yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بنگلہ دیش میں خواجہ سراؤں کے لئے وراثت کے حقوق

MH Kazmi November 17, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)بنگلہ دیش میں صنفی امتیاز کے خاتمے کے حوالے سے انقلابی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں خواجہ سرائوں کیلئے مدرسے کے قیام کے بعد بنگلہ دیش میں خواجہ سرائوں کو وراثتی حقوق کی فراہمی کیلئے قانون سازی تیار کرلی گئی ہے۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق بنگلہ دیش کے وزیر قانون نے اِتوار کے روز اعلان کیا کہ جلد ہی خواجہ سرا اپنے اہل خانہ کی جائیداد کے وارث بن سکیں گے یا جائیداد میں حصہ حاصل کر سکیں گے۔ یہ قدامت پسند مسلم اکثریتی ملک میں اس اقلیتی طبقے کو زیادہ سے زیادہ حقوق دلانے کی تازہ ترین کوششوں میں سے ایک ہے۔ 168 ملین افراد پر مشتمل ملک بنگلہ دیش سرکاری طور پر سیکولر ہے لیکن جائیداد سے متعلق قوانين اب بھی مذہبی قوانین کی پیروی کرتے ہيں جن کے تحت والدین کی وفات کے بعد خواجہ سراؤں کو جائیداد کی وراثت سے روک دیا جاتا ہے یا جائیداد میں ان کو کوئی حصہ نہیں دیا جاتا۔ وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اس ہفتے کابینہ کے اجلاس میں بتایا تھا کہ خواجہ سراؤں کے ليے وراثت کے نئے قوانین تیار کيے جا رہے ہیں۔ وزیر قانون انیس الحق نے نيوز ايجنسی اے ایف پی کو بتایا، ’’ہم اسلامی شريعہ قانون اور اپنے آئین کے مطابق ایسی قانون سازی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی مدد سے خواجہ سراؤں کے ليے جائیداد کے حقوق کو یقینی بنایا جاسکے۔‘‘
پارلیمنٹ سے اس بِل کی منظوری ابھی باقی ہے لیکن امکان ہے کہ قانون ساز اسمبلی اسے پاس کر دے گی۔انسانی حقوق کے ليے سرگرم کارکنوں نے ان اقدامات کا خیر مقدم کیا ہے۔ تاہم انہیں اس بارے میں شبہ ہے کہ آیا اس قانون پر عملدرآمد ہوگا کیونکہ بہت سے خاندان اب بھی اپنی خواجہ سرا اولادوں کو سماجی دباؤ کی وجہ سے قبول کرنے سے انکار کر دیتے ہیں۔

BANGLADESH, LEADING, SOUTH ASIAN, COUNTRY, IN, DECREASING, GENDER, DISCRIMINATION, BY, ALLOWING, INHERITANCE, TO, TRANSGENDERS

بنگلہ دیش نے سن 2013 کے بعد سے خواجہ سراؤں کو ایک علیحدہ صنف کے طور پر شناخت کی اجازت دے دی تھی۔ ملکی سطح پر خواجہ سراؤں کی تعداد ڈیڑھ ملین کے قریب ہے۔ گزشتہ برس انہیں تیسری صِنف کے طور پر ووٹ ڈالنے کے ليے اندراج کی اجازت بھی دے دی گئی تھی۔ اس ماہ کے آغاز میں بنگلہ ديش ميں مسلم خواجہ سراؤں کے ليے اولين اسلامی مدرسہ بھی کھولا گيا۔

لیکن ایل جی بی ٹی کیو برادری کو اب بھی وسیع پیمانے پر امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔ نوآبادیاتی دور کا ایک ایسا قانون اب بھی موجود ہے، جس میں ہم جنس پرستی پر قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ گو کہ اس کا نفاذ بہت ہی کم ہوتا ہے.

ٹرانسجنڈر رائٹس گروپ سدا کالو کی سربراہ انانیا بانیک نے کہا کہ ایک کارکن کی حیثیت سے انہيں خوشی ہے کہ اس مسئلے پر توجہ دی جا رہی ہے لیکن یہ مسئلہ صرف قانون سازی سے حل نہیں ہوگا بلکہ اس کے ليے پورے معاشرے میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ بانیک نے کہا کہ وہ 16 سال کی عمر میں خواجہ سِرا بن کر سامنے آئیں تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں نے ان کے خاندان پر بہت دباؤ ڈالا جس کے نتیجے میں انہيں اپنا گھر چھوڑنا پڑ گيا تھا۔ وہ تنہا نہیں، معاشرے میں لاکھوں افراد یا خواجہ سرا اب بھی موجود ہیں جنہیں اپنے گھر اور خاندان چھوڑنے پڑتے ہیں۔ بانیک نے کہا وہ اپنی شناخت مونث کے طور پر کراتنے کو ترجیح دیتی ہيں۔ اکثر خواجہ سرا اپنے خاندان کے افراد، رشتے داروں یا عزیز و اقارب سے دور ہو جاتے ہیں اور اگر وہ اپنی وراثت کا دعویٰ کرنے گھر واپس جائیں، تو انہیں تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انسانی حقوق کے ليے سرگرم کارکنوں کو سخت گیر مذہبی نظريات کے حامل حلقوں سے سخت ردِعمل کا بھی خدشہ رہتا ہے۔ سن 2015 ء میں انتہا پسندوں نے ایک معروف ہم جنس پرست کارکن اور ایل جی بی ٹی میگزین کے ایڈیٹر کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post خطے میں بحری سیکورٹی کے استحکام کیلئے پاک بحریہ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، چینی سفیر
Next Post صدر ٹرمپ کا صدارت چھوڑنے سے پہلے ایران پر ایٹمی حملے کا پروگرام، اعلیٰ سطحی میٹنگز جاری

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.