yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاکستانیوں کے لیے نئے سعودی ویزوں کے اجرا کا عمل شروع

MH Kazmi November 5, 2020November 5, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)سعودی عرب میں کورونا کی پہلی لہر کے دوران سفری پابندیوں کی وجہ سے سفارتخانے کی طرف سے پاکستانیوں کے منسوخ کیے گئے ویزوں کے دوبارہ اجراءکا آغازہوگیا۔سعودی عرب کے سفارت خانے کی جانب سے تمام ریکروٹنگ ایجنسیز اور اوورسیز پاکستانیز ایپملائمنٹ پروموٹرز کو جاری کیے گئے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ سفارت خانے میں ورک ویزہ توسیع سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جس کا مقصد ورکرز کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ سعودی سفارت خانے کے مطابق جو پاکستانی ورکرز اپنے پرانے ویزے کی منسوخی اور نیا ویزہ لگوانا چاہتے ہیں وہ کفیل کی جانب سے سعودی وزارت خارجہ اور سعودی چیمبر آف کامرس کا تصدیق شدہ خط اور نیا میڈیکل سرٹیفیکیٹ جمع کروائیں۔ ورکرز کے سابق ای نمبر ہھی نئی میڈیکل رپورٹ آن لائن اپ لوڈ کریں۔ کاغذات مکمل ہونے کے بعد پرانا ویزہ از خود منسوخ ہو جائے گا اور نیا ورک ویزہ لگا کر دے دیا جائے گا۔عرب خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے سفری پابندیوں کے باعث مملکت نہ جا سکنے والے ورکرز کے ویزوں کی دوبارہ تصدیق کا عمل شروع کر دیا ہے۔ جس سے تیس ہزار پاکستانی ورکرز مستفید ہوں گے۔ سعودی سفارت خانے کے مطابق ان پاکستانیوں کے پرانے ویزوں کی منسوخی اور نئے ویزوں کے اجرا کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جو کورونا سے پہلے سعودی عرب روانگی کے لیے تیار تھے لیکن سفری پابندیوں کے باعث روانہ نہ ہو سکنے کی وجہ سے ان کے ویزہ کی میعاد ختم ہو گئی تھی۔ پاکستان بیورو آف امیگریشن کے مطابق سعودی حکومت نے پہلے مرحلے میں پاکستان میں چھٹی پر آئے ان ورکرز کے اقاموں میں توسیع کی جو پاکستان آئے ہوئے تھے لیکن سفری پابنیوں کے باعث واپس نہیں جا سکے تھے اور ان کے اقاموں کی مدت ختم ہو گئی تھی۔ اسی طرح سعودی عرب میں موجود وہ لوگ جو واپس آنا چاہتے تھے لیکن فائنل ایگزٹ لگنے کے باوجود واپس نہیں آ سکے تھے ان کو مفت توسیع دی گئی۔
اب تیسرے مرحلے میں ان ورکرز کو نئے سرے سے ویزے دیے جا رہے ہیں جنھیں مارچ اپریل میں روانہ ہونا تھا لیکن نہیں جا سکے تھے۔
بیورو آف امیگریشن کے مطابق اس سہولت سے کم و بیش تیس ہزار ورکرز مستفید ہوں گے۔ مارچ میں جن لوگوں کے پروٹیکٹوریٹ لگ چکے تھے ان کی تعداد تیس ہزار سے زائد تھی تاہم اب کفیل پر منحصر ہے کہ وہ اپنے ورکرز کو نیا لیٹر جاری کرتے ہیں یا نہیں۔ بیورو کے مطابق اگر کفیل کو متعلقہ ورکر کی ضرورت نہ رہی ہو تو یہ تعداد کم ہو سکتی ہے

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post ایل سی اے پر چینی فوج کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکہ نےبھارتی فوج کو مخصوص لباس دے دئیے
Next Post چین 22ٹرین ڈالرز سے زائد کی درآمدات کریگا، عالمی درآمدی ایکسپو کا اعلان

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.