yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

افغان مفاہمت کے بعد افغان تجارت کامیابیوں کے مراحل طے کرتے ہوئے، زلمے خلیل زاد قطر، پاکستان افغانستان کے ساتھ ناروے اوربلغاریہ بھی میدان میں آگئے

MH Kazmi July 26, 2020July 26, 2020 1 min read
U.S. Envoy For Afghanistan On Five-Country Tour To Advance AfghanU.S. Envoy For Afghanistan On Five-Country Tour To Advance Afghan Peace Process Peace Process
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد افغانستان کیلئے روانہ ہوگئے اس کے بعد پاکستان کا بھی دورہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق زلمے خلیل زاد انتہائی اہم دورے پر ہفتے کے روز قطرکیلئے روانہ ہوگئے اسکے بعد پاکستان اور افغانستان کے علاوہ وہ بلغاریہ اور ناروے بھی جائیں گے۔ زلمے خلیل زاد کی پاکستان میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ہوں گی۔ امریکا اور افغانستان کے درمیان امن معاہدے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دوحہ اور کابل میں زلمے خلیل زاد بین الافغان مذاکرات کے آغاز سے قبل درپیش باقی ماندہ مسائل کے حل پر زور دیں گے، خاص طور پر وہ قیدیوں کے حتمی تبادلے اور تشدد کی کارروائیوں میں کمی لانے پر زور دیں گے۔ ترجمان کے مطابق اسلام آباد پہنچنے پر سفیر زلمے خلیل زاد بین الافغان بات چیت کے معاملے کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں پاکستان کی حمایت کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوسلو اور صوفیہ کے دورے میں وہ افغان امن عمل کے حوالے سے پیش رفت پر نیٹو اتحادیوں کو بریف کریں گے۔ بین الافغان مذاکرات کے بارے میں بیان میں کہا گیا ہے کہ ”تمام فریق بات چیت کا آغاز کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں، جس کے بعد اگلا کلیدی قدم افغانستان کی 40 سالہ لڑائی کا خاتمہ لانا ہے”۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ”حالانکہ قیدیوں کے تبادلے پر اہم پیش رفت حاصل کی گئی ہے۔ تاہم، معاملے کے مکمل تصفیے کے لیے اضافی کوشش درکار ہے۔ بین الافغان مذاکرات کے بارے میں بیان میں کہا گیا ہے کہ ”تمام فریق بات چیت کا آغاز کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں، جس کے بعد اگلا کلیدی قدم افغانستان کی 40 سالہ لڑائی کا خاتمہ لانا ہے”۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ”حالانکہ قیدیوں کے تبادلے پر اہم پیش رفت حاصل کی گئی ہے۔ تاہم، معاملے کے مکمل تصفیے کے لیے اضافی کوشش درکار ہے”۔ اس سے قبل موصول ہونے والی خبر کے مطابق، ​امریکہ کے خصوصی سفیر نے کہا ہے کہ طالبان اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے کی وجہ سے تشدد کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں میں بظاہر کمی ہوئی ہے۔ جمعے کو افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی سفیر زلمے خلیل زاد نے کہا کہ جنگ زدہ ملک میں تشدد کی بہت وارداتیں ہوئی ہیں۔ تاہم، پچھلے سال کے مقابلے میں افغان سیکورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں سرکاری سیکورٹی فورسز کے اہل کاروں کی ہلاکتیں 35 سے 40 فی صد کم ہوئی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فروری میں امریکہ طالبان امن معاہدے کے بعد کوئی بھی امریکی یا اتحادی فوجی ہلاک نہیں ہوا۔ یونائٹیڈ اسٹیٹس انسٹی ٹیوٹ آف پیس کے فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ باتیں کیں۔ فورم سے خطاب کرتے ہوئے خلیل زاد نے یہ بھی کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ افغان حکومت نے 5000 طالبان قیدیوں میں سے 4400 قیدیوں کو رہا کر دیا ہے، جبکہ طالبان نے 1000 سیکورٹی فورسز اہل کاروں میں سے 861 کو رہا کر دیا ہے۔ خصوصی امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ اس مشکل سفر کا کافی راستہ طئے ہو گیا ہے۔ مگر اگلے چند میل بہت کٹھن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں اپنے وعدے پر قائم ہے اور دونوں فریقوں کی مدد کر رہا ہے، تاکہ امن مذاکرات جلد از جلد شروع کیے جا سکیں۔خلیل زاد کی اس تقریر سے ایک روز قبل طالبان نے کہا تھا کہ اگر عید الضحیٰ سے قبل تمام قیدی رہا کر دیے جائیں تو وہ اس کے فوراً بعد بین الافغان مذاکرات میں شمولیت کے لیے تیار ہے۔ مگر افغان حکومت اس کے لیے تیار نظر نہیں آ رہی ہے۔ اس کا کہنا ہے جو قیدی سنگین جرائم میں ملوث ہیں انہیں رہا نہیں کیا جا سکتا۔ خلیل زاد نے یہ بھی بتایا کہ امریکہ معاہدے میں کیے گئے وعدوں کی تکمیل کر رہا ہے۔ یہ اپنے فوجیوں کی تعداد کو کم کر کے 8600 پر لے آیا ہے اور اس نے افغانستان میں اپنے پانچ اڈے خالی کر دیے ہیں۔ بقیہ امریکی فوجیوں کا انخلا جولائی 2120 تک مکمل ہو جائے گا۔ اب ہمیں دیکھنا ہے کہ طالبان اپنے وعدوں کو پورا کرتے ہیں یا نہیں، کیوںکہ ہمارے وعدوں کا انحصار ان کے وعدوں پر ہے۔ وضاحت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ طالبان کو افغانستان میں موجود امریکی اور اتحادی فوجیوں کے خلاف حملوں کو روکنا ہوگا۔ طالبان نے یہ بھی وعدہ کیا ہے کہ مکمل اور مبسوط فائر بندی کے لیے طالبان کو بین الافغان امن مذاکرات میں شرکت کرنا ہو گی۔

خلیل زاد کا یہ تخمینہ افغان حکام کے اس موقف سے متضاد ہے۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ طالبان امریکہ امن معاہدے کے بعد تشدد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور یہ کہ طالبان نے سینکڑوں سرکاری سیکورٹی اہل کاروں اور شہریوں کو ہلاک کیا ہے۔

زلمے خلیل زاد نے فورم کو بتایا کہ تشدد میں حالیہ اضافے اور قیدیوں کے تبادلے میں تاخیر کی وجہ سے بین الافغان امن مذاکرات میں تاخیر ہو رہی ہے۔

طالبان امریکہ امن معاہدے کے اگلے دو مراحل بے حد اہم ہیں۔

خلیل زاد نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ افغانستان میں تشدد کی موجودہ سطح سے مطمئن نہیں ہے۔ امریکی حکومت حکومت افغانستان اور مخالفین کے ساتھ مل کر یہ کوشش کر رہی ہے کہ تشدد کو کم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اگلے چند ہفتوں میں اس میں کمی آئے گی۔

افغان قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے ہفتے کے روز ٹویٹ کرتے ہوئے بظاہر خلیل زاد کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ تشد میں بالکل کمی نہیں آئی۔

ترجمان جاوید فیصل نے کہا کہ صرف ایک ہفتے کے دوران طالبان نے401 دہشت گرد وارداتوں میں 46 شہریوں کو ہلاک اور 93 کو زخمی کیا ہے۔ امن کے لیے عزم کی ضرورت ہے جو طالبان کے اقدامات میں مفقود ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post پاکستان بائیو سیفٹی پرسختی سے کاربند،ووہان لیبارٹری کے پاکستان میں خفیہ آپریشنز کی خبر جعلی و بے بنیاد ہے، دفتر خارجہ
Next Post نیب کی ہھتکڑی قوم کے محسنین کے ہاتھ؍ایک سال بعد بھی قلم کو انصاف نہ ملا

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.