yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سفری پابندیاں: ‘ٹرمپ کے نئے آرڈر میں عراق کو استثنیٰ’

MH Kazmi March 1, 2017 1 min read
TRUMP, ORDERED, TO, EXCLUDE, IRAQ, FROM, VISA, BAN, TO, USA
Share this:

واشنگٹن: امریکی حکام کے مطابق سفری پابندیوں کے حوالے سے جاری ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے حکم نامے میں عراق کا نام شامل نہیں ہوگا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں برس جنوری میں جاری کیے گئے متازع سفری حکم نامے کے مسترد ہونے کے بعد آئندہ چند دنوں میں ایک نئے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کرنے والے ہیں۔وائٹ ہاؤس کے 4 عہدیداران نے امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کو بتایا کہ یہ فیصلہ پینٹاگون اور امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے بھاری دباؤ کے بعد سامنے آیا، جس میں وائٹ ہاؤس پر زور دیا گیا تھا کہ وہ داعش کے خلاف جنگ میں مصروف عراق پر سفری پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کریں۔

مذکورہ عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دیگر 6 مسلم ممالک ایران، لیبیا، صومالیہ، صوڈان، شام اور یمن پر سفری پابندیاں نئے حکم نامے میں بھی برقرار رہیں گی جبکہ یہ پابندی 90 دن کے لیے مؤثر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سفری پابندیاں: ٹرمپ کا نیا آرڈر آئندہ ہفتے جاری ہونے کا امکان

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے حکم نامے میں مزید تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں، حکام کے مطابق 12 صفحات پر مشتمل دستاویز میں اب شامی پناہ گزینوں پر تا حکم ثانی پابندی عائد نہیں کی گئی بلکہ انہیں بھی دیگر پناہ گزینوں کی طرح 120 دن کے لیے امریکا میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔حکام نے مزید بتایا کہ حکم نامے مییں کسی مذہبی اقلیت کے خلاف کوئی بات نہیں کی گئی، خیال رہے کہ اس سے قبل ناقدین نے انتظامیہ پر الزام عائد کیا تھا کہ حکم نامے میں شامل زبان سے ایسا لگ رہا تھا کہ امریکا میں عیسائی افراد کو تو داخلے کی اجازت ہے تاہم مسلمانوں پر پابندی ہے۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے اب تک اس معاملے پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری کے اختتام میں سفری پابندیوں سے متعلق اپنے پہلے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس پر دنیا بھر سے احتجاج اور ردعمل سامنے آیا تھا۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے حکم نامے پر عمل کرتے ہوئے60 ہزار کے قریب قانونی ویزوں کو روک دیا تھا، جس کے بعد ریاست واشنگٹن کے وفاقی جج نے حکومت پر اس پابندی پر عملدرآمد پر پابندی عائد کردی تھی۔رواں ہفتے کانگریس کے مشترکہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے اپنے فیصلے کی حمایت کی اور کہا کہ وہ عنقریب اپنی قوم کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے نئے اقدامات اٹھائیں گے۔ٹرمپ کے پہلے ایگزیکٹو آرڈر کے سامنے آنے کے بعد عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے پابندی کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس حوالے سے متبادل اقدامات پر غور کریں گے۔

مزید پڑھیں: سفری پابندیوں سے متعلق ٹرمپ کا ایگزیکٹو آرڈر معطل

کئی عراقی قانون سازوں نے حکومت کو تجویز دی تھی کہ وہ بھی جواباً امریکیوں کے عراق میں داخلے پر پابندی عائد کردیں۔بعد ازاں عراقی وزیراعظم نے امریکی سیکریٹری دفاع جیمز میٹس سے بغداد میں ملاقات کی اور امریکا-عراق اتحاد پر بات چیت کی۔فروری میں حیدر العبادی امریکی نائب صدر سے ملے جہاں مشترکہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔خیال رہے کہ ٹرمپ امیگریشن آرڈر میں ہونے والی تبدیلی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی خفیہ رپورٹ کے بعد سامنے آئی ہے جس میں پابندی کا سامنا کرنے والے ساتوں مسلم ممالک کے خلاف ناکافی ثبوتوں کی موجودگی کا انکشاف کیا گیا تھا۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
HOW, SARFRAZ, CELEBRATED, THE, WIN, AGAINST, PESHAWAR, ZALMY, ON, THE, WAY, TO, HOTEL
Previous Post سرفراز نے فتح کے جشن پر کیسے ڈانس کیا؟
Next Post پیٹرسن کے لاہور آنے سے انکار کی وجہ ’عمران خان‘
THE, REASON, BEHIND, PETERSON'S, REFUSAL, TO, PARTICIPATE, IN, PSL, FINAL, IS, IMRAN, KHAN

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.