yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

صدر ٹرمپ کا صدارت چھوڑنے سے پہلے ایران پر ایٹمی حملے کا پروگرام، اعلیٰ سطحی میٹنگز جاری

MH Kazmi November 17, 2020November 17, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)2016 میں جارحانہ انداز میں اپنی صدارت کا آغاز کرنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جواپنے دور صدارت کے آخری مراحل میں ہیں گزشتہ ہفتے ایران کی جوہری تنصیبات کو حملے کا نشانہ بنانے پر غور کرتے رہے۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ایران کے اہم جوہری تنصیب پر حملہ کرنے کے لیے مختلف متبادل پر غور کیا تھا لیکن بالآخر اس ڈرامائی اقدام سے باز رہنے کا فیصلہ کیا۔ ایک اعلی امریکی افسر کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ جمعرات کو قومی سلامتی کے اپنے اعلی مشیروں کے ساتھ اوول آفس میں ہونے والی ایک میٹنگ کے دوران ایران کے جوہری تنصیب پر حملہ کرنے کے لیے مختلف متبادل پر غور و خوض کیا تھا، لیکن انہوں نے بالآخر ایسا نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس میٹنگ میں نائب امریکی صدر مائیک پینس، وزیر خارجہ مائیک پومپیو، نئے کارگذار وزیر دفاع کرسٹوفر ملر اور جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل مارک ملر بھی موجود تھے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگرنطنز میں واقع ایران کے سب سے بڑے نیوکلیائی تنصیب پر حملہ کیا جاتا ہے تو اس سے علاقائی جنگ چھڑ سکتی ہے اوراس سے نو منتخب صدر بائیڈن کی خارجہ پالیسی کو سنگین چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بائیڈن کی ٹیم نے اس نئی پیش رفت پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہےاعلی امریکی عہدیدار نے صدر ٹرمپ کی اپنے اعلی ترین سلامتی مشیروں کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کی تفصیلات امریکی خبررساں ادارے کو بتاتے ہوئے کہا کہ مشیروں نے ٹرمپ کو اس طرح کا کوئی قدم اٹھانے سے باز رہنے کا مشورہ دیا کیوں کہ اس سے بڑے پیمانے پر جنگ چھڑ جانے کا خدشہ تھا۔اعلی امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ‘صدر ٹرمپ نے اس پر مختلف آپشنز طلب کیے اور مشیروں نے ان کو ممکنہ منظر ناموں سے آگاہ کیا جس کے بعد انہوں نے اس پر آگے نہ بڑھنے کا فیصلہ کیا۔‘ واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس نے اس خبر پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری تنصیب پر حملہ کرنے پر ایسے وقت تبادلہ خیال کیا جب ٹرمپ کو ملک کا اقتدار حالیہ صدارتی انتخاب میں کامیاب ہونے والے ڈیموکریٹک پارٹی کے جو بائیڈن کو 20 جنوری کوحوالے کرنا ہے۔ لیکن ٹرمپ 3 نومبر کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرنے سے مسلسل انکار کر رہے ہیں اور ان انتخابات میں اپنی کامیابی پر مصر ہیں۔ صدر ٹرمپ اپنی چار سالہ دور صدارت کے دوران ایران کے خلاف جارحانہ پالیسیوں پر عمل پیرا رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے پیش رو باراک اوباما کے ایران سے طے کردہ جوہری معاہدے سے بھی 2018 میں امریکہ کو علیحدہ کر لیا تھا، جس کے بعد انہوں نے ایران پر سخت پابندیاں بھی عائد کر رکھی ہیں۔

اس سال جنوری میں صدر ٹرمپ کے حکم پر عراق کے شہر بغداد کے ہوائی اڈے کے نزدیک امریکی ڈرون حملے کے ذریعہ ایران کے اعلی فوجی افسر جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کردیا گیا تھا۔ لیکن اپنے چار سالہ دور اقتدار میں وہ بڑے پیمانے پر جنگ چھیڑنے سے باز ہی رہے ہیں۔ایرانی کے جوہری تنصیب کو نشانہ بنانے کے حوالے سے ٹرمپ نے صلاح و مشورہ ایسے وقت کیا جب اس سے ایک دن قبل ہی نیوکلیائی سرگرمیوں پر نگاہ رکھنے والے اقو ام متحدہ کے ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ایران نیوکلیائی افزودہ سینٹری فیوز کی پہلی کھیپ کو یورونیم افزودہ کرنے والے اپنے اصل پلانٹ سے ایک زیر زمین پلانٹ میں منتقل کرچکا ہے۔ اس کا یہ اقدام دنیا کی بڑی طاقتوں کے ساتھ 2015 میں ہونے والے نیوکلیائی معاہدے کے خلاف ہے۔

TRUMP, WANTED, TO, HIT, IRAN, THIS, MONTH, BUT, LATER, HE, DECIDED, NOT, TO, START, WAR

اقو ام متحدہ میں ایرانی مشن کے ترجمان علی رضا میر یوسفی نے تاہم کہا کہ ایران کا نیوکلیائی پروگرام پوری طرح پرامن مقاصد اور سویلین استعمال کے لیے ہے اور ٹرمپ کی پالیسیاں اس میں کوئی تبدیلی نہیں کرسکتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ کسی بھی جارحانہ حرکتوں کو روکنے یا اس کا جواب دینے کے لیے اپنی قانونی فوجی طاقت کا استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔”

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post بنگلہ دیش میں خواجہ سراؤں کے لئے وراثت کے حقوق
Next Post دنیا عدم برداشت کا شکارجبکہ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پرتوجہ دی جارہی ہے، شاہ محمود قریشی

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.