ڈبلیو اردو سے بات چیت میں کہا تھا کہ بھارت اور چین کے درمیان کئی دور کی بات چیت میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے اس لیے بھارت جنگ کی بھی تیاری کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت فعال طریقے سے مذاکرات سے اسے حل کرنے کی کوشش میں ہے لیکن ایسا لگتا کہ اب وہ عسکری طور پر بھی اس کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

ریٹائرڈ جنرل اتل بھٹا چاریہ نے بتایا تھا کہ ”تمام قرائن و قیاس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ رواں برس کے اختتام تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ موسم سرما بھارت کے لیے بہت اہم ہوگا اور لداخ میں ٹھنڈ کے موسم میں ہی بھارت جنگ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔”

اس دوران فرانسیسی ساخت کے رفائل جنگی طیاروں کی دوسری کھیپ بھی بھارت پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ روز تین رفائل طیارے جام نگر پہنچے تھے جنہیں آج انبالہ ایربیس پر لایا جا رہا ہے۔ پہلی قسط میں پانچ جہاز بھارت پہنچے تھے جنہیں 10 ستمبر کو بھارتی فضائیہ میں شامل کیا گیا تھا۔

بھارت کا کہنا ہے کہ آج کل سرحد پر جو صورت حال ہے اس تناظر میں فرانسیسی ساخت کے رفائل جنگی طیاروں کی بڑی اہمیت ہے اور یہ جنگ کی صورت میں گیم چینجر ثابت ہوں گے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post کورونا: چین نے برطانوی، بیلجیئم اور فلپائنی شہریوں کا داخلہ بند کردیا
Next Post پاکستانیوں کے لیے نئے سعودی ویزوں کے اجرا کا عمل شروع

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.